AgHa's Views

AgHa's Views addictAli(as)
LoveAhl al-Bayt
spiritual lesson
quotesGuru

"Our unyielding defiance will ultimately triumph over Israeli occupation."~ Hassan Nasrullah
28/09/2024

"Our unyielding defiance will ultimately triumph over Israeli occupation."
~ Hassan Nasrullah

.بِسْمِ اللَّـهِ الرحمن الرَّحِيمِ ﴿فَلْيُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يَشْرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِ...
28/09/2024

.بِسْمِ اللَّـهِ الرحمن الرَّحِيمِ
﴿فَلْيُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يَشْرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ وَمَن يُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُقْتَلْ أَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا﴾
صدق الله العلي العظيم

سید مقاومت، نیک بندہ، ایک عظیم شہید، ایک بہادر، بہادر رہنما، ایک عقلمند، بصیرت مند اور وفادار مومن کی حیثیت سے اپنے رب کی طرف چل بسے اور اس کی رضا کی طرف روانہ ہوئے، اور اپنی اس شہادت سے شہداء کے لافانی کارواں میں شامل ہو گئے۔
تسلیت و تعزیت
انا للہ وانا الیہ راجعون😭

 😪
06/09/2023

😪

’ذوالجناح‘محرم الحرام کے دوران رسوماتِ عزاداری میں کثرت سے شبیہات تیار کی جاتی ہیں۔ شبیہ ذوالجناح؛ راہوار حسین اُنہی میں...
25/07/2023

’ذوالجناح‘

محرم الحرام کے دوران رسوماتِ عزاداری میں کثرت سے شبیہات تیار کی جاتی ہیں۔ شبیہ ذوالجناح؛ راہوار حسین اُنہی میں سے ایک ہے۔ شبیہ ذوالجناح کی خاص بات یہ ہیکہ وہ واحد جاندار شبیہ ہے۔ سانس لیتی، دیکھتی اور سنتی شبیہ۔ بچپن میں جب ذوالجناح دیکھتا تھا تو اماں سے پوچھتا تھا کہ بتلائیے یہ گھوڑا کیسا ہے؟ کیوں ہے؟ بتلاتی تھیں یہ امام حسین کے گھوڑے کی یاد میں یوں نکالا جاتا ہے۔ سنوارا جاتا ہے۔ بس یہ جواب پانے کے بعد ذہن میں کوئی اور سوال نہیں اُٹھتا تھا۔ اُس سِن سے شبیہ ذوالجناح سے خاص انس ہے۔ بڑے ہوتے ہوئے ذوالجناح سے متعلق کئی مرثیے و نوحے سنتے آئے۔ ایسے کلاموں سے خاص لگاؤ رہا ہے۔ جب شبیہ ذوالجناح کو بغیر سوار کے دیکھتا ہوں تو ذہن فوراً ۶۱ ہجری میں پہنج جاتا ہے جب راہوارِ حسین بغیر حسین کے خیمہ سادات کی جانب پلٹا۔
اکثر دیکھا ہوگا کہ عزادار شبیہ ذوالجناح کو بوسہ دیتے ہیں۔ اس سے لپٹ جاتے ہیں۔ روتے ہیں۔ بعض کو یہ غیر عقلی محسوس ہوتا ہو پر کیا کیا جائے یہ جذبات کا معاملہ ہے اور عقل کہتی ہے کرلینے دیجیے بھلا جیب سے کیا جاتا ہے؟ خیر میرا معاملہ یہ ہیکہ جب شبیہ ذوالجناح کو دیکھتا ہوں تو اُس سے دور نہیں رہ سکتا اور جب پاس جاتا ہوں تو چُھوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ جب چُھو لیتا ہوں تو ایک لمحے کے لیے لپٹ جاتا اور اُس راہوارِ حسین کو یاد کرتا ہوں۔ میں جو رشنلزم کو ترجیح دیتا ہوں تھوڑی دیر کے لیے جذبات کی دنیا میں جانے سے عار محسوس نہیں کرتا۔ کیوں کروں؟ آخر کو ہم انسان ہیں اور انسان بغیر جذبات کے انسان ہی نہیں ہے۔

S. Umayr A.

John bin Huwai was a Christian that was martyred on Muharram 10, 60 AH at the Battle of Karbala alongside Imam Hussain i...
21/07/2023

John bin Huwai was a Christian that was martyred on Muharram 10, 60 AH at the Battle of Karbala alongside Imam Hussain ibn Ali.

John remembered the day when Imam Hussain climbed on the Prophet’s back while he was praying. The Holy Prophet stayed in prostration till Hussain (a) came off his back. The Holy Prophet did not want to hurt his beloved grandson.

John's eyes were full of tears as he reached the battlefield.

He spoke to the soldiers on the other side: “Look at me! You have seen me with the Holy Prophet. Remember the Holy Prophet by looking at me. You say the Holy Prophet is the messenger of Allah. You call yourselves Muslims. Do you think the Holy Prophet will be pleased with you for killing his beloved grandson?”

He continued: “What has Hussain done to you? He is innocent. Leave him alone. Save yourselves from the Fire of Hell.”

John was attacked. Arrows were fired from all directions. John fought bravely. Alas, how much can an eighty year old man take, thirsty and hungry for three days?

As he fell from his horse, he cried out:
“My Master! Come to see me! Let me see you for the last time.”

21/07/2023

🖤🏴

ماہِ محرم میں داخل ہونے کی شرط 🚩
21/07/2023

ماہِ محرم میں داخل ہونے کی شرط 🚩

20/07/2023

زیارت ناحیہ
" میرا سلام ہو اس شہید پر جس کی داہنی طرف کی پسلیاں ٹوٹ کر بائیں طرف آ گئی تھیں، اور بائیں طرف کی پسلیاں ٹوٹ کر داہنی طرف آ گئی تھیں

ﺳﻼﻡ ﺍُﻥ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﻧﻔﻮﺱ ﭘﺮ ﺟﻨﮭﯿﮟ ﭨﮑﮍﮮ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﯿﺎ
ﮔﯿﺎ ،
مسافرں میں سب سے زیادہ بے کس ؤ مظلوم مسافر پے سلام
ان گریبانوں پے سلام جو خون سے بھرے ہوے تھے

سلام اس مظلوم امام پر جس کے سر کو پشت گردن سے کاٹا گیا

اس ریش اقدس پرسلام جو خون سے سرخ تھی
اس روخسار پر سلام جو خاک الودہ تھا
ﺳﻼﻡ ﺍﺭﺽِ ﮐﺮﺑﻼ ﭘﮧ ﺑﮩﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺧﻮﻥ ﭘﺮ ،
ﺳﻼﻡ ﺟﺴﻤﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺪﺍ ﮐﺮﺩﯾﮱ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻋﻀﺎﺀ ﭘﺮ ،
ﺳﻼﻡ ﻧﯿﺰﻭﮞ ﭘﮧ ﺍُﭨﮭﺎﮰ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ،

" میرا سلام ہو اس مظلوم حسین علیہ السلام پرکہ جس پرآسمان کے فرشتےبھی رو دیئے".۔۔۔😓
#محرم1445 #اغاجان #کربلا

19/07/2023

میں جب بھی تکفیریوں کو محرم الحرام اور یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات کرتے دیکھتا ہوں تو مجھے ذاکر اہلبیت علیہ السّلام ناصر تلہاڑا کی مجلس یاد آ جاتی ہے۔
جو احباب پنجابی سمجھتے ہیں اور مضبوط دلائل کے متلاشی ہیں وہ ناصر تلہاڑا کی مجالس ضرور سنیں گو کہ ان کی ٹھیٹ پنجابی اور تیز بولنے کی عادت کی وجہ سے مجھے بھی مشکل پیش آتی ہے مگر وہ ایک زبردست معلومات فراہم کرتے ہیں۔
شعبے کے لحاظ سے استاد تھے اور تحقیق کے بعد شیعہ عقائد کو اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ایک نوجوان قتل ہو گیا۔
مقتول کے ورثاء غریب اور کمزور تھے جبکہ قاتل امیر اور بااثر تھے لہذا قتل کیس سے باعزت بری ہو گئے۔
مقتول نوجوان کی ماں روزانہ گھر کے باہر بیٹھ جاتی اور سارا دن اپنے بیٹے کو یاد کر کے گریہ کرتی رہتی تھی۔
قاتلین کی رہائش بھی اسی گلی میں تھی۔
ایک دن قاتلین نے اہل علاقہ کو اکٹھا کیا اور مطالبہ کیا کہ اس بڑھیا کو کہا جائے کہ یہ باہر مت بیٹھا کرے بلکہ گھر میں جو کرنا ہے کرے،ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
لوگوں نے انہیں کہا کہ وہ تو بس اپنے بیٹے کو یاد کر کے روتی رہتی ہے،کسی کو کچھ نہیں کہتی پھر ہم ایسا کیوں کریں۔
وہ بضد رہے کہ بڑھیا گھر میں جو کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن گھر سے باہر مت بیٹھے۔
سب نے انہیں سمجھایا مگر ان کی ایک ہی ضد تھی۔
ایک بزرگ نے کہا کہ ایک تو تم لوگوں نے اس کے جوان بیٹے کو بیگناہ قتل کر دیا اور اس پر بھی تمھیں چین نہیں مل رہا اور اس کے رونے پر بھی پابندی لگانا چاہتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم رونے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ چار دیواری کے اندر بیٹھ کر روئے۔
اس بزرگ نے پوچھا کہ آخر اس سے کیا فرق پڑتا ہے جبکہ وہ کسی کو برا بھلا نہیں کہتی۔
جواب دیا کہ بیشک وہ کسی کو کچھ نہیں کہتی لیکن ہمارے بچے جب وہاں سے گزرتے ہیں تو گھر آ کر سوال کرتے ہیں کہ وہ اماں کیوں رو رہی ہے،اس کے بیٹے کو کس نے قتل کیا،ان ظالموں کے کیا نام ہیں۔
ان سوالات کے جوابات دینا ہمارے لئے تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

اس سے پتہ چلا کہ جن لوگوں کو ماتم اور گریہ پر اعتراض ہے کہ جو بھی کرنا ہے سڑکوں گلیوں میں مت کرو بلکہ چار دیواری کے اندر کرو کیونکہ جب ان کے بچے یہ سب دیکھتے ہیں تو گھر جا کر سوال کرتے ہیں کہ یہ کیوں ماتم کر رہے ہیں،رو کیوں رہے ہیں،کس نے ظلم کیا،ان ظالموں کے نام کیا ہیں۔
Sajid Iqbal

Address

Mecca

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AgHa's Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share