Engineer Muhammad Ali Mirza

Engineer Muhammad Ali Mirza Quran & Sunnah

14/03/2026
14/03/2026

{رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ}

11/02/2026

#قران #تلاوة

" Not just one Netanyahu , but the entire Israeli nation"  Insha Allah 😊
17/09/2025

" Not just one Netanyahu , but the entire Israeli nation" Insha Allah 😊

‏انجئنیر محمد علی مرزا وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نوجوان طبقے میں دین اسلام کو پھیلایا اور لاکھوں لوگوں کو ان کے شرکیہ عقائد ...
28/08/2025

‏انجئنیر محمد علی مرزا وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نوجوان طبقے میں دین اسلام کو پھیلایا اور لاکھوں لوگوں کو ان کے شرکیہ عقائد سے نکال کر حقیقی دین اسلام کا علم دیا۔
اختلافِ رائے جرم نہیں ہوتا، یہ معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔
ان کو فوری طور پر رہا کیا جاۓ۔

کیا عیسائی حضرت محمد ﷺ کو مسیح الد/جال سمجھتے ہیں؟؟؟انجینئر محمد علی مرزا صاحب سے ہمارے اختلافات اپنی جگہ مگر جس بات پر ...
26/08/2025

کیا عیسائی حضرت محمد ﷺ کو مسیح الد/جال سمجھتے ہیں؟؟؟

انجینئر محمد علی مرزا صاحب سے ہمارے اختلافات اپنی جگہ مگر جس بات پر مولویوں کی جانب سے واویلا مچایا گیا ہے وہ بات اپنی جگہ درست ہے عیسائیوں کا محمد ﷺ کے متعلق وہی عقیدہ ہے جو مرزا صاحب نے بیان کیا ہے۔ جن لوگوں نے یہ پروپیگنڈہ شروع کیا انکی مرزا صاحب سے دشمنی کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ انسان جب کسی سے نفرت میں غلو کرتا ہے تو پھر اسکی صحیح بات کو بھی غلط رنگ دے کر لوگوں میں اسے بدنام کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ یہی کام مولوی حضرات نے مرزا صاحب کے ساتھ کیا ہے اور ان پر توہین رسالت کا بہت سنگین الزام و بہتان لگایا ہے۔

عیسائی علماء نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کو مسیح الد/جال (Antichrist) یا اس کے پیش خیمے کے ساتھ جوڑا ہے۔ یہ خیالات زیادہ تر مشرقی عیسائی (Byzantine) علماء میں پائے جاتے تھے جو مسلمانوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے اور اس نئے مذہب کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے تھے۔

جان آف دمشق (John of Damascus) (آٹھویں صدی کے راہب) ایک اہم عیسائی ماہرِ الٰہیات تھے جو اموی خلافت کے دور میں دمشق میں رہتے تھے۔ انہوں نے اسلام پر ایک تنقیدی کتاب De Haeresibus (Heresies پر) لکھی اپنی اس کتاب میں جان آف دمشق نے اسلام کو ایک عیسائی بدعت (Christian Heresy) قرار دیا۔ انہوں نے یہ دلیل دی کہ یہ عیسائی عقائد سے انحراف ہے نہ کہ ایک مکمل نیا مذہب۔ انہوں نے اسلام کو مسیح الدجال کے پیش خیمے کے طور پر پیش کیا جو مسیح کی الوہیت اور صلیب پر ان کی موت کو جھٹلاتا ہے۔

جان آف دمشق کا کہنا تھا کہ محمدؐ کو کسی آسمانی ذریعے سے وحی نہیں ملی بلکہ انہوں نے ایک آریائی راہب سے تعلیم حاصل کی اور ایک نئی "جھوٹی" شریعت گھڑ لی۔ (معاذاللہ) اس طرح انہوں نے اسلام کو عیسائیت کی ایک بگڑی ہوئی شکل قرار دیا۔

جان آف دمشق کے بعد اور صلیبی جنگوں سے قبل کے دور میں کئی بازنطینی مصنفین نے اسلام کو مسیح الدجال یا اس کی روح سے جوڑا۔ ان کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ اسلام کا بڑھتا ہوا عسکری اور سیاسی غلبہ دنیا کے اختتام کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

یہ نقطہ نظر مغربی یورپ میں اس وقت زیادہ مقبول ہوا جب صلیبی جنگیں شروع ہوئیں اور پیٹر دی ونریبل جیسے علماء نے اس کو مزید فروغ دیا۔

پیٹر دی ونریبل (Peter the Venerable) (بارہویں صدی کے ایک راہب) نے اسلام کے بارے میں ایک اہم مجموعہ مرتب کیا جسے Corpus Cluniacense کہا جاتا ہے۔ اس مجموعے کا مقصد عیسائیوں کو اسلام کی تعلیمات سے واقف کرانا اور اس کا رد کرنا تھا۔ اس میں مختلف عربی کتب اور قرآن کا پہلا لاطینی ترجمہ Lex Mahumet pseudoprophete بھی شامل تھا۔

Book Liber contra sectam sive heresim Saracenorum

(مسلمانوں کے فرقے یا بدعت کے خلاف کتاب) یہ پیٹر دی ونریبل کی اپنی تحریر ہے جس میں انہوں نے اسلام کو ایک بدعت کے طور پر پیش کیا ہے۔

Book Summa totius heresis Saracenorum

(مسلمانوں کی پوری بدعت کا خلاصہ) یہ ایک اور تحریر ہے جس میں وہ اسلام کے خلاف اپنے دلائل پیش کرتے ہیں۔
ان تحریروں اور مجموعے میں پیٹر نے محمدؐ کو مسیح الدجال کا پیش خیمہ قرار دیا ہے اور محمد و اسلام پر سخت تنقید کی ہے۔ (معاذاللہ)

✍️: سید تراب علی

وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَاور انہوں نے خفیہ تدبیر کی اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر فرمائی، ...
26/08/2025

وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ
اور انہوں نے خفیہ تدبیر کی اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر فرمائی، اور اللہ بہترین خفیہ تدبیر کرنے والوں میں سے ہے
(Surah Aal-Imran, 3:54)

Address

Saudi Arab
Mecca
24231

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engineer Muhammad Ali Mirza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Engineer Muhammad Ali Mirza:

Share