29/12/2025
اے میرے بھائی! ہوشیار رہو، دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے، اور نہ ہی وہ بڑا دھوکے باز (شیطان) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے میں ڈالے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے تم پر رزق کشادہ کر دیا اور تم نے شکر ادا کیا تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اور اگر اللہ نے تم پر رزق تنگ کر دیا اور تم نے صبر کیا تو یہ بھی تمہارے لیے بہتر ہے۔ لیکن اگر تم دنیا کو ہی اپنی سب سے بڑی فکر اور اپنے علم کی آخری حد بنا لو، تو یہ دنیا اور آخرت دونوں میں خسارہ ہے۔
📖 (شرح ریاض الصالحین، جلد 6، صفحہ 688)
ابنِ عثیمین رحمہ اللہ
ابنِ عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا:
لوگوں کو بہرحال مرنا ہے، اور لازماً ان سے حساب لیا جائے گا، اور ضرور انہیں دوبارہ اٹھایا جائے گا، اور بالآخر انہیں دو ہی ٹھکانوں میں سے ایک کی طرف لوٹنا ہے، جن کے سوا کوئی تیسرا نہیں: یا تو جنت کی طرف، یا پھر جہنم کی طرف۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اور آپ کو جنت والوں میں شامل فرمائے، اور ہمیں جہنم کی آگ سے پناہ عطا فرمائے۔
📕 (شرح ریاض الصالحین، جلد 1، صفحہ 584)