06/15/2026
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح
میری ، اپنی اور سب کی اولاد کے لیےان دنوں میں خاص دعا مانگیں۔
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*:-
اے پروردگار!!!
میری اولاد کو اپنی پناہ میں رکھنا۔۔۔
اے رب کریم !!!
میری اولاد کو ہر برائی ،شر اور نقصان سے محفوظ فرما۔۔۔۔
اے اللّٰہ !!!
میرے بچوں کو ہر بیماری سے محفوظ فرما ۔۔۔۔
ا ے مہربان رب !!!
مجھے اپنی اولاد کے امتحان اور آزمائش سے محفوظ فرما۔۔۔
اے پروردگار !!!
انہیں اپنی ہر آزمائش میں کامیاب فرما۔۔۔۔۔
اے رب کریم!!!
میرے اولاد کو اپنے صالحین میں سے قرار دے اور ان کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرما اور سعادتمندوں میں شامل فرما۔۔۔۔
یا رب !!!
میرے بچوں کو رزق حلال عطا فرما اور حرام سے بچا لے اور اپنے فضل و کرم سے ان کو اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا ۔۔۔
اے رب رحیم !!!
انہیں شیطان رجیم کے شر سے محفوظ فرما ۔۔۔۔
اے رب مہربان!!!!
اپنے پاکیزہ ترین بندوں کے ساتھ دوستی اور قرب اور اپنی ذات پر توکل نصیب فرما ۔۔۔
اے پروردگار !!!
وہ تمام بیماریاں جو روح و جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں میرے بچوں سے ان کو دور فرما۔ ۔۔
انہیں میرے لیے اور اپنے مخلوق کے لیے باعث خیر بنا اور ان کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرما۔ ۔۔۔
اے رب رحمان و رحیم !!!
میں اپنے بچوں کو جو میرے جگر کا ٹکڑے ہیں تیرے سپرد کرتی ہوں۔ انہیں اپنے عظمت کے طفیل ہر بلا مصیبت سے محفوظ فرما۔۔۔۔
انہیں ہر قسم کے دکھ تکالیف اور پریشانیوں سے محفوظ فرما اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا۔ ۔۔۔
اے الله !!!
میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتا ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما۔۔۔۔
انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے۔۔
انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما ۔۔
اے اللہ !
اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما اور اپنا فرمانبردار بنا ۔۔۔
اِن مقدس دنوں کی کہ جنکی تُو نے اپنی مقدس کتاب میں قسم کھائی ہے ۔۔۔
تجھے اُنکا واسطہ !!!!
ہم سے راضی ہوجا ۔۔۔۔
اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن