Mohri Sharif - Official

Mohri Sharif - Official Join Whatsapp channel:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7EimsC6ZvluAx3zl2p
Welcome to official page for Darbar-e-Alia Mohri sharif, Kharian.

Personalities known for love and passion for Allah, and spirtual teachings of Islam.

اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ...
27/05/2026

اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد
اللہ تعالیٰ اس مقدس موقع پر ہمارے دلوں کو تقویٰ، اخلاص اور محبت سے بھر دے، ہماری قربانیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائےاور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔ آمین يارب العالمين ۔

26/05/2026
28/04/2026

ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی محبتیں اور دعائیں باعثِ سعادت اور اعزاز ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی علمی، دینی اور فکری خدمات کو قبول فرمائے اور آپ کو صحت، عافیت اور عمرِ خضر عطا فرمائے۔ آمین ۔ اس خوبصورت موقع پر علامہ پروفیسر نصیر احمد نوری صاحب بھی ساتھ ہیں ،جزاکم اللہ خیراً

اللہ تعالیٰ ہمیں بھی دین کی خدمت، اخلاص، محبت اور اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ حضرت صاحبزادہ معصوم زبیر صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اوراستقامت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمين

اسلامک کونسل ناروے نے مشترکہ نصاب کا افتتاح کیا، اسی موقع پر پهلى کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ یہ منصوبہ بچوں اور نوجوانو...
22/04/2026

اسلامک کونسل ناروے نے مشترکہ نصاب کا افتتاح کیا، اسی موقع پر پهلى کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ یہ منصوبہ بچوں اور نوجوانوں کی اسلامی تعلیم کے لیے ایک مشترکہ، معیاری نصاب تیار کرنے کی قومی کوشش کا حصہ ہے۔ اسی موقع پر پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا گیا، جو تعلیمی وسائل کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا ناروے میں پہلا اقدام ہے اور ملک بھر کی مساجد اور دینی اداروں میں منظم اور مشترکہ تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ منصوبہ علماءِ کرام، ماہرینِ تعلیم اور مختلف علمی شعبوں کے افراد کے تعاون محنت اور رہنمائی سے تیار کیا گیا ہے، اور اسے ناروے کے حالات اور مختلف عمری مراحل کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔

اسلامک کونسل کے سربراہ صاحبزادہ محمد معصوم زبیر کے مطابق، مشترکہ نصاب کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں ایمان، علم، اچھے اخلاق کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ وہ معاشرے میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم معاشرتی ہم آہنگی، ذمہ داری کے احساس اور مثبت شہری کردار کو فروغ دیتی ہے، اور طویل مدت میں یہ منصوبہ انتہا پسندی اور معاشرتی محرومی کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر پیش کیا گیا www.irnforlag.no ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کتابیں اور تعلیمی وسائل مساجد، اساتذہ اور والدین کے لیے دستیاب ہوں گے، تاکہ ملک بھر میں زیادہ منظم اور ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دیا جا سکے

Address

Darbar-e-alia Mohri Sharif
Kharian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohri Sharif - Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Mohri Sharif - Official:

Share