Status Of Islamic

Status Of Islamic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Status Of Islamic, 13473 E Rena Drive, Largo, FL.

06/23/2022
🌟
07/31/2021

🌟

07/29/2021

5 سوالات اور ان کے غور طلب جوابات

سوال ۔ 1 ۔ زہر کِسے کہتے ہیں ؟
جواب ۔ ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زیادہ ہو ” زہر“ بن جاتی ہے خواہ وہ قوت یا اقتدار ہو ۔ انانیت ہو ۔ دولت ہو ۔ بھوک ہو ۔ لالچ ہو ۔ سُستی یا کاہلی ہو ۔ عزم و ہِمت ہو ۔ نفرت ہو یا کچھ بھی ہو

سوال ۔ 2 ۔ خوف کس شئے کا نام ہے ؟
جواب ۔ غیرمتوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے ۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک مُہِم جُوئی میں تبدیل ہو جاتا ہے

سوال ۔ 3 ۔ حَسَد کِسے کہتے ہیں ؟
جواب ۔ دوسروں میں خیر و خُوبی تسلیم نہ کرنے کا نام حَسَد ہے ۔ اگر اِس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رَشک اور کشَف یعنی حوصلہ افزائی بن کر ہمارے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے

سوال ۔ 4 ۔ غُصہ کس بلا کا نام ہے ؟
جواب ۔ جو امر ہمارے قابو سے باہر ہو جائے ۔ اسے تسلیم نہ کرنے کا نام غُصہ ہے ۔ اگر کوئی تسلیم کر لے کہ یہ امر اُس کے قابو سے باہر ہے تو غصہ کی جگہ عَفو ۔ درگذر اور تحَمّل لے لیتے ہیں

سوال ۔ 5 ۔ نفرت کسے کہتے ہیں ؟
جواب ۔ کسی شخص کو جیسا وہ ہے تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے ۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اُسے تسلیم کر لیں تو یہ محبت میں تبدیل ہو سکتا ہے

07/15/2021

انسان کو اور کچھ کرنا آئے نہ آئے اچھے بول بولنا ضرور آنا چاہیئے. ایسے الفاظ جو اگلے بندے کی پریشانی کو ختم نہیں تو کچھ کم ضرور کر دیں.
آپ کے پاس کیا ہے کسی کو اس چیز سے فرق نہیں پڑتا، فرق اس چیز سے پڑتا ہے کہ آپ دوسروں کو کیا دیتے ہیں. اور اگر آپ کسی کو حوصلہ اور اچھے الفاظ دینے والے ہیں تو یقین کریں آپ دنیا کے سب سے امیر انسان ہیں.
حالات اور وقت کی سختی دیکھنے والے کو صورتحال کا وہ رخ مت دکھائیں جو کہ %95 لوگ پہلے سے دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں بلکہ صورتحال کا وہ اچھا رخ دکھانے کی کوشش کریں جو کہ صرف %5 لوگ خود سے دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں. اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ سے اچھا انسان دوست اور کوئی نہیں...
یاد رکھیں دنیا میں ٹانگ کھینچنے اور گرانے والے تو بہت ہیں کوشش کریں آپ ہاتھ تھام کر سہارا دینے والے بنیں.🌸

06/16/2021

آج سے 100 سال بعد مثال کے طور پر 2121 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے, اور اجنبی ہمارے گھروں میں رہیں گے اور ہماری جائیداد غیر لوگوں کی ملکیت ہوں گی,انہیں ہماری کچھ یاد بھی نہیں رہے گی ابھی بھی ہم میں سے کون اپنے دادا کے باپ کا سوچتا ہو گا .. ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصه بن جائیں گے، جبکہ لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے. سو سال میں کئی اندھیرے اور ٹھہراؤ آئیں گے تب ہمیں اندازہ ہوگا کہ دنیا کتنی معمولی تھی، اور سب کچھ اور دوسرے سے زیادہ پا لینے کے خواب کتنے نادان اور خسارے کی سوچ کے حامل تھے، اور ہم چاہیں گے کہ اگر ہم اپنی ساری زندگی نیکیاں سمیٹتے اور نیکیاں کرتے ہوئے گزاریں تو وه موقع آج ھمارے پاس خوش قسمتی سے موجود ھے.. جب تک ہم باقی ہیں۔ ابھی زندگی باقی ہے غور کریں اور بدلیں..

اے اللہ ہمیں ہدایت دے..
اے اللہ ہمارا انجام بخیر ہو..
آمین

Address

13473 E Rena Drive
Largo, FL
33771

Telephone

+17272163301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Status Of Islamic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share