ZikR-e-MADINA

ZikR-e-MADINA میرے دل میں ہے یادِ محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ،میرے
(207)

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلامزینتِ عرش مُعلّی الصلوۃ والسلامربّ ہَب لی اُمّتی کہتے ہوئے پیدا ہوئےحق نے فرمایا کہ بخشا ...
28/08/2026

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام
زینتِ عرش مُعلّی الصلوۃ والسلام

ربّ ہَب لی اُمّتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے
حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوۃ والسلام

دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں اُن پر درود
کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوۃ والسلام

مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود
ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام

بُت شِکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بُت گر گئے
جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوۃ والسلام

سر جُھکا کر با ادب عشقِ رسول اللہ میں
کہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوۃ والسلام

غنچے چٹکے پھول مہکے چہچائیں بُلبلیں
گُل کھلا باغِ اُحد کا الصلوۃ والسلام

میں وہ سُنی ہوں جمیل قادری مرنے کے بعد
میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

جب ہوا ضَو فگن دین و دنیا کا چاندآیا خَلوت سے جلوت میں اسرا کا چاندنکلا جس وقت مسعودِ بطحا کا چاند جس سہانی گھڑی چمکا طی...
28/08/2026

جب ہوا ضَو فگن دین و دنیا کا چاند
آیا خَلوت سے جلوت میں اسرا کا چاند
نکلا جس وقت مسعودِ بطحا کا چاند

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل اَفروز ساعت پہ لاکھوں سلام

💚عید میلاالنبی ﷺ مبارک ہو❤️

دنیا نے جو سب سے بہترین خبر سنی وہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خبر ہے 💚
26/08/2026

دنیا نے جو سب سے بہترین خبر سنی وہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خبر ہے 💚

پُر نور ہے زمانہ صبحِ شبِ ولادت پردہ اٹھا ہے کس کا صبحِ شبِ ولادت جلوہ ہے حق کا جلوہ صبح شب ولادت سایہ خدا کا سایہ صبح ش...
25/08/2026

پُر نور ہے زمانہ صبحِ شبِ ولادت
پردہ اٹھا ہے کس کا صبحِ شبِ ولادت

جلوہ ہے حق کا جلوہ صبح شب ولادت
سایہ خدا کا سایہ صبح شب ولادت

فصل بہار آئی شکل نگار آئی
گلزار ہے زمانہ صبح شب ولادت

پھولوں سے باغ مہکے شاخوں پہ مرغ چہکے
عہد بہار آیا صبح شب ولادت

پژمردہ حسرتوں کے سب کھیت لہلہائے
جاری ہوا وہ دریا صبح شب ولادت

گل ہے چراغ صرصر گل سے چمن معطر
آیا کچھ ایسا جھونکا صبح شب ولادت

قطرہ میں لاکھ دریا گل میں ہزار گلشن
نشوونما ہے کیا کیا صبح شب ولادت

جنت کے ہر مکان کی آئینہ بندیاں ہیں
آراستہ ہے دنیا صبح شب ولادت

دل جگمگا رہے ہیں قسمت چمک اٹھی ہے
پھیلا نیا اجالا صبح شب ولادت

چٹکے ہوئے دلوں کے مدت کے میل چھوٹے
ابر کرم وہ برسا صبح شب ولادت

بلبل کا آشیانہ چھا گیا گلوں سے
قسمت نے رنگ بدلا صبح شب ولادت

ارض و سما سے منگتا دوڑے ہیں بھیک لینے
بانٹے گا کون باڑا صبح شب ولادت

انوار کی ضیائیں پھیلی ہیں شام ہی سے
رکھتی ہے مہر کیسا صبح شب ولادت

مکہ میں شام کے گھر روشن ہے ہر نگہ پر
چمکا ہے وہ اجالا صبح شب ولادت

شوکت کا دبدبہ ہے پیبت کا زلزلہ ہے
شق ہے مکان کسرٰی صبح شب ولادت

خطبہ ہوا زمیں پر سکہ پڑا فلک پر
پایا جہاں نے آقا صبح شب ولادت

آئی نئی حکومت سکہ نیا چلے گا
عالم نے رنگ بدلا صبح شب ولادت

روح الامیں نے گاڑا کعبہ کی چھت پر جھنڈا
تا عرش اڑا پھریرا صبح شب ولادت

دونوں جہاں کی شاہی نا کتخدا دولہن تھی
پایا دولہن نے دولہا صبح شب ولادت

پڑھتے ہیں عرش والے سنتے ہیں فرش والے
سلطان نو کا خطبہ صبح شب ولادت

چاندی ہے مفلسوں کی باندی ہے خوش نصیبی
آیا کرم کا داتا صبح شب ولادت

عالم کے دفتروں میں ترمیم ہو رہی ہے
بدلا ہے رنگ دنیا صبح شب ولادت

ظلمت کے سب رجسٹر حرف غلط ہوئے ہیں
کاٹا گیا سیاہا صبح شب ولادت

ملک ازل کا سرور سب سروروں کا افسر
تخت ابد پہ بیٹھا صبح شب ولادت

سوکھا پڑا ہے سادا دریا ہوا سماوا
ہے خشک و تر پہ قبضہ صبح شب ولادت

نوابیاں سدھاریں جاری ہیں شاہی آئیں
کچا ہوا علاقہ صبح شب ولادت

دن پھر گئے ہمارے سوتے نصیب جاگے
خورشید ہی وہ چمکا صبح شب ولادت

قربان اے دوشنبے تجھ پر ہزار جمعے
وہ فضل تو نے پایا صبح شب ولادت

پیارے ربیع الاول تیری جھلک کے صدقے
چمکا دیا نصیبا صبح شب ولادت

وہ مہر مہر فرما وہ ماہ عالم آرا
تاروں کی چھاؤں آیا صبح شب ولادت

نوشہ بناؤ ان کو دولہا بناؤ ان کو
ہے عرش تک یہ شہرہ صبح شب ولادت

شادی رچی ہوئی ہے بجتے ہیں شادیانے
دولہا بنا وہ دولہا صبح شب ولادت

محروم رہ نہ جائیں دن رات برکتوں سے
اس واسطے وہ آیا صبح شب ولادت

عرش عظیم جھومے کعبہ زمیں چومے
آتا ہے عرش والا صبح شب ولادت

ہشیار ہوں بھکاری نزدیک ہے سواری
یہ کہہ رہا ہے ڈنکا صبح شب ولادت

بندوں کو عیش شادی اعدا کو نامرادی
کڑکیت کا ہے کڑکا صبح شب ولادت

تارے ڈھلک کر آئے کاسے کٹورے لائے
یعنی بٹے گا صدقہ صبح شب ولادت

آمد کا شور سن کر گھر آئے ہیں بھکاری
گھیرے کھڑے ہیں رستہ صبح شب ولادت

ہر جان منتظر ہے ہر دیدہ رہ نگر ہے
غوغا ہے مرحبا کا صبح شب ولادت

جبریل سر جھکائے قدسی پرے جمائے
ہیں سرو قد ستادہ صبح شب ولادت

کس ادب سے کس جوش سے کس طرب سے
پڑھتے ہے ان کا کلمہ صبح شب ولادت

ہاں دین والوں اٹھو تعظیم والو اٹھو
آیا تمھارا مولا صبح شب ولادت

اٹھو حضور آئے شاہ غیور آئے
سلطان دین و دنیا صبح شب ولادت

اٹھو ملک اٹھے ہیں عرش و فلک اٹھے ہیں
کرتے ہیں ان کو سجدہ صبح شب ولادت

آؤ فقیر آؤ مونھ مانگی آس پاؤ
باب کریم ہے وا صبح شب ولادت

سوکھی ربانوں آو اے جلتی جانوں آؤ
لہرا رہا ہے دریا صبح شب ولادت

مرجھائی کلیوں آؤ کمھلا ئے پھولوں آؤ
برسا کرم کا جھالا صبح شب ولادت

تیری چمک دمک سے عالم چمک رہا ہے
میرے بھی بخت چمکا صبح شب ولادت

تاریک رات غم کی لائی بلا ستم کی
صدقہ تجلیوں کا صبح شب ولادت

لایا ہے شیر تیرا نور خدا کا جلوہ
دل کر دے دودھ دھویا صبح شب ولادت

بانٹا ہے دو جہاں میں تو نے ضیا کا باڑا
دیدے حسن کا صدقہ صبح شب ولادت

الصلاةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

کوئی مثل مصطفی ﷺٰ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگاکسی اور کا یہ ﷺ رتبہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگاانھیں ﷺ خلق کرکے نازاں ہوا خود...
21/08/2026

کوئی مثل مصطفی ﷺٰ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
کسی اور کا یہ ﷺ رتبہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

انھیں ﷺ خلق کرکے نازاں ہوا خود ہی دستِ قدرت
کوئی شاہ کار ایسا ﷺ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

کسی وہم نے صدا دی کوئی آپ ﷺ کا مماثل
تو یقین پکار اٹھا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

مرے طاقِ جاں میں نسبت کے چراغ جل رہے ہیں
مجھے خوف تیرگی کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

میرے دامنِ طلب کو ہے انھی ﷺ کے در سے نسبت
کسی اور سے یہ رشتہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

میں ہوں وقفِ نعت گوئی، کسی اور کا قصیدہ
میری شاعری کا حصہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

سرِ حشر اُن ﷺ کی رحمت کا صبیح میں ہوں طالب
مجھے کچھ عمل کا دعویٰ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

💚صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

تیرا کھاواں میں تیرے گیت گاواں یارسول اللہتیرا میلاد میں کیوں نہ مناواں یا رسول اللہحلیمہ گھر کدی ویکھے کدی سرکار نوں وی...
21/08/2026

تیرا کھاواں میں تیرے گیت گاواں یارسول اللہ
تیرا میلاد میں کیوں نہ مناواں یا رسول اللہ

حلیمہ گھر کدی ویکھے کدی سرکار نوں ویکھے
میں کیہڑی سیج تیرے لئی سجاواں یارسول اللہ

میں کُج وی نیں جے تیرے نال میری کوئی نسبت نہیں
میں سب کُچھ ہاں جے میں تیرا سداواں یارسول اللہ

جگاؤ بھاگ میرے وی ابو ایوب دے وانگوں
مقدر اُس دا میں کتھوں لیاواں یا رسول اللہ

میرا دل وی چاوہندا اے میرے گھر وی تُسی آؤ
تیری راہواں دے وچ پلکاں وچھاواں یارسول اللہ

کوئی تعریف ہووے اوس سوہنے دی ظہوؔری وی
قلم جامی جہیا کِتھوں لیاواں یا رسول اللہ

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

فلک کے نظارو   زمیں کی بہاروسب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیںاٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں ﷺانوکھا ...
20/08/2026

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو
سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں
اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو
خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں ﷺ

انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا ﷺ
وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
ارے کج کلاہو ارے بادشاہو
نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں

ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا
اجالا اجالا سویرا سویرا
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی
میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں

ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے
فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے
درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے
غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں ﷺ

سماں ہے ثنائے حبیبِ خدا کا
یہ میلاد ہے سرورِ انبیاء کا ﷺ
نبی کے گداؤ سب ایک دوسرے کو
خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں ﷺ

کہاں میں ✏️ظہوری کہاں ان کی باتیں
کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں
جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ
یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہوجان ہیں وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے
15/08/2026

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے

کلام :  مفتی احمد یارخاں نعیمی نصیب چمکے ہیں فرشیوں کےکہ عرش کے چاند آرہے ہیں ﷺجھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمس تشریف لا...
15/08/2026

کلام : مفتی احمد یارخاں نعیمی

نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے
کہ عرش کے چاند آرہے ہیں ﷺ
جھلک سے جن کی فلک ہے روشن
وہ شمس تشریف لارہے ہیں ﷺ

زمانہ پلٹا ہے رُت بھی بدلی
فلک پہ چھائی ہوئی ہے بدلی
تمام جنگل بھرے ہیں جل تھل
ہرے چمن لہلہا رہے ہیں

ہیں وجد میں آج ڈالیاں کیوں
یہ رقص پتوں کا کیوں ہے شاہد
بہار آئی یہ مژدہ لائی
کہ حق کے محبوب آرہے ہیں

خوشی میں سب کی کِھلی ہیں باچھیں
رچی ہے شادی مچی ہیں دھومیں
چرند ادھر کھلکھلا رہے ہیں
پرند ادھر چہچہا رہے ہیں

❤️ نثار تیری چہل پہل پر
ہزاروں عیدیں ربیع الاول💚
سوائے ابلیس کے جہاں میں
سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

شبِ ولادت میں سب مسلماں
نہ کیوں کریں جان و مال قرباں
ابو لہب جیسے سخت کافر
خوشی میں جب فیض پا رہے ہیں

💙 زمانہ بھر میں یہ قاعدہ ہے
کہ جس کا کھانا اُسی کا گا نا
تو نعمتیں جن کی کھا رہے ہیں
💚 اُنہی کے ہم گیت گا رہے ہیں

حبیبِ حق ہیں خدا کی نعمت
🌴وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
خدا کے فرمان پر عمل ہے
جو بزمِ مولا سجا رہے ہیں

تبارک اللہ حکومت ان کی
زمیں تو کیا شے ہے آسماں پر
کیا اشارے سے چاند ٹکڑے 🌙
چھپا ہوا خُور بلا رہے ہیں🌅

میں تیرے صدقے زمینِ طیبہ
فدا نہ کیوں تجھ پہ ہو زمانہ
کہ جن کی خاطر بنا زمانہ 🌎
وہ تجھ میں آرام پا رہے ہیں

ہیں جیتے جی کے یہ سارے جھگڑے
مچی جو آنکھیں تمام چھوٹے
کریم جلوہ وہاں دکھانا 🌺🥀
جہاں کہ سب منہ چھپا رہے ہیں

جو گور میں اپنی ان کو پاﺅں
پکڑ کے دامن مچل ہی جاﺅں
جو دل میں رہ کے چھپے تھے مجھ سے
وہ آج جلوے دکھا رہے ہیں ﷺ

خدا کے وہ ہیں خدائی ان کی
رب ان کا مولا وہ سب کے آقا
نہیں خدا تک رسائی ان کی
جو ان سے نا آشنا رہے ہیں

تمام دنیا ہے ملک جن کی
ہے جَو کو روٹی خوراک ان کی
کبھی کھجوروں پر ہے گزارا
کبھی چھوارے ہی کھا رہے ہیں

پھنسا ہے بحرِ الَم میں بیڑا
پئے خدا ناخدا سہارا
اکیلا ✏️ سالک ہیں سب مخالف
ہمومِ دنیا ستا رہے ہیں

الصلوة والسلام علیک یا رسول اللہ
وعلی الک واصحابک یا حبیب اللہ

فقط اتنا سبب ہے انعقادِ بزمِ محشر کاان کی شانِ محبوبی دکھائی جانے والی ہے۔صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم 💚
14/08/2026

فقط اتنا سبب ہے انعقادِ بزمِ محشر کا
ان کی شانِ محبوبی دکھائی جانے والی ہے۔

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم 💚

Address

مدینہ سٹریٹ
Medina

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZikR-e-MADINA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to ZikR-e-MADINA:

Shortcuts

Share

Category