سکون قلب - Peace of mind

سکون قلب - Peace of mind آئیے محبتیں بانٹیں اور کسی کے سکون کا حصہ بنیں اور اُس کی مخلوق کو راضی کرتے ہوئے اُس تک پہنچیں۔

22/09/2024

☆ایک بزرگ تھے، ان کا نام آغا تجمل حسینؒ تھا -
ان کے پاس ایک نوجوان مریدا ہوا -

: اس نے بابا جی سے کہا کہ دعا کریں مجھے کوئی مرتبہ مل جائے -

بابا جی نے کہا کیا چاہیے؟
:: انہوں نے کہا "گورنر" بن جاؤں -
تو وہ جوان کچھ عرصے بعد، Due course میں گورنر بن گیا، یعنی ”” سردار عبدالرب نشتر - ““

::: پھر ایک دن وہ ”گورنری ملنے کے بعد“ اپنے بزرگ کے پاس گئے! کہنے لگے کہ ”سکون نہیں ہے - “
تو بابا جی ہنسے ، پھر قہقہ لگایا اور کہا " بات سن"
تو نے ”” سکون مانگا ہی کب تھا - ““

" تو نے بادشاہی مانگی تھی ، سکون تو تو اب مانگ رہا ہے ، ادھر بادشاہی میں تجھے کیا سکون ملے گا "

“ اللہ سے تم ”دنیا مانگتے“ ہو تو تم خود ہی دیکھو کہ
تم کیا مانگتے ہو یعنی یہ کہ
" اے اللہ اپنے علاوہ باقی سب کچھ دے دے "
جب تم اللہ سے اللہ مانگو گے تو پھر تمہیں باقی کی ”پسندیدگیاں ترک“ کرنی پڑیں گی -

: وہ آدمی جو اللہ کے " علاوہ کی تلاش " کرتا ہے کہ
میں اللہ سے اللہ مانگوں گا تو پھر وہ "جھوٹ" بولتا ہے اس لیے

تیرے سوا کروں پسند کیا تیری کائنات میں
دونوں جہاں کی نعمتیں قیمت بندگی نہیں

بات اتنی ساری ہے کہ
پھر دونوں جہاں کی نعمتیں کس بات کی -

آپ تھوڑی دیر کے لئے یہ کہہ کر دیکھیں کہ
اے اللہ ہم تم سے بات چاہتے ہیں ، ہم تم سے کلام چاہتے ہیں چاہے دنیا جہان کی نعمتیں مجھ سے چھن جائیں تو بھی میرا گلہ نہ ہو گا -

تو کم لوگ ہیں ایسا کرنے والے، اس کی راہ میں شہید ہونے والے اور اس کی راہ میں جان دینے والے بہت کم لوگ ہوں گے -

:: پھر اللہ سے کمیونیکیشن، گفتگو اور مشاہدہ ان کو نصیب ہوتا ہے ““

جیسے جنگ کے دوران او ___ پی ہوتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ
یہاں فائر کرو، وہاں فائر کرو،

:: اسی طرح اللہ تعالی کو تم کہتے ہو کہ اس طرح کر، یہاں جلوہ دے دے، یہاں دشمن کو غرق کر دے، یہاں ان سے مال چھین لے، یہاں ہمیں دے دے -
_______ اس طرح تو نہیں چلتا - ________

وہ اللہ ہے اور تم جیسے بندے وہ بناتا ہے وہ کیسے چلے گا تمہارے کہنے پر -
وہ اللہ آپ ہی اللہ ہے -

: اس لیے آپ ہی اللہ کے کہنے پر چلو اور اسے کہنے پر نہ چلاؤ ____

:: دیدار کا مقام یہ ہے کہ
جب تک نگاہوں سے ”غیر اللہ نہ نکلے تو پھر اللہ کا مشاہدہ کیسے ہو ___؟ “

سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
گفتگو 10______صفحہ نمبر 29____30

08/09/2024
05/12/2023

اگر تم اللہ والے نہ بنو تو باقی سارے جہاں سے تمہیں کیا غرض ہے ۔ اللہ والے کا مطلب صرف یہ ہے کہ تیرے اندر اللہ کی تمنا پیدا ہو جائے ۔ آپکے اندر اللہ پاک کی تمنا پیدا ہو جانے کا مطلب یہ ہے کہ سب سے پہلے تو دنیا کے لیے بےضرر ہو جائے اور پھر اس کے بعد تو دنیا کے لیے منفعت بخش ہو جائے ، تیرا ہونا بارش کی طرح ہو کہ سب کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہو ۔ بس پھر تو اللہ کا بندہ ہو گیا ۔

گفتگو 25..........صفحہ نمبر 46

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ)

Address

Jeddah

Telephone

+966506080226

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سکون قلب - Peace of mind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to سکون قلب - Peace of mind:

Share