28/02/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، پیاری بہنوں،
رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں قریب ہیں، یہ مہینہ رحمت، مغفرت اور بے شمار اجر و ثواب کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں بہترین عمل قرآن کریم کو سیکھنا، سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہے، چاہے روزانہ صرف ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔" (بخاری) - قرآن کی ہر حرف کی تلاوت
اور سمجھنے پر بے شمار نیکیاں ملتی ہیں، اور رمضان میں اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ - صرف ایک آیت بھی ہمارے دل کو بدل سکتی ہے، ایمان کو مضبوط کر سکتی ہے، اور ہمارے لیے ہدایت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ آئیے، اس رمضان میں قرآن سے گہرا تعلق قائم کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے کلام کو سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جزاکم اللہ خیراً
انتظامیہ تربیت البنات
جوائن کرنے کے لیے وٹس آپ پر میسج کیجئے
+966564985407