Muhammadi World

Muhammadi World Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammadi World, Los Angeles, CA.

10/12/2021

plz

08/02/2021

اگر کسی کو بواسیر (Piles) کی شکایت ہو تو یہ بھی کر کے دیکھ لیں.
باقی شفاء اللہ کی ذات دینے والی.

05/07/2021
 🌹 پوسٹ نمبر 41 🌹🌹 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹🌹 ایمان بخیر 🌹🌹 بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ 🌹🌹 اللہ کے...
08/17/2020



🌹 پوسٹ نمبر 41 🌹
🌹 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹
🌹 ایمان بخیر 🌹

🌹 بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ 🌹
🌹 اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا 🌹

اور اے محبوب جب تم سے میرے بندے مجھے پوچھیں تو میں نزدیک ہوں دعا قبول کرتا ہوں پکارنے والے کی جب مجھے پکارے تو انہیں چاہئے میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں کہ کہیں راہ پائیں (186)

روزہ کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمہارے لئے حلال ہوا وہ تمہاری لباس ہیں اور تم ان کے لباس، اللہ نے جانا کہ تم اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے تھے تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف فرمایا تو اب ان سے صحبت کرو اور طلب کرو جو اللہ نے تمہارے نصیب میں لکھا ہو اور کھاؤ اور پیئو یہاں تک کہ تمہارے لئے ظاہر ہوجائے سفیدی کا ڈورا سیاہی کے ڈورے سے (پوپھٹ کر) پھر رات آنے تک روزے پورے کرو اور عورتوں کو ہاتھ نہ لگاؤ جب تم مسجدوں میں اعتکاف سے ہو یہ اللہ کی حدیں ہیں ان کے پاس نہ جاؤ اللہ یوں ہی بیان کرتا ہے لوگوں سے اپنی آیتیں کہ کہیں انہیں پرہیزگاری ملے (187)

{پارہ نمبر 02، سورة البقرة، آیات ترجمہ 186 تا 187}

خداوندکریم ہمیں نبی کریم ﷺ کے صدقے قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے، عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ آمین یارب العالمین

احمـــد

اسلام علیکم ...( آج اس پوسٹ کو پڑھتے میری آنکھوں کے سامنے نجانے کتنی ایسی فیملیز گھوم گٸیں۔جومیری اور آپ کی توجہ کی منتظ...
08/17/2020

اسلام علیکم ...
( آج اس پوسٹ کو پڑھتے میری آنکھوں کے سامنے نجانے کتنی ایسی فیملیز گھوم گٸیں۔جومیری اور آپ کی توجہ کی منتظر ہیں۔خدارا اسے محض پوسٹ سمجھ کے مت اگنور کیجیے گا ۔بلکہ اپنے رویوں پہ غور کیجیے گا۔)

📌 غریب کا دستر خوان 📌

ایک بار ضرور پڑھیں پلیز⁦✌️⁩

جلدی کرو افطاری کا وقت ہونے والا ہے،
ساجد صاحب گھڑی دیکھتے ہوئے بولے...
شربت بنا لیا بیگم...؟
جی بنا لیا، بیگم نے جواب دیا...
اور لسی بنا لی...؟
جی وہ بھی بنالی ہے، بیگم مسکراتے ہوئے بولیں، ہاں دیکھو تو سہی! گرمی کس قدر شدید ہے، لسی کے بغیر تو گزارا ہی نہیں اور پھر بیگم نے بچوں کے ساتھ ملکر ایک ایک چیز دستر خوان پر سجانا شروع کردی
یہ پکوڑے، یہ سموسے، یہ دہی بڑے، یہ کسٹرڈ، یہ چناچاٹ، یہ فروٹ چاٹ... لسی الگ، روح افزا کا دودھ والا شربت الگ اور بچوں کی فرمائش پر کوئس بھی بنایا گیا...
ارے بیگم! کھجوریں تو لے کر آؤ...
کھجور سے روزہ کھولنا تو سنت ہے بھئی...
جی جی لاتی ہوں، دھورہی ہوں، یہ لیجئے کھجوریں بھی آگئیں، دستر خوان انواع و اقسام کے کھانوں سے سج گیا، بڑے چھوٹے سب بیٹھ کر روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگے، چھوٹا بیٹا اسد کہنے لگا، امی چکن رول تو بنائے نہیں آپ نے...؟
بیٹا اتنا کچھ تو ہے، اب باقی کل بنالیں گے، سب کچھ آج ہی کھانا ہے کیا...؟
اچھا ٹھیک ہے لیکن کل ضرور بنائیے گا امی!
اچھا ٹھیک ہے بیٹا.... ماں نے بڑے پیار سے بیٹے کو بہلایا...
بیگم ! سالن کیا بنایا ہے، نماز کے بعد میں کھانا کھاؤں گا گھر آکر، ساجد صاحب بیگم سے مخاطب ہوکر بولے، جی جی، سالن بھی بنالیا ہے آپ کی پسند کا، کوفتے پہلے ہی بنا کر فریج میں رکھے ہوئے تھے، بس منٹوں میں سالن بھی تیار ہوگیا ہے، بیگم فخر سے مسکرائیں...
واہ جناب، ہماری بیگم کی سلیقہ مندی کے کیا کہنے... ماشاءاللہ
اور پھر سب گھر والوں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے...
"افطار کے وقت روزہ دار کی دعا قبول ہوتی ہے "

==========================

بس ایک دیوار کا ہی تو فرق تھا، دیوار کے اس پار شکیل کا گھر تھا...

==========================

اری نیک بخت کچھ ہے روزہ کھولنے کے لئے...؟
تھکا ماندہ شکیل نقاہت زدہ چہرہ لئے اپنی بیوی سے پوچھ رہا تھا، بیوی کچن سے ہی آواز لگا کر بولی ہاں ہاں اللہ کا شکر ہے، سب کچھ ہے، بھوکے نہیں رہیں گے
اور پھر شکیل کی بیوی رضیہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ مل کر دستر خوان لگانے لگی، ابلے ہوئے آلوؤں کا سالن اور روٹیاں دستر خوان پر لاکر رکھ دیں، ساتھ میٹھا شربت بھی، یہ میٹھا شربت وہ "شربت" ہوتا ہے جس میں چینی کے سوا اور کچھ نہ ہو، نہ روح افزا، نہ نورس، نہ کوئی اورمشروب، نہ ہی لیموں، صرف سادہ چینی کا میٹھا پانی اور گنتی کی چھ سات سوکھی سی پکوڑیاں، سوکھی اس لئے کہ ان بیچاری پکوڑیوں کے نصیب میں نہ پیاز نہ آلو نہ پالک، نہ بند گوبھی کچھ بھی نہیں....
کھائیں تو روزہ داروں کے حلق میں اٹکنے لگیں مگر کیا کریں مجبوری ہے نا... آخر غریب کا بھی تو دل چاہتا ہے کچھ چٹ پٹا کھانے کو....

* یہ ہے غریب کا دستر خوان *

شکیل کی دونوں بڑی بیٹیاں جو قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھیں، وہ بھی آکر بیٹھ گئیں اور یہ مختصر سا گھرانہ روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگا...
شکیل نے ایک نظر دستر خوان کی طرف دیکھا اور پھر اپنی تینوں معصوم بیٹیوں کی طرف، دل میں درد کی ایک لہر سی اٹھی......
اس عمر میں بچیوں کے کیا کیا شوق ہوتے ہیں ۔ اور میں تو ان معصوموں کو ڈھنگ سے کھلا بھی نہیں پاتا ۔۔۔۔
افطار کا وقت، قبولیت دعا کا وقت ہوتا ھے ۔ اور وہ سب دستر خوان کے چاروں طرف بیٹھ کر دعائیں مانگنے لگے۔۔۔۔
شکیل کی آنکھوں میں آنسو آگئے،،،، رب کی بارگاہ میں فریاد کرنے لگا....
اے میرے اللہ! میری معصوم بچیوں کے نصیب اچھے کر... آگے کہیں غربت کی چکی میں پسنے سے بچا لینا، میرے مولٰی انہیں نیک، شریف اور خوشحال رشتے عطا فرما، بچیاں بہت سمجھدار اور صبر والی تھیں مگر سب سے چھوٹا بیٹا احمد، وہ یہ سب برداشت نہیں کرپاتا تھا، ابھی میں اسد کے ساتھ اس کے گھر چلاگیا تھا امی... اس کے گھر میں دستر خوان روزانہ بھرا ہوتا ہے ہر طرح کی چیزوں سے، امی ہمارے گھر میں کیوں نہیں ہوتا یہ سب کچھ...؟
احمد ماں کی طرف دیکھ کر منہ بسورنے لگا...
مجھ سے نہیں کھائے جاتے، روز روز کبھی آلو، کھی ٹنڈے، کبھی دال، کتنی دفعہ سمجھایا ہے بیٹے، صبر کرو، اللہ سب ٹھیک کردےگا، رضیہ اپنے بیٹے کو مخاطب کرکے بولی، صبر تو کرتا ہوں امی، مگر کبھی ہفتے میں ایک دفعہ تو اچھا کھلا دیا کریں، کبھی اس شربت میں روح افزا تو ڈال دیا کریں، کبھی تو گوشت یا مرغی کا سالن بنالیا کریں، یہ ٹنڈے، توری اور ابلے آلو ہی ہمارے نصیب میں رہ گئے ہیں کیا...؟
چھوٹا احمد نہ جانے کیوں آج ضبط کے بندھن چھوڑ بیٹھا تھا، ہچکیوں سے رو رہا تھا، ماں کا کلیجہ تڑپ اٹھا، بڑھ کے احمد کو سینے سے لگالیا اور خود بھی سسک سسک کر رونے لگی....
صبر کر میرے لال، صبر کر!
اللہ نے صبر کرنے والوں کے لئے جنت بنائی ہے، وہاں سب کچھ ملے گا بیٹا! صبر کرو.... اور احمد ماں کے سینے سے لگا گھٹ گھٹ کے ہچکیاں بھرتا رہا، ابھی گیارہ، بارہ سال کا ہی تو تھا مگر روزے سب پورے آرہے تھے اس کے، آج نہ جانے کیوں ایسے بکھرا کہ سنبھالنا ہی مشکل ہوگیا....
بچہ ہی تو تھا، اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کو عیش وعشرت میں دیکھ کر اس کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ہمیں یہ سب کچھ کیوں نہیں حاصل...؟
بچیاں بھی اندر ہی اندر گھٹ رہی تھیں، حالات کو سمجھتی تھیں، اس لئے کبھی کہتی بھی نہ تھیں ماں سے کہ امی جان! صرف افطاری ہی کی کیا بات ہے،
سحری میں بھی تو سوکھی روٹیاں نہیں کھائی جاتیں، کاش کبھی پراٹھا ہی بناکر کھلا دے ماں...
سحری میں دو چمچ دہی ہمیں بھی مل جایا کرے تو کیا ھے...؟
پڑوسن بتارہی تھی، سحری میں دہی کھانے سے پیاس نہیں لگتی، وہ اندر ہی اندر نہ جانے کیا کیا سوچ رہی تھیں اور چھوٹی بیٹی مدیحہ بھی آسمان کی طرف دیکھنے لگی....
پیارے اللہ! تو نے تو اپنی کتاب قرآن مجید میں جگہ جگہ فرمایا ہے :
" اللہ کی راہ میں خرچ کرو"
ابھی تو میں سورہ بقرہ کا ترجمہ پڑھ رہی تھی....
ترجمہ! جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں پھر نہ تو (جس کو دیا اس پر) احسان جتاتے ہیں اور نہ (کسی اور طرح) اس کو اذیت پہنچاتے ہیں تو ان کے لئے ان کے رب کے پاس اس کا ثواب ہے اور (قیامت کے دن ) نہ تو ان کو کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے...

اللہ جی! کیا لوگ قرآن نہیں پڑھتے...؟
کیا قرآن ان کی سمجھ میں نہیں آتا...؟
تو پھر یہ لوگ کیوں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے...؟
یہ لوگ کیوں نہیں سمجھتے غریب کا بھی تو دل ہوتا ہے، خواہشیں ہوتی ہیں، کبھی کبھی تو ہمارا بھی اچھا کھانے کو دل چاہتا ہے....
میرے پیارے اللہ! میں تجھ سے گلہ نہیں کررہی، تو ہمیں جس حال میں بھی رکھے، ہم تجھ سے راضی ہیں.... میں تو بس اپنے دل کی باتیں تجھ سے کر رہی ہوں.... امی سے کہوں گی تو اور دکھی ہوں گی ناں!
اسی لئے تجھ سے کہتی ہوں پیارے اللہ، کچھ اچھا کھانا کھانے کو بہت دل چاہ رہا ہے، بہت پیاس لگی ہے میرے اللہ! دودھ والا شربت پینے کو بہت جی چاہ رہا ہے... میرے پیارے اللہ! تو ہمیں اپنے فضل سے دنیا میں بھی کھلا اور آخرت میں بھی ہمیں نعمتوں بھری زندگی عطا فرما اور ہمیں اپنا فرمانبردار بنالے،
پیارے اللہ! اپنے خزانوں میں سے ہمیں بہت ساری کھانے کی اچھی اچھی چیزیں عطا فرما...
مدیحہ اپنی ہی رو میں اللہ سے باتیں کیے جارہی تھی...

گھر کا ہر فرد اللہ کے ساتھ مناجات میں مصروف تھا،
افطار سے پہلے کا آدھا گھنٹہ یونہی گزر گیا، اذان ہونے ہی والی تھی کہ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا...
شکیل نے دروازے پر جاکر دیکھا تو ساجد صاحب کھانے کی ایک بڑی سی ٹرے لئے کھڑے تھے، ساتھ میں ان کا بیٹا بھی شربت کا جگ لیے ہوئے کھڑا تھا...
شکیل حیران ہی رہ گیا، ساجد صاحب نے آگے بڑھ کر سامان نیچے رکھ دیا اور شکیل کے ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہوگئے...
مجھے معاف کرنا دوست، ساتھ رہتے ہوئے بھی میں تمہارے حقوق سے غافل رہا، ابھی اسد کے ضد کرنے پر آئسکریم لینے نکلا، تو گلی سے گزرتے ہوئے احمد کی روتی آواز نے میرے قدم جکڑ لیے، مجھے معاف کرنا میرے بھائی، میں ازحد شرمندہ ہوں، میں پیٹ بھر کے کھاتا رہا اور پڑوس کی خبر بھی نہ لی...
اللہ بھی مجھے معاف کرے پھر ایک لفافہ بھی جیب سے نکال کر شکیل کی جیب میں زبردستی ڈال دیا، یہ میری طرف سے تمہارے بچوں کے لئے ہے شکیل! ان کی افطار و سحر کی دعوت اب باقی رمضان میری طرف سے...

ساجد صاحب کے پلٹتے ہی اذان شروع ہوگئی اور احمد خوشی خوشی روح افزا والا دودھ کا شربت پینے لگا اور چھوٹی مدیحہ وہ تو اتنی خوش تھی کہ بس نہیں چل رہا تھا اپنے پیارے اللہ پر قربان ہوجائے۔
وہ کتنا قریب ہے دکھی دلوں کے، کوئی اسے سچے دل سے پکارے تو سہی!!

================

رمضان تو آپس میں رحمت و مودت اور غمخواری کا مہینہ ہے، اللہ کو اپنی نیکیاں دکھلانے کا مہینہ ہے تو پھر کوئی ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرے، تاکہ وہ اسے ستر گنا (بلکہ اس سے بھی زیادہ) کرکے واپس کردے...

اور دوڑو اس بخشش کی طرف جو تمہارے رب کی طرف سے ہے اور دوڑو اس جنت کی طرف جس کا پھیلاؤ سارے آسمان اور زمین ہیں، جو تیار کی گئی ہے ایسے متقی لوگوں کے لئے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، فراخی میں بھی اور تنگی میں بھی۔ سورہ آل عمران رکوع ١۴

امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ تعالٰی عنہ اسلام علیکم جان نثارانِ محمدﷺ کے کئی القاب ہیںعِلم کا دروازہ کہلاۓ مگر ، تنہا...
08/17/2020

امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ تعالٰی عنہ

اسلام علیکم

جان نثارانِ محمدﷺ کے کئی القاب ہیں
عِلم کا دروازہ کہلاۓ مگر ، تنہا علیؓ
مَرحَب و عَنتر گرے جس کے خدائی زور سے
مردِ حق ، شیرِ خدا ، خیبر کُشا ، مولا علیؓ
شاہِ مرداں ، قوّتِ بازو رسولُ اللہ ﷺ کے
کیوں بَھلا ہوتے کسی میدان میں پسپا ، علیؓ

پیر سید نصیر الدین نصیرؔ جیلانی

امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان سے کون واقف نہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی رضی اللہ عنہ اس کا دروازہ۔

سلسلہ نسب
آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے
علی بن ابو طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی۔

آپ کی والدہ ماجدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ بنتِ اسد پہلی ہاشمی خاتون ہیں جو دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں

آپ رضی اللہ عنہ کی شان اور مرتبہ بے حد بُلند ہے۔ آپ طریقت میں شانِ عظیم اور مقام ارفع کے مالک ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ طریقت کے امام ہیں۔

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بچپن سے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر سایہ رہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اُسوہ حسنہ کا بہترین نمونہ ہیں۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سب سے لاڈلی بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح آپ رضی اللہ عنہ سے کیا

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ علم کا جاننے والا کوئی نہیں ہے

آپ رضی اللہ عنہ کو یہ شرف حاصل ہے
کہ آپ نے آپ کے خاندان میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے 30 سال چھوٹے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔اور آپ کا نام علی تجویز کیا۔ جب آپ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا اُس وقت آپ رضی اللہ عنہ کی عمر صرف بارہ سال تھی

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بہادری اور شجاعت کا پیکر تھے۔ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سبھی غزوات میں شرکت کی اور بہادری کے جوہر دکھائے
خیبر کا قلعہ جب کئی روز کے محاصرے کے بعد بھی فتح نہیں ہو رہا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں کل علم ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دوں گا جس کے ہاتھ سے انشااللہ خیبر فتح ہو گا

شہادت امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ

تاریخ ابن جریر طبری، ابن کثیر اور کئی علمائے تاریخ نے لکھا ہے کہ ابن ملجم الحمیری نے ایک عورت جس کا نام قطام بنت الشجنہ تھا جو کہ نہایت خوبصورت تھی، جنگِ نہروان میں اُس کا باپ اور بھائی سیدنا امیرالمؤمنین کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے، نے ابن ملجم کو اس بات پہ راضی کیا کہ اگر وہ امیرالمؤمنین کو شہید کرے گا تو وہ اس سے شادی کر لے گی
ابن ملجم نے اُس کی شرط مان لی اور 17 رمضان المبارک کی شب جب آپ نماز کے لیے نکلے تو ابن ملجم نے آپ رضی اللہ عنہ کے سر پر تلوار ماری اور خون آپ کی داڑھی پر بہہ گیا
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آواز پر لوگوں نے ابن ملجم کو گرفتار کر لیا

آپ رضی اللہ عنہ نے ابن ملجم سے فرمایا میں تجھے اللہ کی مخلوق کا بدترین آدمی پاتا ہوں۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت کریم پڑھی

فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ۔ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ
اس کے بعد سیدنا حسن اور حسین رضوان اللہ اجمعین کو وصیت فرمائی
اور پھر فرمایا اے اہل بیت، اللہ تمہارا محافظ ہو میں تمھیں اللہ کے سُپرد کرتا ہوں اور تمھیں اسلام علیکم کہتا ہوں۔
پھر آپ رضی اللہ عنہ لا الہ الا اللہ کے سوا کچھ نہ بولے۔ حتیٰ کہ21 رمضان المبارک 40 ھجری میں آپ رضی اللہ عنہ کی روح پرواز کر گئی
إنا لله وإنا إليه راجعون

آپ رضی اللہ عنہ کو سیدنا حسن ، سیدنا حسین اور عبداللہ بن جعفر رضوان اللہ اجمعین نے غسل دیا اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی

 🌹 پوسٹ نمبر 46 🌹🌹 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹🌹 ایمان بخیر 🌹🌹 بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ 🌹🌹 اللہ کے...
08/15/2020



🌹 پوسٹ نمبر 46 🌹

🌹 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹

🌹 ایمان بخیر 🌹

🌹 بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ 🌹

🌹 اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا 🌹

اور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے رب ہمارے! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا (201)

ایسوں کو ان کی کمائی سے بھاگ (خوش نصیبی) ہے اور اللہ جلد حساب کرنے والا ہے (202)

اور اللہ تعالٰی کی یاد ان گنتی کے چند دنوں ( ایام تشریق ) میں کرو ، دو دن کی جلدی کرنے والے پر بھی کوئی گناہ نہیں اور جو پیچھے رہ جائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں یہ پرہیزگار کے لئے ہے اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تم سب اُسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے ۔ (203)

اور بعض آدمی وہ ہیں کہ دنیا کی زندگی میں اس کی بات تجھے بھلی لگے اور اپنے دل کی بات پر اللہ کو گواہ لائے اور وہ سب سے بڑا جھگڑالو ہے (204)

اور جب پیٹھ پھیرے تو زمین میں فساد ڈالتا پھرے اور کھیتی اور جانیں تباہ کرے اور اللہ فساد سے راضی نہیں (205)

{پارہ نمبر 02، سورة البقرة، آیات ترجمہ 201 تا 205}

خداوندکریم ہمیں نبی کریم ﷺ کے صدقے قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے، عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ آمین یارب العالمین

احمـــد

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 18 ذوالجہ یومِ شہادت حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ ہزاروں درود و ہزاروں سلام...
08/14/2020

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

18 ذوالجہ یومِ شہادت حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ
ہزاروں درود و ہزاروں سلام بروح محمد علیہ السلام
صلی اللہ علیٰ حبیبہ محمِّد وٰ آلِہ وسلم
پیارے عثمان غنیؓ ذُوالنورین کی یاد آج بھی تازہ ہے اور آپ آج بھی اہل ایمان کے دلوں کا سکون ہیں اور کیوں نہ ہوں کیونکہ آپ کو تو پیارے مصطفیٰ کریمﷺ نے پسند فرمایا اور یکے بعد دیگرے بھی اپنے دو نور عطا فرمائے۔ جس پر میرے مصطفیٰ کریمﷺ کی نظر کرم ہو وہ زمانے کی نظروں میں نور کی طرح بس کیوں نہ جائے۔ نورِ مصطفیٰ کریمﷺ سے ہی نورِ خدا حاصل ہوتا ہے اور عاشق اپنی منزل مقصود کو پا لیتا ہے.
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺜﻤﺎﻥِ ﻏﻨﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺑﻮﻗﺖ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﻗﺮﺁﻥِ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ ﻓﺮﻣﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺷﮩﯿﺪ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺧﻮﻥ ﮐﮯ ﭼﮭﯿﻨﭩﮯ ﻗﺮﺁﻥِ ﻣﺠﯿﺪ ﮐﯽ ﺟﺲ ﺁﯾﺖِ ﻣﺒﺎﺭﮐﮧ ﭘﺮ ﭘﮍﮮ ﻭﮦ ﻣﻼﺣﻈﮧ ﮐﯿﺠﯿﮯ۔
ﻓﺴﯿﮑﻔﯿﮑﮭﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﮬﻮ ﺍﻟﺴﻤﯿﻊ ﺍﻟﻌﻠﯿﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺣﻤﺎﯾﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺳﻨﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ _ ﺳﻮﺭﺓ ۔ ۔ ۔ﺍﻟﺒﻘﺮﺓ ﺁﯾﺖ ١٣٧ ﮐﺎ ﺁﺧﺮﯼ ﺣﺼﮧ ۔ ۔ ۔
اللہ تبارک تعالٰی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی اور ان کے اصحاب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین بحق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

سیدہ مہر ہاشمی

جو شخص خود کو سچا عاشق رسول(ﷺ) سمجھتا ہے وہ اس تصویر کو لاٸک شیٸر ضرور کرے
12/08/2019

جو شخص خود کو سچا عاشق رسول(ﷺ) سمجھتا ہے وہ اس تصویر کو لاٸک شیٸر ضرور کرے

بڑے دل والے شئیر کریں⬆️⬆️چھوٹے دل والے لائک کریں↙️↘️
08/04/2019

بڑے دل والے شئیر کریں⬆️⬆️
چھوٹے دل والے لائک کریں↙️↘️

Address

Los Angeles, CA
90014

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammadi World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muhammadi World:

Share