Islamic life اسلامک زندگی

Islamic life  اسلامک زندگی یہ پیج اسلامی پوسٹیں کرنے کے لیے بنایا ہے

04/10/2022
19/04/2022

Usse dekhne ki jo lo lagi tu Naseer dekh hi lain g*y hum Wo hazaar aankh se door ho,wo hazaar pardah nashee'n sahee,

07/04/2022

🌹 🌹 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 🌹 🌹

🌍 صبح بخیر 🌍

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 66

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنۡ تَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ ۞

ترجمہ:
یہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ قیامت ان پر ناگہاں آموجود ہو اور ان کو خبر تک نہ ہو
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 67

اَلۡاَخِلَّاۤءُ يَوۡمَئِذٍۢ بَعۡضُهُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الۡمُتَّقِيۡنَ  ۞

ترجمہ:
(جو آپس میں) دوست (ہیں) اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔ مگر پرہیزگار (کہ باہم دوست ہی رہیں گے) ؏
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 68

يٰعِبَادِ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡكُمُ الۡيَوۡمَ وَلَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ‌ۚ ۞

ترجمہ:
میرے بندو آج تمہیں نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم غمناک ہوگے
🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 69

اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَكَانُوۡا مُسۡلِمِيۡنَ‌ۚ ۞

ترجمہ:
جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرمانبردار ہوگئے
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 70

اُدۡخُلُوا الۡجَنَّةَ اَنۡتُمۡ وَاَزۡوَاجُكُمۡ تُحۡبَرُوۡنَ‌ ۞

ترجمہ:
(ان سے کہا جائے گا) کہ تم اور تمہاری بیویاں عزت (واحترام) کے ساتھ بہشت میں داخل ہوجاؤ
🏵🏵🏵🏵🏵🏵

💚 💚 حمزہ الطاف

07/04/2022

‏اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنَا شَھْرَ رَمَضَان بِالْأَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّی وَرَبُّکَ اللهُ
اے اللہ:نیاچاندہم پرامن،ایمان، سلامتی اوراسلام کےساتھ طلوع فرما
(اےچاند)تیرااورمیرارب الله ہے

حمزہ الطاف

07/04/2022

🌹 🌹 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 🌹 🌹

⛅ صبح بخیر ⛅

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 62

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيۡطٰنُ‌ ۚ اِنَّهٗ لَكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۞

ترجمہ:
اور (کہیں) شیطان تم کو (اس سے) روک نہ دے۔ وہ تو تمہارا اعلاینہ دشمن ہے
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 63

وَ لَمَّا جَآءَ عِيۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ قَالَ قَدۡ جِئۡتُكُمۡ بِالۡحِكۡمَةِ وَلِاُبَيِّنَ لَكُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ تَخۡتَلِفُوۡنَ فِيۡهِ‌ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ۞

ترجمہ:
اور جب عیسیٰ نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ میں تمہارے پاس دانائی (کی کتاب) لے کر آیا ہوں۔ نیز اس لئے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں۔ تو اللّه سے ڈرو اور میرا کہا مانو
💮💮💮💮💮💮💮💮

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 64

اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ‌ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ ۞

ترجمہ:
کچھ شک نہیں کہ اللّه ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے پس اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے
🍁🍁🍁🍁🍁🍁

🌹القرآن
- سورۃ نمبر 43 الزخرف
آیت نمبر 65

فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَيۡنِهِمۡ‌ۚ فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡ عَذَابِ يَوۡمٍ اَلِيۡمٍ ۞

ترجمہ:
پھر کتنے فرقے ان میں سے پھٹ گئے۔ سو جو لوگ ظالم ہیں ان کی درد دینے والے دن کے عذاب سے خرابی ہے
🌀🌀🌀🌀🌀🌀

💟 💟 حمزہ الطاف

24/03/2022

خطرناک بیماریوں میں ایک خاموش مٙرض بھی شامل ہو چکا ہے جِسکی کوئی بھی علامت نہیں ہوتی
لیکن آپ کو سخت نُقصان پُہنچا سکتی ہے.
یہ بیماری ہے

نعمت کا عادی ہونا

اس بیمارى کی چار نِشانیاں ہیں

🌹 آپ بُہت سی نعمتوں سے مالامال ہوں لیکن اُن کو نعمت نہ سٙمجھیں اور اُن سے متعلق کبھی شُکر ادا نہ کریں گویا اُن کو اپنا ایسا حق سٙمجھیں جو آپکو مِلنا ہی تھا.

🌹 آپ گھر میں داخل ہوں اور گھر کے تمام افراد صحتمند اور سلامت ہوں لیکن آپ اللہ کا شُکر ادا نہ کریں۔

🌹 آپ بازار جائیں، جی بٙھر کر روزمرہ ضرورت کی تمام اشیاء خریدیں۔ اِس بات سے غافل ہو کر کہ طرح طرح کی نعمتیں نصیب ہونے پر مالک کا شُکر ادا کریں اور اِس معاملے کو اپنی زِندگی کا حق سٙمجھیں۔

🌹 آپ ہر روز مُکمل صحت و سلامتى کے ساتھ نیند سے اُٹھیں، اِس حالت میں کہ کِسی قِسم کی تکلیف میں مُبتلا نہ ہوں لیکن اللہ کا شُکر ادا نہ کریں۔

آئیے دعا کریں۔
اے اللہ مُجھ پر رحم فرما کہ میں ایسی خطرناک بیماری میں مُبتلا نہ ہو جاؤں اور
توفیق عطا فرما کہ ہر حال میں تیری نعمتوں پر شاکر رہوں۔

رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ

اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔
آمین یا رب العالمین 🤲
#عبدالرحمن

13/03/2022

نظامِ محبت

درود شریف کے اندر ایک پورا نظام پوشیدہ ہے…
ہم اسے ’’ نظام محبت‘‘ اور ’’ نظام رحمت‘‘ کہہ سکتے ہیں…
درودشریف پڑھتے ہی یہ پورا نظام حرکت میں آ جاتا ہے…
مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں… درودشریف پڑھنے والے نے … اللہ تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا…
کیونکہ درودشریف پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے…
یہ ہوئی پہلی محبت…
درود شریف پڑھنے والے نے حضور اقدس ﷺ سے محبت کا ایک حق ادا کیا… یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ہے…
جب تک رسول اللہ ﷺ کی محبت … ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ہو گی… اس وقت تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا… اعتبار والا ایمان وہی ہے جس میں حضور اقدسﷺ سے محبت… سب سے بڑھ کر ہو…
اپنے والدین، اپنی اولاد… اپنے مال اور اپنی جان سے بھی بڑھ کر… انسان کو جب کسی چیز کی سچی محبت ہوتی ہے تو… وہ اس کا تذکرہ زیادہ کرتا ہے…
آپ بازار چلے جائیں… ہر طرف مال، مال اور مال کی آوازیں سنیں گے…
ہمیں حضور اقدس ﷺ کی صحبت حاصل نہیں ہوئی …
مگر ہم آپ ﷺ کی محبت تو پا سکتے ہیں… یہ محبت ہمیں جس قدر زیادہ نصیب ہو گی اسی قدر ہمارے دل میں…
آپﷺ کی زیارت، شفاعت، صحبت اور تذکرے کا شوق بڑھے گا… درودشریف میں ایک بندہ اپنی اسی محبت کا اظہار کرتا ہے… تو یہ ہوئی دوسری محبت…
ہم نے محبت سے درود شریف پڑھا تو… درودشریف کی خدمت پر مامور ملائکہ نے اسے محبت سے اُٹھایا اور سنبھالا … ان عظیم ملائکہ یعنی فرشتوں کے عجیب حالات حدیث شریف کی کتابوں میں آئے ہیں… یہ معزز فرشتے درود شریف کو اُٹھانے ، سنبھالنے اور پہنچانے کی خدمت انجام دیتےھیں …
بہت تیزی اور محبت سے سر انجام دیتے ہیں…
فرشتوں کو درودشریف سے محبت ہے…
اس کا ثبوت قرآن مجید میں موجود ہے… یہ ہوئی تیسری محبت…
پھر اللہ تعالیٰ نے ایک وسیع طاقت اور سماعت رکھنے والا ایک فرشتہ (ایک روایت میں دو فرشتے )مقرر فرما رکھا ہے… جو درودشریف پڑھنے والے کو … بڑی محبت بھری دعاء دیتا ہے اور کہتا ہے ’’ غفرانک اللّٰہ ‘‘…
اللہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے… فرشتے کی اس دعاء پر دیگر فرشتے آمین کہتے ہیں … اور اللہ تعالیٰ اس دعاء کو قبول فرماتاھے…
یہ ہوئی چوتھی محبت…
فرشتوں نے یہ درودشریف حضور اقدسﷺ تک… درود شریف پڑھنے والے کی ولدیت کے ساتھ پہنچا دیا کہ…
یا رسول اللہ! فلاں بن فلاں نے آپ پر صلوٰۃ و سلام بھیجا ہے… آپﷺ اس صلوٰۃ و سلام کا محبت کے ساتھ جواب ارشاد فرماتے ہیں … سبحان اللہ! حضرت آقا مدنی ﷺ کا جواب … آپ ﷺ کی ہمارے لئے دعاء رحمت… اور ہمارے لئے سلام … یہ ہوئی پانچویں محبت…
اب ان پانچ محبتوں کے بعد… محبت کے مئے خانہ کا اصل دور شروع ہوتا ہے … وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ توجہ خاص فرماتاھے… اور پھر اس بندے پر محبت اور رحمت کی بارش فرما دیتاھے…
دس خاص رحمتوں کا نزول… دس درجات کی بلندی …
دس گناہوں کی معافی… اور معلوم نہیں کیا کیا انعامات…

دیکھا آپ نے کہ… ہم نے جیسے ہی کہا

📿اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.📿

تو زمین سے لے کر عرش تک… کیسا زبردست ’’ نظام محبت و رحمت ‘‘ متحرک ہو گیا… اب جس بندے کو یہ نعمت نصیب ہوئی… اس کا کون سا مسئلہ ہے جو حل نہیں ہو گا اور کون سی پریشانی ہے جو دور نہیں ہو گی…
💖✌

13/03/2022

حضرت حلیمہ سعدیہ جب بکریوں کو چرانے بھیجتی تھی تو ساتھ شیما کو بھی بھیجتی تھی ایک دن بکریاں چرانے کے لیے شیما نے کافی دیر کردی تو حلیمہ سعدیہ نے فرمایا⚘
" شیما آج تم نے بھت دیر کردی اب تک بکریاں چرانے نہیں گئ تم "
" امی میں نے آج بکریاں چرانے نہیں جانا میں اکیلی ہوں اور بکریاں زیادہ ہے گرمی کا موسم ھے بھاگ بھاگ کر میں تھک جاتی ہوں مجھ اکیلی سے یہ نہیں ہوتا اب آپ میرے ساتھ کسی کو بھیجا کرے " شیما نے فرمایا⚘
" بیٹی گھر میں تو اور کوئی بھی نہیں جس کو آپکے ساتھ بھیج سکوں اکیلے ہی جانا پڑے گا " حلیمہ سعدیہ نے فرمایا لیکن شیما مان نہیں رہی تھی کہ وہ اکیلی اب کسی صورت نہیں جاے گی آخر اس نے کہا⚘
" امی جان میں ایک شرط پہ جاوں گی اگر آپ میرے ساتھ میرے چھوٹے بھائی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیج دے تو میں بکریاں چرانے چلی جاوں گی ورنہ کسی صورت میں نے نہیں جانا "⚘
حلیمہ نے فرمایا " بیٹی تیرا بھائی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو بھت چھوٹا ھے ایک بکریوں کو سنبھالنا دوسرا ایک چھوٹے بچے کو سنبھالنا بھت کھٹن کام ہے میری بچی "⚘
" امی میں اکیلی جاونگی تو بکریاں بلکل نھی سنبھال پاوں گی اور اگر میرا چھوٹا بھائی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ساتھ ہوگا تو بکریوں کو سنبھالنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی "⚘
ماں نے پوچھا " اے شیما یہ تو کیا کہہ رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا "
شیما نے کہا " امی جان ایک دفع پہلے میں اپنے بھائی کو ساتھ لیکر گئ تھی بکریاں چرانے کے لیے میں نے دیکھا کہ بکریاں جلدی جلدی چر کر گاس کھانے لگی پھر جس جگہ میں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوے تھے بھائی میرے گود میں تھا تو تمام بکریاں وہاں جمع ہوگی ، اور تمام بکریاں محمد کے نزدیک ہوکر اسکا چہرہ دیکھنے لگی⚘
سبحان اللہ⁦❤️⁩💕
سبحان اللّٰہ 💕💕💕

11/03/2022

💜💜
💕❤حدیثِ نَبوی ﷺ💕❤
‛‛تمھارے دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا دن جمعہ کا دن ھے پس تم اس دن مجھ پر کثرت سے دَرُود بھیجا كرو.
الـلَّـهُـمَّ صَـلِّ عَـلَـى مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ وَ عَـلَـى آلِ مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ كَـمَـا صَـلَّـيْـتَ عَـلَـى إِبْـرَاهِـيـمَ وَ عَـلَـى آلِ إِبْـــرَاهِـــيـــمَ إِنَّـكَ حَـمِـيـدٌ مَـــجِــيــدٌ الـلَّـهُـمَّ بَـارِكْ عَـلَـى مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ وَ عَـلَـى آلِ مُـــحَـــمَّـــدٍﷺ كَـمَـا بَـارَكْـتَ عَـلَـى إِبْــرَاهِــيــمَ وَ عَـلَـى آلِ إِبْــرَاهِــيــمَ إِنَّـكَ حَـمِـيـدٌ مجيد🌷
🌹 #عبدالرحمن🌹

Address

Dammam
32244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic life اسلامک زندگی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share