Sultan ul Faqar

Sultan ul Faqar Sultan ul Faqar is the best way to giving islamic knowledge of his followers.

08/11/2025

ایک دفعہ ایک گدھ اور ایک شاہین بلند پرواز ہو گئے۔بلندی پر ہوا میں تیرنے لگ گئے۔وہ دونوں ایک جیسےہی نظر آ رہے تھے۔ اپنی بلندیوں پر مست، زمین سے بے نیاز،آسمان سے بے خبر، بس مصروفِ پرواز۔

دیکھنے والے بڑے حیران ہوۓ کہ یہ دونوں ہم فطرت نہیں ہیں، ہم پرواز کیسے ہو گئے؟ شاہین نے گدھ سے کہا “ دیکھو اس دنیا میں ذوقِ پرواز کے علاوہ اور کوئی بات قابلِ غور نہیں۔” گدھ نے بھی تکلفاً کہہ دیا” ہاں مجھے بھی پرواز عزیز ہے، میرے پَر بھی مجھے بلند پروازی کے لیے ملے۔”

لیکن کچھ ہی لمحوں بعد گدھ نے نیچے دیکھا۔ اُسے دور سے ایک مرا ہوا گھوڑا نظر آیا۔ اس نے شاہین سے کہا “ جہنم میں گئی تمہاری بلند پروازی اور بلند نگاہی، مجھے میری منزل پکار رہی ہے۔”
اتنا کہہ کر گدھ نے ایک لمبا غوطہ لگایا اور اپنی منزلِ مُردار پر آ گرا۔ فطرت الگ الگ تھی، منزل الگ الگ رہی۔ہم سفر آدمی اگر ہم فطرت نہ ہو تو ساتھ کبھی منزل تک نہیں پہنچتا۔

انسانوں کو اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ معلوم کرنا مشکل نہیں ہو گا کہ فطرت اپنا اظہار کرتی رہتی ہے۔ جو کمینہ ہے وہ کمینہ ہی ہےخواہ وہ کسی مقام و مرتبہ میں ہو۔ میاں محمد صاحب رح کا ایک مشہور شعر ہے کہ

نیچاں دی اشنائی کولوں کسے نئیں پھل پایا
ککر تے انگور چڑھایا ، ہر گچھا زخمایا

( کمینے انسان کی دوستی کبھی کوئی پھل نہیں دیتی جس طرح کیکر پر انگور کی بیل چڑھانے کا نتیجہ یہی ہوتا ہے کہ ہر گچھا زخمی ہو جاتا ہے۔)

۔۔۔۔۔حضرت واصف علی واصف رح

(کتاب :۔ حرف حرف حقیقت)

10/08/2025
10/08/2025

ماؤں کے دشمن کبھی اولادوں کے خیر خواہ نہیں ہوا کرتے۔

22/07/2025

: بندے اللہ کی طرف یا خوف کی وجہ سے رجوع کرتے ہیں
” یا شوق کی وجہ سے۔ “

: گردشِ روزگار میں ”خوف پیدا “ ہوتا ہی رہتا ہے
اور لوگ اللہ کو ”مدد کے لئے پکارتے“ ہی رہتے ہیں۔
شوق عنایتِ ازلی ہے۔
____ یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔ ____

: اسے یوں بھی کہ سکتے ہیں
کہ کچھ لوگ اللہ کو اس لیے تلاش کرتے ہیں
کہ اللہ ان کے ” بگڑے کام سنوارنے“ والا ہے
اور
: اہلِ دل حضرات اس لیے ” اللہ کا تقرّب “ مانگتے ہیں
_____ کہ ان کو قرار ملے، _____
: تسکین حاصل ہو،
: اطمینان نصیب ہو۔

: خوف کی عبادت اور ہے
_____اور سجدہ شوق اور. ______

حضرت واصف علی واصف رحمت اللہ علیہ
کرن کرن سورج ...............صفحہ نمبر 20 تا 21

19/07/2025

توحید اور شرک دو متضاد تصورات کا نام ہے ۔اگر توحید جنت ہے تو شرک دوزخ ہے۔توحید پاکیزگی پے تو شرک نجاست ہے۔اگر توحید ٹھنڈک ہے تو شرک حرارت ہے۔دونوں کو ایک ہی دائرے میں بیان نہیں کر سکتے ۔

16/07/2025

"مبارک ہیں وہ لوگ
جو تنہائی سے نہیں ڈرتے،
جو اپنی ہی ذات کی ہم نشینی سے خوف زدہ نہیں ہوتے،
جو ہر لمحہ بے چینی سے
کچھ کرنے،
کچھ دل بہلانے،
یا کسی کو پرکھنے کی تلاش میں نہیں رہتے۔"

15/06/2025

بس اللہ ھو

16/03/2024

_*مقالاتِ حکمت 769*_
💠

*مجذوب ، دیوانے اور بچے کے سوا ہر مـرد و عورت پر نماز پنجگانہ فرض ہے۔*

*کسی کو بھی اور کبھی معاف نہیں۔ نماز کی تاکید یہاں تک کی گئی ہے کہ بیمار اگر بیٹھنے کی قوت نہیں رکھتا تو لیٹ کر پڑھے۔*

💠
🌹 *_یَاحَیّیُ یَاقَیُّوم_* 🌹

پس انسان کو طالبِ حق ہونا جاہیے -کلید التوحید کلاں، ص : 56، حضرت سلطان باھو (رحمتہ الله تعالیٰ علیہ)
14/03/2024

پس انسان کو طالبِ حق ہونا جاہیے -

کلید التوحید کلاں، ص : 56، حضرت سلطان باھو (رحمتہ الله تعالیٰ علیہ)

29/07/2022

اسمِ الله ذات کی تاثیر اور شیطان کا اثر ۔۔۔۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیممرشد کامل سے دست بیعت کر کے تلقین حاصل کرنا اس لئے ...
07/07/2022

اسمِ الله ذات کی تاثیر اور شیطان کا اثر ۔۔۔۔
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مرشد کامل سے دست بیعت کر کے تلقین حاصل کرنا اس لئے فرض ہے و واجب و سنت و مستحب ہے کہ زندہ دل ذاکرِ اسمِ الله پر شیطان غالب نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ذاکرِ اسم الله کے وجود میں شیطان داخل ہو سکتا ہے کہ ذکرِ اسم الله آگ کی مثل ہے اور شیطان خس و خاشاک کی مثل ہے جسے ذکرِ الله کی آگ جلا دیتی ہے شیطان ذاکرِ اسمِ الله کے نزدیک نہیں آتا لیکن مردہ دل آدمی سے ہر گز دفع نہیں ہوتا خواہ وہ عالم فاضل ہو یا رشوت خور جاہل ہو کہ مردہ دل آدمی جب سو جاتا ہے ےو شیطان کو موقع مل جاتا ہے اور وہ بعض کے منہ میں ، بعض کی آنکھوں میں ۔جہاں موقع ملے پیشاب کر دیتا ہے جس کی تا ثیر سے حواسِ خمسہ معصیتِ شیطانی کے لئے کھل جاتے ہیں اور نیکی کے لئے اس کا منہ بند ہو جاتا ہے۔
اور مرشد کامل کی نشانیوں میں نشانی یہ ہے اگر کوئی خاکِ قبر لے کر آنکھوں میں سرمہ کی طرح ڈال لے تو بحکمِ الٰہی عرش سے تحت الثریٰ تک ہر مقام روشن ہو جاے اگر خاک کھا لے تو اسکا دل ذکرِ اسم الله سے زندہ ہو جاے اور پھر دل کبھی نہ مرے اگر سینہ پر مل لے تو اس کا سینہ اتنا صاف ہو جاے کے کشف القلوب و کشف القبور کے مراتب طے کر لے اگر جسم پر مل لے تو جو مرض لاحق ہو اس سے مکمل صحت یاب ہو جائے گا جان لے اس کی قبر کی مٹی کی تاثیر اسم الله کی وجہ سے ہے اسمِ الله پاک ہے اور ذاکر کو بھی پاک کر دیتا ہے۔
محک الفقر کلاں از حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ 331-333
الله پاک عمل کی تو فیق دے ۔۔آمین۔۔

02/06/2022

کیا تم جانتے ہو ہم سب بت پرست ہیں. ؟
ہاں سو فیصد ہمارے دلوں میں صنم آباد ہیں.
ہم اپنی مصروفیت، عادات، جذبات حتیٰ کہ عبادات تک اس کے زیرِ اثر طے کرتے ہیں.
کب صرف واجب ادا کرنا ہے؟
اور کب سجدوں کو طول دینا ہے ؟
سب اُسی صنم کے تابع ہے...
اب کبھی خود کو موحد نہ کہنا.... !

Address

Al Nawariyah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sultan ul Faqar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share