Daily Batain

Daily Batain اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا

یہ دو حضرات کسی مدرسے کے نہیں بلکہ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ انتہائی عاجز مزاج، دین کی فکر کرنے والے، انسانیت کا ...
09/06/2026

یہ دو حضرات کسی مدرسے کے نہیں بلکہ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ انتہائی عاجز مزاج، دین کی فکر کرنے والے، انسانیت کا دکھ درد رکھنے والے اور اپنی انا کو چھوڑ کر لوگوں کی دلجوئی میں مصروف ہونے والے لوگ ہیں۔

ہمارے ایم بی بی ایس کے ایک کلاس میں 14-15 بندے بیک وقت چار مہینوں کیلئے اللہ کے رستے میں نکلے تھے۔ یہ دونوں حضرات بھی انہیں میں سے ہیں۔ پورے تعلیمی دورانیہ میں کلاس اور باقی تعلیمی سرگرمیوں کے علاؤہ صرف تبلیغی تقاضے میں لگتے رہے۔

ہاؤس جاب میں لوگوں کو اپنی فرض نماز پڑھنے کا وقت نہیں ملتا اور یہ کچھ اور دوست اپنی ڈیوٹی کرکے رات گئے شب جمعہ پہنچ جاتے۔
رات کی ڈیوٹی ہوتی تو صبح کسی جماعت کی نصرت کیلئے نکلتے۔ شام کی نماز کے بعد کمروں میں جا کر دعوت چلاتے۔ مہینے کا سہ روزہ لگاتے۔

پیچھے جو صاحب ہیں بھائی صفی اللہ صاحب، ان کی زمہ داری میں ہماری سہ روزہ کی جماعت UET ایبٹ آباد گئی تھی۔ ظہر کو ہم نکلے تو نائٹ ڈیوٹی کیلئے انہیں واپس آنا پڑا۔ ایمرجنسی ٹرائیج میں صبح تک جاگتے ریے۔ صبح یہ مسجد تشریف لے آئے۔ وہاں مقامی بھائی کو پتہ نہیں تھا کہ ان کی نیند پوری نہیں ہوئی ہے تو گشتوں کیلئے جگا دیا۔ کوئی گھنٹہ آرام کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ اور عجیب بات یہ کہ دوسری نائٹ ڈیوٹی بھی ان ہی کی تھی۔
لیکن ان کی قربانی اور بے چینی کی برکت سے اللہ پاک نے وہاں سے کچھ ساتھیوں کو چلے اور کچھ کو بیس دن کیلئے وصول کیا۔

دو دن پہلے ان دونوں کا انڈکشن ٹیسٹ (سپلائزیشن کے بعد اسپتال مختص ہونے کیلئے ہوتا ہے) ہوا۔ بھائی نعمان صاحب نے ستر نمبرات لے کر نمایا لوگوں میں جگہ بنائی اور ان شاءاللہ بھائی صفی اللہ صاحب بھی سرجری میں ہو جائیں گے۔

مقصد یہ ہے کہ اچھے دوستوں کا میسر ہونا بھی بہت بڑی نعمت ہے۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ آدمی اپنے دوست کے مذہب پر ہوتا ہے۔
گر ہم ان لوگوں کے بیچ نہ ہوتے تو پتہ نہیں کہاں ہوتے گو کہ آج بھی بہت ساری خامیوں میں لپٹے ہوئے ہیں لیکن تب کیا حال ہوتا۔۔۔
سو جو تاثر قائم ہے کہ ڈاکٹروں کو حرام حلال کی فکر نہیں اور انہیں پیسہ کمانے کا شوق ہے، یہ غلط تاثر ہے۔ ہر جگہ مسلمانی قائم ہے اور ہر ایک اپنی فکر میں لگنے سے دیندار بن سکتا ہے۔ چونکہ دینداری کا معیار لوگ طے نہیں کرینگے اس لیے وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں بس اِتنا مقصود ہے بدگمانی سے بچتے رہیں۔ آخرت میں بچت ہوگی۔ حدود اللہ کی فکر کرنے والے بہت سارے موجود ہیں۔

رزق حلال والے سفید ریش لوگ بہت پریشان ہیں
04/06/2026

رزق حلال والے سفید ریش لوگ بہت پریشان ہیں

دنیا کے خوش قسمت ترین انسان  شیخ علی الحذیفی آج  مسجد نمرہ میں یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے، جبکہ ان کے بیٹے شیخ_احمد_الحذیفی...
26/05/2026

دنیا کے خوش قسمت ترین انسان
شیخ علی الحذیفی آج مسجد نمرہ میں یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے، جبکہ ان کے بیٹے
شیخ_احمد_الحذیفی،اگلے دن مسجد نبوی میں عید الاضحیٰ کا خطبہ دیں گے




منی میں 45600 اے سی عازمین حج کی سہولیات کیلئے لگا دئے گئے ماشاءاللہ سلامت رہیں خادم الحرمین الشریفین جو اللہ کے مہمانوں...
22/05/2026

منی میں 45600 اے سی عازمین حج کی سہولیات کیلئے لگا دئے گئے
ماشاءاللہ سلامت رہیں خادم الحرمین الشریفین جو اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہر کوشش کرتے ہیں

‏اسلام آباد کے فیصل مسجد کے باہر ہر صبح ایک 14 سال کا لڑکا بیٹھا ہوتا تھا۔ نام تھا *سلیم*۔ ہاتھ میں پرانا ڈبہ، برش، اور ...
20/05/2026

‏اسلام آباد کے فیصل مسجد کے باہر ہر صبح ایک 14 سال کا لڑکا بیٹھا ہوتا تھا۔ نام تھا *سلیم*۔ ہاتھ میں پرانا ڈبہ، برش، اور کالے رنگ کی پالش۔

دن بھر وہ لوگوں کے جوتے چمکاتا۔ ایک جوتے کے 20 روپے۔ دن میں 15-20 جوتے پالش ہو جاتے تو 300-400 بن جاتے۔ اتنے میں گھر کا چولہا جلتا تھا۔ گھر میں امی اور چھوٹی بہن *ماریہ* تھی۔ ابا ایک حادثے میں چلے گئے تھے، جب سلیم 10 سال کا تھا۔

لوگ آتے، جوتے دیتے، اور کہتے "جلدی کر بچے، وقت نہیں ہے۔" کوئی حال نہ پوچھتا۔ سلیم چپ چاپ کام کرتا رہتا۔

رات کو جب مسجد کے باہر لائٹیں بند ہو جاتیں، تو وہ پارک کی بینچ پر بیٹھ کر پرانی کتابیں کھولتا۔ وہ کتابیں اسے ایک استاد دے گیا تھا، جو روز اس سے جوتے پالش کرواتا تھا۔ استاد کہتا تھا، "سلیم، ہاتھ داغی ہیں تو کیا ہوا، دماغ صاف رکھو۔"

سلیم پڑھتا تھا۔ میٹرک، ایف ایس سی، سب رات کو ہی کیا۔ دن میں جوتے، رات میں فارمولے۔ لوگ ہنستے تھے، "جوتے پالش کرنے والا ڈاکٹر بنے گا؟"

سلیم کچھ نہ کہتا۔ بس ماریہ کی کاپی پر لکھے نام کو دیکھتا رہتا۔ اس نے قسم کھائی تھی کہ ماریہ کو ڈاکٹر بنائے گا۔

18 سال کی عمر میں سلیم نے ایف ایس سی میں 98% لیے۔ اسکالرشپ ملی، NUST اسلام آباد میں داخلہ ہو گیا۔ داخلے کی فیس کے لیے اس نے 2 سال کی کمائی اکٹھی کی تھی — 1 لاکھ 80 ہزار۔ امی روتی رہی، "بیٹا یہ پیسے خرچ نہ کر، گھر مشکل سے چل رہا ہے۔"

سلیم نے کہا، "امی، اگر میں نہ پڑھا تو ماریہ بھی میری طرح جوتے پالش کرے گی۔"

یونیورسٹی میں بھی سلیم نے ہمت نہ ہاری۔ دن کو لیب میں کام، رات کو پڑھائی، اور ہفتے میں 2 دن پرانے کام والے دوستوں کے ساتھ جا کر انہیں اکاؤنٹنگ سکھاتا۔

گریجویشن کے بعد اس نے ایک چھوٹی سی IT کمپنی شروع کی — صرف 3 لیپ ٹاپ اور ایک کرائے کا کمرہ۔ پہلا سال ناکامی کا تھا۔ پیسے ختم، قرض چڑھ گیا۔

لیکن سلیم نے ہمت نہ ہاری۔ وہی بات یاد تھی جو استاد نے کہی تھی، "سلیم، دھول میں بیٹھ کر بھی اگر خواب دیکھو تو وہ سچ ہوتے ہیں۔"

5 سال بعد اس کی کمپنی نے ایک ایپ بنائی جو پاکستان بھر میں چل پڑی۔ آج سلیم کی عمر 29 سال ہے۔ اسلام آباد کے G-6 میں اس کا اپنا دفتر ہے، 200 سے زیادہ لوگ اس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

اور ماریہ؟ وہ اب ڈاکٹر ہے۔ پمز ہسپتال میں۔

آج بھی جب سلیم فیصل مسجد کے باہر سے گزرتا ہے، تو رکتا ہے۔ وہاں اب بھی ایک بچہ بیٹھا ہوتا ہے، ہاتھ میں پالش کا ڈبہ لیے۔

سلیم اتر کر اس کے پاس بیٹھتا ہے، اپنا کارڈ دیتا ہے، اور کہتا ہے، "بیٹا، جوتے چمکانے سے زیادہ ضروری ہے خواب چمکانا۔ جب کبھی ضرورت ہو، میرے پاس آ جانا۔"

لوگ کہتے ہیں سلیم اب بلینئر ہے۔
سلیم کہتا ہے، "نہیں، میں اب بھی وہی لڑکا ہوں۔ بس فرق یہ ہے کہ اب میرے خواب بھی میرے ساتھ بیٹھ کر چمکتے ہیں

272 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط جبلِ رحمت کے اطراف سایہ اور ٹھنڈک کے منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، ج...
12/05/2026

272 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط
جبلِ رحمت کے اطراف سایہ اور ٹھنڈک کے منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں حاجیوں کے لیے سایہ دار اور ٹھنڈے مقامات سے استفادے کی گنجائش پانچ گنا بڑھ گئی ہے۔
اس منصوبے میں 18 جدید چھتریاں نصب کی گئی ہیں، جن کے ساتھ 36 اسپرے فین لگائے گئے ہیں۔ مزید برآں 7 جدید ماحول دوست کولنگ یونٹس اور 107 اسپرے فین پولز بھی نصب کیے گئے ہیں۔

11/05/2026
“If you have a daughter first, what name will you give her?”🌻✨
19/04/2026

“If you have a daughter first, what name will you give her?”🌻✨

یہ ایک تازہ ترین تاریخی تصویر ہے کعبہ🕋 کی اس سے پہلے اس طرح کے منظر کیمرے میں کبھی قید نہیں ہوئے ماشاءاللہ اللہ ہم سب کو...
14/04/2026

یہ ایک تازہ ترین تاریخی تصویر ہے کعبہ🕋 کی
اس سے پہلے اس طرح کے منظر کیمرے میں کبھی قید نہیں ہوئے
ماشاءاللہ اللہ ہم سب کو اپنا گھر دکھائے

ماشاءاللہ کہنا نا بھولے ‏لیجنڈری پلیئر ارب پتی محمد یوسف نے اپنی دوسری بیٹی کا نکاح امام مسجد کے بیٹے حافظ محمد طلحہ سے ...
08/04/2026

ماشاءاللہ کہنا نا بھولے ‏لیجنڈری پلیئر ارب پتی محمد یوسف نے اپنی دوسری بیٹی کا نکاح امام مسجد کے بیٹے حافظ محمد طلحہ سے کرادیا نکاح اسلامی طریقے سے مسجد میں مولانا طارق جمیل صاحب نے پڑھایا بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر محمد یوسف خود اپنی بیٹی کو گاڑی میں بیٹھا کر دولہا کے گھر ہہنچادیا
رپورٹ کے مطابق حافظ محمد اشرف مولانا طارق جمیل کے مدرسے میں پڑھتے رہے اور یہ رشتہ مولانا طارق کے زریعے سے ہوا ہے محمد یوسف کی جانب سے مدرسے میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کیلئے کھانے کا دعوت کیا گیا،اس کو کہتے اللہ کا خاص بندہ اگر وہ چاہتا تو اس شادی کو ایک بڑے شادی حال میں بھی کرسکتا تھا بڑے کرکٹر کو بلاتا لیکن اس نے ایسا بالکل نہیں کیا بلکہ مدرسے کے اسٹوڈنٹس کو کھانا کھلایا اور سادگی سے اپنی پیاری بیٹی کا شادی کردیا اس لیے کہتے ہے کہ غیر مسلم جب اسلام میں داخل ہوتے ہے تو وہ پھر سوفیصد اسلام کے طریقوں کو فالو کرتے ہے

Address

Kilkenny

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Batain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Daily Batain:

Share