غلام مصطفیٰ

Directions

غلام مصطفیٰ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from غلام مصطفیٰ, Religious organisation, new york, New York, NY.

اللَّهُمَّ كُنْ لِوَلِيِّكَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ، صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَعَلَىٰ آبَائِهِ، فِي هَٰذِهِ السَّاعَةِ وَفِي كُلِّ سَاعَةٍ، وَلِيًّا وَحَافِظًا، وَقَائِدًا وَنَاصِرًا، وَدَلِيلًا وَعَيْنًا، حَتَّىٰ تُسْكِنَهُ أَرْضَكَ طَوْعًا وَتُمَتِّعَهُ

06/16/2026

فرمانِ سرکار مولا امام علی رضا صٰلوات اللْہ علیہ
جب ماہ محرم داخل ہوتا ، تو

،میرے والد گرامی (امام موسیٰ کاظم ع

کبھی ہنستے ہوئے دکھائی نہیں دیتے،

تھے، اور پہلے دس دن گزرنے تک

آپ پر حزن و ملال طاری رہے طاری رہتا تھا۔

💔🥹امام محمد تقی ع، سے روایت نقل کی گئی ہے کہ خدا وند کی  جانب سے تمام مخلوق کو ندا دی گئی کہ جان لو اور آگاہ ہو جاؤ کہ م...
06/15/2026

💔🥹امام محمد تقی ع، سے روایت نقل کی گئی ہے کہ خدا وند کی جانب سے تمام مخلوق کو ندا دی گئی کہ جان لو اور آگاہ ہو جاؤ کہ میں نے امت محمد ع، سے بہتر امت خلق نہیں کی لیکن یہ مرحومہ امت ہماری نافرمانی اور معصیت کی مرتکب ہوگی اور اس قدر گناہ کرے گی کی جہنم اور عذاب کی مستحق ہوگی ۔ کیا ان مخلوق میں کوئی ایسا ہے کہ جو ان گناہ گاروں اور معصیت کاروں کو ہم سے خرید لے اور ان کی قیامت میں شفاعت کرے تا کہ یہ جہنم میں نہ داخل ہوں؟ بعض کتب میں یہ ہے کہ جب محمد ع، اور آل محمد ع، نے تمام مخلوق میں سب سے پہلے خداوند کی ندا پر لبیک کہا خدا کے نور نے تمام ذرات کو منور اور روشن کر دیا اور اس نور نے ان کو غیبت اور حضور ع، کو منور کر دیا پھر خداوند نے تمام مخلوق کو ان کی عظمت اور مقام جلالت کی تصدیق کرنے کا حکم دیا اور جب خبیث موجودات نے جب محمد ع، و آل محمد ع، کے بلند اور اعلیٰ مرتبہ کو

دیکھا تو ان سے حسد کی اور اپنے دل میں ان کی دشمنی اور عداوت بھر لی ۔ جیسا کہ امام محمد باقر ع، نے خداوند کے اس قول (ام يحسدون الناس على ما اتاهم الله من فضله ) کے بارے میں فرمایا: (نحن والله الناس المحسودون) ۔ تو پھر اس حسد اور عداوت کی وجہ سے ظلمت اور تاریکی تمام عالم پر چھا گئی۔ اس کے بعد خدا کی جانب سے ندا آئی کہ کیا کو اس ظلمت اور تاریکی کو اپنی مظلومیت کے ساتھ بغیر قہر اور غلبہ کے اس تاریکی کو دور کرنے کی ذمہ داری لینے پر تیار ہے یعنی اپنی شہادت کلیہ کے ساتھ عرض کیا۔ اے اللہ وہ شہادت کلیہ کیا ہے؟ تو آواز آئی کہ وطن سے دوری

مصیبت اور بلاء اور تشنگی کی حالت میں شہید ہونا اور اپنی اولاد، بھائی اور عزیز وانصار کا قتل ہونے کو دیکھنا اور دشمنوں سے برائی اور گالیاں سننا ، مال اسباب کا غارت ہونا ، مستورات اور بچوں کا قیدی ہونا، بازار میں نامحرموں کے سامنے اور سر کا طشت میں ہونا مجلس شراب نوشی میں اور دانتوں پر چھڑی کا مارنا اور بیٹی کو کنیزی میں طلب کرنا اور اہل حرم اور بہنوں کے سر سے مقنع اور چادر کا لوٹنا اور بچوں کو پیاس کی شدت سے مر جانا اور چھ ماہ کے شیر خوار کو تیر لگنا اور بھائی کے شانے قلم ہونا ، اٹھارہ سالہ جو ان کے سینے میں برچھی اور سر کا شگافتہ ہونا، بچوں کی "العطش کی صدائے سننا اور سر اقدس کا بارہ ضربوں سے جدا ہونا اور بدن کا برہنہ تپتی دھوپ ہونا اور پھر لاش کا گھوڑوں سے پائمال ہونا جب یہ تفسیر سنی تو سب لرزنے لگے اور اس کے قبول کرنے سے دوری اختیار کرنے لگے اور اپنے کو اس تکلیف اور آزمائش کے تحمل کرنے سے قاصر جانا جیسا کہ کہا:

أَنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا.

ترجمہ: بے شک ہم نے امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا مگر ان سب نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور وہ اس سے ڈر گئے اور انسان نے اسے ( بلا تامل ) اٹھا لیا۔ بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے ۔ (سورہ احزاب ، آیت : ۷۲)۔

امام محمد تقی ع، کی روایت کے مطابق کسی نے کوئی جواب نہ دیا سب خاموش رہے ۔ پھر دوسری بار یہ ندا دی پھر کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔ پھر تیسری مرتبہ ندادی گئی کہ کون ہے ایسا مرد کہ جو اس بازار میں اس سخت تکلیف کو اُٹھانے پر راضی ہو؟ یعنی کون ہے جو شہادت کلیہ کو قبول کرنے پر راضی ہوتا کہ قیامت کے دن شفاعت کا پرچم اس کے ہاتھ میں ہو۔ کسی کی طرف سے لبیک کی آواز نہ آئی فقط ایک آواز آئی جو کہ سید الشہداء امام حسین ع، کی آواز تھی ۔ آپ نے فرمایا: اے میرے اللہ ! میں حاضر ہوں اور کام اور تکلیف کو سر انجام تک پہنچانے والا ۔ میں تیری راہ میں اپنی جان ، اولا د اور مال اسباب سب قربان کر دوں گا، تمام مصیبتوں کو برداشت کروں گا اور ان گناہ گار اور معصیت کاروں کی جان کو خرید لوں گا تا کہ ان کو جہنم کی آگ میں جلنے سے نجات دوں ۔

اور ایک روایت کے مطابق جب آپ نے یہ فرمایا کہ میں ان گناہ گاروں کو خرید لوں گا تو ندا آئی: اے حسین ع، ( بما تشتريهم وتشفعهم وتعتقهم من النار ) " اے حسین ع، ! کس چیز سے ان کو خریدو گے اور ان کی شفاعت اور جہنم سے نجات دو گے؟ آپ نے فرمایا : ہر وہ چیز کہ جو

تیرے نزدیک پیاری ہے۔ ندا آئی: میرے پاس جان سے زیادہ عزیز کوئی اور شی نہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ میں اپنی جان قربان کروں گا اور امت کو خرید لوں گا۔ خطاب ہوا کہ مردوں کی جان کو خریدو گے عورتوں کی جان کا کس چیز کے بدلے خریدو گے؟ آپ نے فرمایا: میں اپنی خواتین اور بیٹیوں کی اسیری اور ان کا بے پردہ ایک شہر سے دوسرے شہر پھرانے کے عوض ان کو خرید لوں گا ۔ آواز

آئی : امت کے جوانوں کو کسی چیز کے بدلے خریدو گے؟ آپ نے فرمایا: اپنے جوانوں کو تیری راد میں قتل کروادوں گا۔ پھر آواز آئی کہ امت کے بچوں کو کس طرح سے نجات دو گے؟ آپ نے فرما اے اپنا چھ ماہ کا شیر خوار دوں گا جس کے پیاسے حلق پر تیر لگے گا۔ خدا کی جناب سے خطاب ہوا کہ ایک بارے میں عہد اور پیمان کردو اور پھر یہ عہد اور پیمان ایک صحیفہ میں لکھا گیا اور اس کو رسول اللہ ع، کے تھے میں دیا گیا تا کہ وہ اس پر دستخط کر دیں۔ جب رسول اللہ ع، نے اس صحیفہ کو پڑھا آپ کے چہرے کا

رنگ تبدیل ہو گیا، چہرے پر خون کے آثار ظاہر ہوئے بہت گر یہ کیا۔ اس کے بعد فرمایا: میں راضی ہوں جس پر خدا راضی ہے اور اس مصیبت پر صبر کروں گا اور پھر اس عہد نامہ پر مہر لگائی ۔ اس حال میں کہ آنکھوں سے اشک جاری تھے۔ اس کے بعد اس صحیفہ کو علی ع، کو دیا۔ آپ نے بھی جب اس کو دیکھا تو بہت گریہ کیا اور یہ فرمایا : ( مالی ولآل ابی سفیان ) ؟ ہم کو آل ابوسفیان سے کیا ؟

اس کے بعد آپ نے بھی فرمایا کہ میں بھی خدا اور اس کے رسول ع، کی رضا پر راضی ہوں اور پھر اس صحیفہ پر دستخط کئے، پھر اس صحیفہ کو ان کی ماں فاطمہ سہ، کے پاس لایا گیا جب آپ نے اس کو پڑھا تو بہت زیادہ گریہ کیا اور بیہوش ہوگئیں اور دکھی دل سے فریاد کی ” واحسینا ع، اور جب آپ نے یہ جانا کہ اس آزمائش اور مصیبت کے بدلے دین کی بقاء اور ترویج ہو گی اور شفاعت عظمی نصیب ہوگی تو آپ نے بھی فرمایا کہ میں خدا اور رسول ع، اور جس پر علی ع، راضی میں بھی راضی ہوں ۔ پھرس صحیفہ کو حسن ع، کے سامنے پیش کیا گیا جب انہوں نے اس کو پڑھا تو وہ بھی بہت روئے اور پھر وہ بھی راضی ہوئے اور مہر اور دستخط کئے۔ اس کے بعد تمام انبیاء اور اوصیاء نے اس پر دستخط اور مہر لگائی اور اس دستاویز کوملکوت

پر لکھا گیا۔ اس کے بعد خطاب پروردگار ہوا کہ اے میری مخلوق ! یہ حسین بن علی بن ابی طالب ع، ہے، اس نے اپنی جان، مال، اولاد اور اہل عیال کے بدلے تم کو مجھ سے خرید لیا۔ یہ میرا محبوب اور ولی اور میری امانت ہے تمہارے درمیان۔ اس سے محبت اور اس کو عزیز رکھنا اس کی مخالفت نہ کرنا اس کا

انکار نہ کرنا ۔ سب سے پہلے جس نے اس ندا پر لبیک کہ وہ محمد ع، اور آل محمد ع، کی ارواح پاک تھیں۔ ان کے بعد ان کے شیعہ اور محب تھے۔ اس ہی وجہ سے فرمایا: حسین ع، کی محبت ان کے شیعوں اور محبوں کے
دلوں میں پوشیدہ ہے۔ جب منافقوں نے حسین ع، کے اس بلند مرتبہ اور مقام کو دیکھا تو ان کے دلوں میں ان کی دشمنی ، حسد اور بغض زیادہ بڑھ گئی اور اس کو برداشت نہ کر سکے اور خدا وند سے فرمایا: کیا حسین ع، کی محبت اور اطاعت پیروی واجب اور ضروری اور جبرا ہے یا ہم کو اس میں اختیار اور اپنی مرضی ہے؟ خطاب ہوا کہ ہم اس پر کسی پر جبر نہیں کرتے (فمن شاء فليو من ومن شاء فليكفر ) پھر امام حسین ع، سے خطاب ہوا: ” اگر تم چاہو تو یہ مصیبت اور سختیاں تم سے اُٹھا لیں اور تمہارے مقام اور مرتبہ میں کوئی کمی بھی نہ ہوگی آپ نے فرمایا : اے خدا! میں چاہتا ہوں کہ تیری رضا اور راہ میں ہر روز ہزار بار قتل کیا جاؤں تا کہ تیرا دین کامل اور میرے نانا ع، کی شریعت ترویج ہو اور کل روز قیامت ان کی امت کے گناہ گاروں کی شفاعت کروں ۔ یہ ہی وجہ تھی کہ روز عاشور تمام ملک اور جنات امام ع، کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کی نصرت کرنا چاہی لیکن آپ نے قبول نہ کیا اور ان سے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں اپنے عہد اور وعدے کو پورا کروں۔ اس وقت آسمان سے وہ صحیفہ آپ کے ہاتھ میں آیا جب آپ نے اس کو کھول کر دیکھا تو یہ وہی صحیفہ تھا کہ جس کو عالم ذر میں لکھا گیا تھا جس کا یہ مضمون تھا :

💔
06/15/2026

💔

💔امام حسین ع، کی بیٹیاں ہر ایک اپنے بابا سے وداع کے وقت فریاد اور بے تابی ظاہر کرتی تھی۔ نہیں معلوم باپ کے دل پر ان بچیو...
06/15/2026

💔امام حسین ع، کی بیٹیاں ہر ایک اپنے بابا سے وداع کے وقت فریاد اور بے تابی ظاہر کرتی تھی۔ نہیں معلوم باپ کے دل پر ان بچیوں کی فریاد اور نوحہ کا کیا اثر ہوا ہوگا، کوئی یہ کہتی تھی : اے بابا ! اس اندھیری رات میں ہم کو کس کے سہارے پر چھوڑے جا رہے ہو ۔ امام نے روتے ہوئے اہل حرم سے کہا: تم سب کو خدا کے سپرد کرتا ہوں ۔

01/16/2026

Khalifa se Barh ke Kon si Masroofiyat hain | Molvie Bhag gaya | Shaikh Hassan Allahyari | Shia sunni Debate

11/28/2025
11/28/2025

Deobandyon Ki ilmi Level check karain 😂 | Shaikh Hassan Allahyari | Shia sunni Munazira

11/19/2025

Forex Trading Halal hai ya haram | shaikh Hassan Allahyari 🤔

11/16/2025

Hazrat umar ka quran pe aqeeda | shaikh hassan allahyari | shaikh hassan Allahyari 🤔

Address

New York
New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غلام مصطفیٰ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share