اقوال سلف

اقوال سلف سلف صالحین کے اقوال اردو زبان میں !

01/09/2026

"مخلوق میں سب سے زیادہ دھوکے باز وہ ہے؛ جِس کو دنیا نے دھوکہ دیا، اور اُس نے جلدبازی کی، اس (دنیا) کو آخرت پر ترجیح دی اور آخرت کے مقابلے میں اس پر راضی ہو گیا!"
امام ابن القيم رحمه الله
(الداء والدواء : 79)

01/09/2026

"جب انسان کو (دل کا) اطمینان، قناعت اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عطا پر اس کی رضا حاصل ہو جائے، تو یقیناً اسے پاکیزہ و عمدہ زندگی (الحیاة الطيبة) حاصل ہو گئی۔

شیخ عبد الرحمن السعدی رحمہ اللہ

(کتاب: انتصار الحق - ص 29)

01/09/2026

اللہ تعالیٰ پر ایمان، اس کی عبادت، اس کی محبت اور اس کی تعظیم و توقیر ہی انسان کی غذا، اس کی طاقت، اس کی اصلاح اور اس کی زندگی کا حقیقی قوام (استحکام) ہے۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(کتاب: مجموع الفتاوى - ج 1 / ص 25)

01/09/2026

امام احمد رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: "ایک آدمی مسجد میں داخل ہوتا ہے اور کچھ لوگوں کو دیکھ کر اپنی نماز کو زیادہ اچھے انداز میں ادا کرنے لگتا ہے، کیا یہ ریاکاری ہے؟"
انہوں نے فرمایا: "نہیں۔ یہ تو ایک مسلمان کی دوسرے مسلمان پر برکت ہے۔"
(کتاب: الفروع - 2/298)

31/08/2026

"دل کو اس چیز کی ضرورت ہے جو اس کی قوت و توانائی کی حفاظت کرے، اور وہ ہے ایمان اور طاعات و عبادات کا معمول؛ اور اسے تکلیف دہ و نقصان دہ چیزوں سے پرہیز کی ضرورت ہے، اور وہ ہے گناہوں، معاصی اور ہر قسم کی نافرمانیوں سے بچنا؛ اور اسے اپنے اندر پیدا ہونے والے فاسد مادے کو باہر نکالنے کی ضرورت ہے، اور وہ ہے توبہ نصوح (سچی توبہ) اور گناہوں کو بخشنے والے رب سے استغفار کرنا۔

ابن القیم رحمہ اللہ

[إغاثة اللهفان از ابن القیم: 1/24]

31/08/2026

"کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہے جس کا کوئی محبت کرنے والا اور بغض رکھنے والا نہ ہو، اور جب یہ امر لازمی ہے تو انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ عزوجل کی اطاعت کرنے والوں کے ساتھ رہے۔"
امام شافعی رحمہ اللہ

[حلیۃ الأولیاء: 9/117]

31/08/2026

ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں !

"اگر دنیا کی آزمائشیں اور مصائب نہ ہوتے، تو بندہ تکبر، خود پسندی، فرعونیت اور سخت دلی جیسی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا جو دنیا اور آخرت میں اس کی ہلاکت کا سبب بنتیں۔"

[زاد المعَاد از ابن القیم: 4/179]

30/08/2026

انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کے لیے اپنی کچھ محبت چھپا کر رکھے؛ کیونکہ (محبت کے حد سے زیادہ اظہار سے) بچہ تم پر غالب آنے لگے گا اور علم و ادب حاصل کرنے سے رک جائے گا۔

ابن الجوزي رحمه الله

[صيد الخاطر - (١١٧٥)]

30/08/2026

جب بھی تم اللہ سے ڈرنے والے (متقی) رہو گے، تو یقین رکھو کہ اللہ تمہارے لیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دے گا۔

[شرح رياض الصالحين/للعثيمين رحمه الله(٥١٧/١)]

30/08/2026

مسروق بن الأجدع رحمه الله فرماتے ہیں!
"جب تک انسان کا دل اللہ کا ذکر کرتا رہتا ہے، وہ نماز ہی میں ہوتا ہے چاہے وہ بازار میں ہی کیوں نہ ہو۔"
[المصنف/لابن أبي شيبة (٣٦٢٠٨)]

Address

قرون اولا
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اقوال سلف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share