Minhaj-ul-Quran International Germany

Minhaj-ul-Quran International Germany It promotes education of classical Islam in the contemporary context.

Minhaj-ul-Quran International (MQI) is a broad-based Islamic organization representing the true vision of Islam, working for peace, love, humanity, knowledge, and positive integration.

مورخہ 19 جولائی 2026 بروز اتوار رفقاء کے ساتھ ملاقات کے لیے مختص کیا گیا جس کا دورانیہ دوپہر 12 سے 04 بجے تھا ۔منھاج ویل...
20/07/2026

مورخہ 19 جولائی 2026 بروز اتوار رفقاء کے ساتھ ملاقات کے لیے مختص کیا گیا جس کا دورانیہ دوپہر 12 سے 04 بجے تھا ۔
منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی کے صدر محترم میاں مقصود اکرام صاحب نے بطورِ خاص شرکت کی اور مرکز کو عبادات کے علاوہ ملٹی پرپز کے لیے بروئے کار لانے کے لیے اپنی مفید آراء پیش کیں ۔
اس نشست میں فیوچر پلاننگ میں جو چیزیں بطورِ خاص ڈسکس ہوئیں ان میں بچوں اور یوتھ کے لیے کلاسزز کا اجراء ۔
خواتین و حضرات کے لئے لینگویج کورسز کا آغاز ۔
منھاج القرآن جرمنی کی تربیتی ورکشاپ ۔
ماہ مقدس ربیع الاوّل شریف کی آمد پر فرینکفرٹ سمیت جرمنی کے دیگر شہروں میں پروگرامز کا انعقاد اور منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فنڈ ریزنگ کا پروگرام بطور خاص شامل رہے ۔
اس دوران رفقاء کے علاوہ مختلف کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے احباب مرکز کا وزٹ کرنے اور نمازِ ظہر ادا کرنے کے لیے آتے جاتے رہے ۔
اس دوران فرینکفرٹ کے مشہور و معروف ریسٹورنٹ ٹیسٹ آف پاکستان کے مالک محترم چوہدری محمد ارشد ڈوئی صاحب تشریف لائے اور انہوں نے مبارکباد کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
مسجد کے احاطہ میں نمازِ ظہر ادا کی گئی جس کی امامت محترم حافظ محمد حمزہ قادری صاحب نے کرائی ۔
آخر میں محترم مفتی ممتاز حسین پیرزادہ صاحب کی دعا کے ساتھ اس نشست کا اختتام ہوا ۔

مورخہ 18 جولائی 2026 بروز ہفتہ منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر محترم میاں عمران الحق صاحب اور سیکرٹری جنرل محترم ڈاک...
20/07/2026

مورخہ 18 جولائی 2026 بروز ہفتہ
منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر محترم میاں عمران الحق صاحب اور سیکرٹری جنرل محترم ڈاکٹر چن نصیب صاحب نے فرینکفرٹ اسٹیشن سے سیدھا منھاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے نئے مرکز جو کہ 2 ہفتہ قبل کرائے پر حاصل کیا گیا کا وزٹ کیا جو کہ شہر کے سینٹر میں واقع ہے ۔
منھاج القرآن فرینکفرٹ کے صدر چوہدری اظہر فاروق صاحب ، سیکرٹری جنرل راجہ وحید سلطان صاحب کے ساتھ محترم مفتی ممتاز حسین پیرزادہ صاحب اور الحافظ القاری محمد حماد قادری صاحب کے علاوہ موقع پر موجود جملہ احباب کو مبارکباد پیش کی ۔
نیامرکز جس کا مجموعی رقبہ تقریباً 400 سکئیر میٹر پر مشتمل ہے جس میں تیاری کے بعد ان شاءاللہ مسجد کے علاوہ خواتین اور بچوں کے لیے حالز اور دیگر ایکٹوٹیز کے لیے دفاتر ، لائبریری ، کلاس رومز ، گوشئہ درود اور میٹنگز روم موجود ہوں گے ۔
بلڈنگ کا مکمل وزٹ اور معلومات حاصل کیں اور بعض ٹیکنیکل چینجز پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور مشاورت کی ۔

منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر محترم میاں عمران الحق صاحب اور سیکرٹری جنرل محترم ڈاکٹر چن نصیب صاحب 2 روزہ تنظیمی و...
18/07/2026

منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر محترم میاں عمران الحق صاحب اور سیکرٹری جنرل محترم ڈاکٹر چن نصیب صاحب 2 روزہ تنظیمی و تحریکی وزٹ پر فرینکفرٹ پہنچ گئے ۔
فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن پر محترم چوہدری اظہر فاروق صاحب (صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ ) اور محترم مفتی ممتاز حسین پیرزادہ ( چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل ) نے ان کا استقبال کیا ۔

Adresse

Müllerstraße 47A
Berlin
13349

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Minhaj-ul-Quran International Germany erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Die Kultstätte Kontaktieren

Nachricht an Minhaj-ul-Quran International Germany senden:

Verknüpfungen

Teilen