21/07/2026
اس وقت امریکہ ایران پر شدید حملے کر کے ایران کا سول انفراسٹرکچر تباہ کر رہا ہے اور ایران کی مرکزی سپلائی لائنز کو تباہ کر کے ایرانی مزاحمت کے تمام راستے مسدود کر رہا ہے اور جو خبریں مل رہی ہیں انکے مطابق ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ زمینی فوج کو ایران میں اتار سکے اور اسے کسی بڑی مزاحمت کا سامنا نہ ہو۔
آج کسی طرف سے ان امریکی اقدامات کی مذمت سامنے نہیں آئی خاص طور پر چین اور روس جو کہ ایرانی مددگار سمجھے جاتے تھے انہوں نے بھی کسی قسم کا سخت ردعمل نہیں دیا خلیجی ممالک بھی تنگ آمد بجنگ آمد کے تحت اب ایران سے جنگ لڑنے کے لیے آمادہ ہو رہے ہیں کیونکہ ایران نے انکے لیے کوئی اور راستہ ہی نہیں چھوڑا۔
یہ بنیادی طور پر کوئی جنگ تھی ہی نہیں یہ طویل ہوئی تو اسکی وجہ یہ تھی کہ آبنائے ہرمز کی شکل میں ایران کے ہاتھ ایک ایسا ہتھیار لگ گیا تھا جس سے وہ دنیا بھر کو بلیک میل کر سکتا تھا ورنہ امریکہ اور ایران کی فوجی طاقت کا کوئی مقابلہ ہی نہ تھا۔
اب یوں لگ رہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی اثرورسوخ سے نکالنے کا روڈ میپ اور سٹریٹجی بنا لی ہے اور ایران کے لیے آبنائے ہرمز پر چند ماہ پہلے والا تسلط برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
اس وقت بھی پاکستان میں کئی لوگ رام کہانیاں سنا رہے ہیں اور غیرت وغیرہ کی منجن فروشی میں مصروف ہیں جناب عالی عرض یہ ہے کہ جنگ لڑنی ہو تو پہلے جنگ کے قابل بنا جاتا ہے ایرانی ملڑ اپنے عوام کی جان و مال کی قیمت پر اس جنگ کو لڑنا چاہتے ہیں مگر ان مظلوم عوام سے کسی نے نہیں پوچھا کہ آپ کو جنگ چاہیے یا امن و امان کے ساتھ جینے کا حق۔
ایرانی ملاؤں کو ایران پر اپنا تسلط برقرار رکھنا ہے چاہے پورے ایران کے لوگ مارے جائیں اور اسے وہ وطن پرستی کا نام دیتے ہیں کوئی ان ملاؤں سے پوچھے کہ پچاس سال سے تم کیا بھنگ گھوٹ رہے تھے؟
نہ تم دانشمندی کا مظاہرہ کر کے معاملات حل کر پائے جس سے ایران پر پابندیاں ختم ہوتیں اور عوام کو بہتر طرز زندگی حاصل ہوتا اور نہ ہی انہوں نے ایران کو اس قابل بنایا جو کسی بیرونی حملے کی صورت میں اپنے عوام کا دفاع کر پائے کیا آپ نے کوئی ایسا ملک دیکھا ہے جو جنگ اپنے عوام کو ڈھال بنا کے لڑنا چاہتا ہو؟
امریکہ کے ساتھ ایران کی جنگ بندی برابری کی بنیاد پر ممکن ہی نہ تھی مگر اسکے باوجود امریکہ نے ایران کو اچھی خاصی فیس سیونگ دی تھی مگر ملاؤں کو شاید امن قبول ہی نہ تھا وہ برابری کی بنیاد پر جنگ بندی چاہتے تھے مگر ایسا ہوتا نہیں جب طاقت میں کوئی برابری نہیں تو جنگ بندی میں برابری کیسے ممکن تھی؟
اس دفعہ تو ایران نے برائے نام بھی سسرا عیل پر کوئی میزائیل نہیں پھینکا اور بار بار پڑوسی مسلم ممالک پر حملہ آور ہو رہا ہے میرا سوال ہے کہ کیا قومی غیرت صرف ایران میں ہے اگر ان ممالک جن پر ایران حملہ کر رہا ہے ،کسی کی غیرت جاگ گئی اور اس نے ایران پر جوابی حملے شروع کر دیے تو پھر آج کل لوگ ایرانی قوم کی غیرت کا منجن بیچ رہے ہیں وہ جوابی حملہ کرنے والوں کو کیسے غلط کہہ سکتے ہیں؟
میرے نزدیک ایران جو پہلے جنگ نہ ہار کے جیتا ہوا تصور کیا جا رہا تھا آج نہ صرف اپنے ملک کا شدید نقصان کروائے گا بلکہ پہلے کے مقابلے میں بڑی توہین آمیز شرطوں پر اسے جنگ بندی کروانا پڑے گی