حرمین الشریفین

حرمین الشریفین حرمین کی محبت، ایمان کا لازمی حصہ ہے! ♥️

15/09/2026

حوثیوں کا بھی حال وہی ہوگا
جو ابرہہ کے لشکر کا ہوا تھا
ان شاءاللہ

 #مکہ امن والے شہر  #بلادالامین  کا  امن خراب کرنے والوں خدا تمہیں عن قریب غارت کر دے گا  ان شاء اللہ
15/09/2026

#مکہ امن والے شہر #بلادالامین کا امن خراب کرنے والوں خدا تمہیں عن قریب غارت کر دے گا ان شاء اللہ

یا اللہ مکہ مکرمہ اور اس میں رہنے والے ہر مسلمان کی حفاظت فرما
15/09/2026

یا اللہ مکہ مکرمہ اور اس میں رہنے والے ہر مسلمان کی حفاظت فرما

یا اللہ (بلاد الامین) امن والے شہر کو سلامت رکھ
15/09/2026

یا اللہ (بلاد الامین) امن والے شہر کو سلامت رکھ

ارض حرمین تو سلامت رہے تا قیامت رہےحرمین کے تحفظ کیلئے جان بھی قربان ہے
15/09/2026

ارض حرمین تو سلامت رہے
تا قیامت رہے
حرمین کے تحفظ کیلئے جان بھی قربان ہے

ہم سعودی عرب اور اسکی عوام کی حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں  🇵🇰🤝🇸🇦
14/09/2026

ہم سعودی عرب اور اسکی عوام کی حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں 🇵🇰🤝🇸🇦

سعودی عرب کی اتنی مخالفت کیوں؟سعودی عرب نے پاکستان پر بے تحاشا خرچ کیا، ہر حکومت کو نوازا، ہر دور کی اسٹیبلشمنٹ کو دیا، ...
14/09/2026

سعودی عرب کی اتنی مخالفت کیوں؟

سعودی عرب نے پاکستان پر بے تحاشا خرچ کیا، ہر حکومت کو نوازا، ہر دور کی اسٹیبلشمنٹ کو دیا، تمام مذہبی جماعتوں پر خرچ کیا لیکن اس کا نتیجہ کچھ خاص نہیں نکلا، وہ عوامی پذیرائی نہیں حاصل ہو سکی جو ہونی چاہیے تھی۔

آج جب سعودی عرب کو واضح اور دو ٹوک حمایت و مدد کی ضرورت ہے، سب خالی دعوے اور وعدے کرکے ہیرو گیری کر رہے ہیں، اور ہمیشہ ہی ایسا ہوتا ہے۔ جب جب سعودی عرب کو ضروت ہوتی ہے سبھی زبانی جمع خرچ سے کام لیتے ہیں اور بس۔

مجھے نہیں معلوم حکومت اور ریاست کس درجے میں آج سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے لیکن کچھ مذہبی رہنماؤں کے بیانات اور دعوے دیکھ کر تعجب ہوتا ہے۔ یہ سمجھتے ہیں جب بھی ایسا موقع آتا ہے تب جذباتی بیانات دے کر یہ سعودیوں کو باور کروا لیں گے کہ دیکھو ہم نے تمہارا حق ادا کردیا۔

آج پاکستان کے ہر ادارے اور اہم سرکاری پوسٹوں پر نقوی، سید، شاہ، گیلانی اور مخدوم بیٹھے ہیں، ہر میڈیا چینل پر سعودی مخالف مخصوص مکتبہ فکر کی اکثریت ہے، ہر بڑا سول سرونٹ اسی گروہ سے تعلق رکھتا ہے جو سمجھتا ہے سعودی عرب کے حکمران کعبے کی کمائی سے شراب پیتے ہیں۔

کروڑوں ڈالر چندے لینے والوں نے اس ضمن میں کیا کردار ادا کیا ہے؟ کیا سعودیوں نے کبھی کہا کہ ہمارے لیے جھوٹ بولو؟ کبھی نہیں کہا۔ پھر آپ لوگ اتنے وسائل اور اتنی دولت لیکر بھی اپنے ملک میں سچے لوگ کیوں نہیں پیدا کرسکے جو سعودی نیریٹیو کے حامی ہوں؟ پھر آپ بیوروکریسی اور اہم اداروں میں ایسے قابل لوگوں کو کیوں نہیں لا سکے جنکے نام ابو بکر، عمر، عمثان، علی، طلحہ، سعد، سعید ہوں؟

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مشکل وقت میں بڑے بڑے دعوے کریں گے، خوشامد کریں گے اور مزید مفادات سمیٹیں گے تو انکے لیے خبر ہے وہ زمانہ لد گیا، اب نہ وہ سعودی رہے ہیں اور نہ وہ زمانہ رہا ہے۔

اگر صرف مذہبی لوگوں کو ہی شمار کیا جائے تو ایک لمبی فہرست تیار ہو سکتی ہے جنھوں نے سعودی عرب سے چندوں کے نام پر کروڑوں ڈالرز لیے، پاکستان، سعودی عرب، بحرین، کویت حتی یورپ تک انکے کاروبار پھیل گئے لیکن پاکستان میں آج بھی سعودی عرب کو گالیاں ہی پڑ رہی ہیں۔

معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کا زور سعودی عرب سے دولتیں لے کر چار چار بیویاں رکھنے پر رہا ہے، آپ نے سعودی دولت سے بڑی بڑی گاڑیاں خریدیں، اپنی اولادوں کو بیرون ملک سیٹل کروایا، بڑے بڑے کاروبار بنائے لیکن سعودی عرب کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اگر کیا ہے دکھاؤ کہاں کیا ہے؟ کونسے ادارے میں آپ کے لوگ پہنچے ہیں؟ کونسا مین اسٹریم چینل تمہاری بات کرتا ہے یا کم از کم سچ بولتا ہے؟

کیوں آپ شفاف اور اجلی قیادت، صالح نوجوان، اچھے اینکرز، شاندار خطیب، بہترین تاجر، سچی اور اجلی صحافت کے ادارے قائم نہیں کر سکے؟ کیوں آج جگہ جگہ حوثیوں اور انکے ہینڈلرز کی نمائندگی موجود ہے اور سعودی عرب کی حمایت نہ ہونے کے برابر ہے؟

کیونکہ سعودی عرب کے نام نہاد حامیوں نے پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالا ہے۔ عربوں کی جھوٹی خوشامد کی ہے، اور جب کبھی مشکل وقت آیا تو بڑے بڑے دعوے کیے ہیں، مزید چندے مانگے ہیں اور بات ختم۔۔
عدیل احمد ازاد

13/09/2026

بلاد الحرمين کو نشانہ بنایا گیا، لیکن نہ ہمیں کوئی آواز سنائی دی اور نہ ہی کوئی ردِعمل دیکھنے کو ملا، اللہ حفاظت فرمائے بلاد الامن

12/09/2026

کس کا اور کب ارادہ ہے عمرہ کرنے کا

سعودی عرب جیسا ملک پوری دنیا میں نہیں ہے، جتنا انسانیت اور اسلام پر سعودیوں نے خرچ کیا ہے اس کا عشر عشیر بھی کوئی نہیں ک...
12/09/2026

سعودی عرب جیسا ملک پوری دنیا میں نہیں ہے، جتنا انسانیت اور اسلام پر سعودیوں نے خرچ کیا ہے اس کا عشر عشیر بھی کوئی نہیں کرسکتا۔۔ فلسطین، سوڈان، لیبیا، یمن، لبنان، شام، غزہ، افغانستان، پاکستان اور افریقی ممالک میں جہاں جہاں ضرورت پڑی سعودیوں نے دل کھول کر خرچ کیا۔ ہر سال خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی احکامات پر لاکھوں مسلمانوں کو دنیا بھر سے فری حج وعمرہ کروایا جاتا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف فنڈ کے ذریعے مستحقین کو اربوں ڈالرز کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ عزہ میں یومیہ 25,000 لوگوں میں کھانا بنا کر تقسیم کیا جاتا ہے۔ پاکستان، مصر، اور دیگر اسلامی ممالک کو اربوں ڈالرز کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے پیچھے مکمل مالی سپورٹ سعودی عرب نے کر رکھی ہے۔۔ اس سب کے باوجود کچھ بد فطرت لوگ کہتے ہیں بتاؤ سعودی عرب نے کیا کیا ہے۔۔ اللہ تعالیٰ سعودی عرب کو ہمیشہ سلامت اور شاد و آباد رکھے۔ آمین یارب

Address

Dammam

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حرمین الشریفین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to حرمین الشریفین:

Shortcuts

Share