31/08/2026
آج مؤرخہ 31اگست 2026بروز سوموار مفتی ممتاز حسین پیرزادہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کی قیادت میں مفتی محمد اعجاز قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن سپین، میاں عمران الحق قادری صدر منہاج القرآن جرمنی، ڈاکٹر چن نصیب قادری،چوہدری اظہر فاروق ،حافظ محمد حماد قادری اور محمد سہیر علی خان نے جامع مسجد اقصیٰ کوبلنز کا وزٹ کیا۔ صدر مسجد ھذا حاجی امتیاز اختر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حافظ محمد طاہر المصطفے خطیب مسجد ھذا نے مہمانوں کو مسجد کی تعمیر، تزئین، رواں تعلیمی پراجیکٹس اور مستقبل کے اہداف کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
تمام مہمانوں نے پاکستانی کمیونٹی کی کاوشوں اور مسجد کے انتظام وانصرام کو خوب سراہا اور اسے کمیونٹی کے دینی جذبہ کی جیتی جاگتی تصویر قرار دیا۔
وزٹ کے بعد تاج محل ریسٹورنٹ پر چوہدری عبد الصمد اور میاں تنویر مہر نے لذیذ ظہرانےسے مہمانوں کی تواضع کی۔ وزٹ کا اختتام دعا اور خیرسگالی کے کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر حاجی محمد عارف بھی موجود تھے۔