01/04/2025
26 اور 27 رمضان المبارک کی شب جامع مسجد مدینہ چمن پارک نیاپل میں ختمِ قران کی تقریب منعقد ہوئی یکم رمضان المبارک کو نمازِ تراویح میں قرآن پاک سنانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا 27 رمضان المبارک کی شب اختتام پذیر ہوا
نمازِ تراویح کی امامت کے فرائض حافظ قاری عابد(امام مسجد ہذا) حافظ محمد علی سارب نے سر انجام دئیے اور سامع کے فرائض حافظ طلحہ الیاس نے سر انجام دیئے۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی جناب قبلہ پروفیسر سید محمد جمشید اقبال شیرازی صاحب مدظلہ العالی، نمازی حضرات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قاری صاحبان کو اس خوشی کے موقع پر تحائف اور نقدی پیش کی گئی۔