Muhammad Khizar

Muhammad Khizar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Khizar, Mosque, 1311 Woodside Circle, Crestview, FL.

05/14/2019

For only $30, kzeetech will convert PSD to wordpress. | Hi there! Are you looking to convert your PSD to WordPress or HTML to Wordpress website?Well, You areat the right spot as we are WP | On Fiverr.com

10/03/2016

بھولی بسری یادیں۔۔۔نور کوٹ بازار تاریخ کے آئینہ میں

نور کوٹ بازار 1971ء کی جنگ کے بعد اجڑ چکا تھا ۔چند دوکانیں کلاتھ سٹور،کریانہ سٹور اور ایک دو منیاری کی دوکانیں تھیں ۔ بازار کی کوئی شکل و صورت نہ تھی ۔ ایسے میں باد صباء کی طرح حادثاتی طور پر میں نورکوٹ کے بازار میں داخل ہوا۔ اور ریاض جنرل سٹور کے نام سے دوکان شروع کی۔ میرا تعلق نڈالہ سلہریاں سے تھا ۔ اور میں والد صاحب کے ساتھ کراچی میں کاروبار کرتا تھا ۔ اس لئے میری زبان زیادہ اُردو میں چلتی تھی ۔ اس زمانہ میں اُردو بولنا عجیب لگتا تھا ۔ جو بھی گاہک پڑھا لکھا ہوتا اُس سے میں اُردو میں بات چیت کرتا اور وہ بہت متاثر ہوتا تھا ۔چھوٹی عمر تھی اس لئے بہت سے گاہک میری طرف مائل ہو گئے۔ چونکہ سارے بازار میں سب سے کم عمر تھا اس لئے سب بڑوں نے بہت شفقت کی خصوصاً چودھری محمد اشرف مرحوم، صوبیدارسلطان احمد مرحوم ،ماسٹر ادریس مرحوم،چاچا ناظر حسین مرحوم ،چاچا صادق حسین مرحوم، نادر خان مرحوم ، محمد خنیف رحمانی مرحوم،بھائی رمضان مرحوم،بھائی امام دین مرحوم ،لالہ کرم دین مرحوم ،بھائی رحمت مرحوم ، ظہور شاہ مرحوم اور دیگر نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ۔ جس نے کاروبار کو نیا ویژن دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف ریاض ہی ریاض ہونے لگا۔ ساون کا مہینہ تھا نور کوٹ لاری اڈا بالکل سنسان تھا۔ ضروریات زندگی کے لئے بازار ہی واحد پوائنٹ تھا۔ اس طرح بازار کی رونق بحال ہونے لگی۔ دوست احباب منور حسین بُک ڈپو، قاضی عبد الرشید،چودھری فاروق صاحب کا بھی میرے ساتھ بہت تعاون رہا۔میرے تبلیغی دوستوں نے بھی بہت ساتھ دیا جن میں مولوی بشیر صاحب،ملک جاوید اقبال،محمد اشرف ساھی ، چودھری امداد حسین،شفیق میڈیکل سٹور ،محمد علی مرحوم ،مولوی عبد الرشید،ماسٹر ظفر علی ،ماسٹر اشرف زرگرڑ ،سائیں رنگساز،محمدانوررحمانی اور دیگر اصحاب شامل ہیں۔
وقت گزرتا گیا ۔ بازار میں نئے نئے دوکاندار آتے گئے۔اور بازار کی رونقیں بڑھتی گئیں۔پس میرے دماغ میں ایک خیال آیا۔جس پر میں نے موتی بازار کی بنیاد رکھی۔
1985ء میں مارکیٹ بنا کر موتی بازار نام رکھ دیا۔جسکا دوستوں نے مذاق بھی اُڑایا کہ بغیر بازار کے چند دوکانوں کو موتی بازار کہہ رہے ہو۔ کچھ حاسدوں نے موتی بازار کو کھوتی بازار بھی کہا۔ ان سب کے باوجود اﷲ کے فضل و کرم سے میں محنت کرتا رہا۔اور اس طرح گاہک کا رجحان موتی بازار کی طرف ہونے لگا۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے موتی بازار آباد ہونے لگا اور پرانا بازار غیر آباد ہونے لگا۔
پھر چھاؤنی والا بازار معرضِ و جود میں آ گیا۔ اور بہت سے لوگ کاروبار سے وابسطہ ہو گئے۔ اور موتی بازار کو اﷲ پاک نے کامیاب ترین بازار بنا دیا۔
میرے بیٹے اللہ کے فضل سے گورنمنٹ ہائی سکول سے پوزیشن ہولڈر ہوکر لاہور کے کالجوں میں پڑھنے لگے اور مجھے بھی انکے ساتھ مستقل طور پرلاہور آنا پڑا۔
میرا بڑا بیٹا محمد وقاص ریاض آرکیٹیکٹ انجینئر (انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور) سے گولڈ میڈلسٹ ہے۔ دوسرا بیٹا محمد قیس ریاض اپنا کاروبار کر رہا ہے۔ تیسرا بیٹا حافظ محمد عمیس ریاض عالم دین جامعہ اشرفیہ لاہور سے فارغ تحصیل ہے۔ چوتھا بیٹامحمد عمار ریاض (ماسٹر آف کامرس پنجاب کالج لاہور)اور پانچواں بیٹا محمد شعیب ریاض (سافٹ وئیر انجنئیر پنجاب یونیورسٹی لاہور) ہے۔ میں سلام پیش کرتا ہوں نور کوٹ اور ہائی سکول کے تمام اساتذہ کو جن سے میرے بیٹے تعلیم حاصل کرتے رہے۔
نور کوٹ سے دور رہ کر بھی اسکی یادیں میرے دماغ میں محو ہیں ۔ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میں نورکوٹ میں ہی رہ رہا ہوں ۔
ےُوں آتی ہے تیری یاد کی خوشبو دل میں
دور صحرا میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے
نور کوٹ 18سال سے 55 سال تک زندگی کے بہترین دن گزرے ہیں ۔ان فضاوں میں گزرے ہوئے دن کبھی نہیں بھولتے۔
میرے لاہور آنے کے بعد میری بھائیوں نے میرے مشن کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔اورعلاقے کے لوگوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ۔جن میں شیخ مشتاق شوز سٹور، شیخ امتیاز گارمنٹس ( خدمت کے 45 سال)،شیخ فیاض گارمنٹس، شیخ شہزاد احمدشوز سٹور کے نام سے کاروبار کر رہے ہیں ۔ میرے دو کزن شیخ ظہیر گارمنٹس ،شیخ شکیل گارمنٹس کے نام سے کاروبار کر رہے ہیں ۔اس طرح میں نے اپنی زندگی میں جو پودا لگایا تھا وہ اب تنا ور درخت بن چکا ہے۔ نور کوٹ اب پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے۔ میری ان تمام دوستوں سے جن کے نام نہ لکھ سکا یاجن کو زندگی میں مجھ سے کوئی شکایت رہی سے معذرت چاہتا ہوں۔
جب مٹا دے گا زمانہ ہماری ہستی کا نشان
یادگار زیست ہوگی ہماری اس تحریر سے
نیک تمناوں کے ساتھ
شیخ محمد ریاض بانی موتی بازار نور کوٹ

Funny Buzz   Channel
02/11/2016

Funny Buzz Channel

02/10/2016

youtube intro For Channel

02/09/2016

Youtube Subscriber Video For

Address

1311 Woodside Circle
Crestview, FL
32536

Telephone

+923029396577

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Khizar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category