Al Madina Al Murawara

Al Madina Al Murawara Informações para nos contactar, mapa e direções, formulário para nos contactar, horário de funcionamento, serviços, classificações, fotos, vídeos e anúncios de Al Madina Al Murawara, Mesquita, Lisbon.

30/05/2024

لندن میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ھوئی اور وہاں  کمرے میں رکھے ھوئے  گلدستے کو  سنوارنے او...
25/12/2022

لندن میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ھوئی اور وہاں کمرے میں رکھے ھوئے گلدستے کو سنوارنے اور درست کرنے لگ گئی.

ایسے میں جبکہ وہ اپنے پورے انہماک کے ساتھ اپنے اس کام میں مشغول تھی، اس نے اچانک ھی مریض سے پوچھ لیا:
سر،کونسا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کر رہا ھے؟مریض نے نقاہت کی حالت میں، نرس کو دیکھے بغیر ھی اچاٹ سے لہجے میں کہا: ڈاکٹر جِبسن۔
*
نرس نے حیرت کے ساتھ ڈاکٹر کا نام سنا اور اپنا کام چھوڑتے ھوئے، مریض سے قریب ھو کر پوچھا: سر، کیا واقعی ڈاکٹر جِبسن نے آپ کا آپریشن کرنا قبول کر لیا ھے؟
مریض نے کہا: جی، میرا آپریشن وہ ھی کر رھے ہیں۔
*
نرس نے کہا: بہت ھی عجیب بات ھے، مجھے یقین نہیں آ رہا۔
مریض نے پریشان ھوتے ھوئے پوچھا: مگر اس میں ایسی کونسی عجیب بات ھے؟
نرس نے کہا: دراصل اس ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں آپریشن کیئے ہیں۔ان کے آپریشن میں کامیابی کا تناسب سو فیصد ھے۔ ان کی شدید مصروفیت کی بناء پر، ان سے وقت لینا انتہائی دشوار کام ھوتا ھے۔ میں اسی لیئے حیران ھو رھی ھوں کہ آپ کو کس طرح ان سے وقت مل گیا ھے؟.
*
مریض نے ایک طمانیت کے ساتھ نرس سے کہا بہرحال، یہ میری خوش قسمتی ھے کہ مجھے ڈاکٹر جِبسن سے وقت ملا ھے اور وہ ھی میرا آپریشن کر رھے ہیں۔
نرس نے ایک بار اپنی بات دہراتے ھوئے کہا کہ: یقین جانیئے میری حیرت ابھی تک برقرار ھے کہ اس دنیا کا سب سے اچھا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کرے گا!!
اس گفگتگو کے بعدمریض کو آپریشن تھیٹر پہنچایا گیا، مریض کا کامیاب آپریشن ھوا اور اب مریض بخیروعافیت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ھے۔۔۔۔
**
ایک بات جو بتانے والی ھے وہ یہ کہ مریض کے کمرے میں آنے والی عورت کوئی عام نرس نہیں بلکہ اسی ہسپتال کی ایک ماہر نفسیات لیڈی ڈاکٹر تھی جس کا کام مریضوں کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر آپریشن کیلیئے، کچھ ایسے طریقے سے تیار اور مطمیئن کرنا تھا جس کی طرف مریض کا شک بھی نہ جا سکے.
**
اور اس بار اس لیڈی ڈاکٹر نے اپنا کام نرس کی یونیفارم میں مریض کے کمرے میں رکھے گلدستے کو سنوارتے سنوارتے کر دیا تھا۔ اور مریض کے دل و دماغ میں یہ بات بہت ھی خوبصورتی سے بٹھا دی تھی کہ جو ڈاکٹر اس کا آپریشن کرے گا وہ دنیا کا مشہور اور کامیاب ترین ڈاکٹر ھے جس کا ہر آپریشن ایک کامیاب آپریشن ھوتا ھے۔ اور ان سب باتوں سے مریض بذات خود ایک مثبت انداز میں بہتری کی طرف لوٹ آیا۔
***
امید اور اچھا احساس دلانا اور مثبت سوچنے پر مجبور کرنے کیلئے آپ کا ماہر نفسیات ھونا ضروری نہیں
*
کسی مایوس شخص کو تسلی اور خوش امیدی کے دو بول جادوئی اثر اور وہ توانائی دیتے ہیں جو ک

دل کی دنیا زیر و زبر کر دینے والی نادر ترین تصویر ( کا نقشہ جو تحقیق کے مطابق بنایا گیا)کچھ اس ترتیب سے آسودہ خاک ہیں، ت...
18/12/2022

دل کی دنیا زیر و زبر کر دینے والی نادر ترین تصویر ( کا نقشہ جو تحقیق کے مطابق بنایا گیا)
کچھ اس ترتیب سے آسودہ خاک ہیں،
تین مقدس ترین ہستیاں،
باغ جنت بنام ریاض الجنہ میں۔
ہم اپنی اولاد مال جان والدین اور ہر چیز سے بڑھ کر
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں۔

Exploring
10/11/2022

Exploring

✍️ترکی میں جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو کچھ علماء نے چھپ چھپ کر اور درختوں کے نیچے دیہات اور گاؤں میں وہاں کے بچ...
10/11/2022

✍️ترکی میں جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو کچھ علماء نے چھپ چھپ کر اور درختوں کے نیچے دیہات اور گاؤں میں وہاں کے بچوں کو دینی تعلیم دینی شروع کی
جب وہاں کے لوگ فوج کو آتے دیکھتے تو فورا بچے کھیتی باڑی میں مشغول ہوجاتے
یوں محسوس ہوتا تھا کہ یہ بچے کوئی تعلیم حاصل نہیں کر رہے بلکہ کھیتی باڑی میں مشغول ہیں
ان طالبعلم بچوں میں شیخ محمود آفندی نقشبندی صاحب بھی شامل تھے، حضرت نے یوں دینی تعلیم کی تکمیل کی اور فراغت کے بعد یہی سلسلہاپنے گاؤں جاری رکھا ،
اسی دوران حضرت آفندی کے دو خلفاء شہید کیے گیے تو حالات کے تناظر میں حضرت آفندی نے وہاں سے شہر کا رخ کیا جہاں ایک قدیم مسجد تھی وہاں رہتے ہوئے حضرت نے چالیس سال تک دین کی تدریس کا کام جاری رکھا۔
تقریبا اٹھارہ سال تک حضرت آفندی کے پیچھے کوئی نماز پڑھنے کیلئے تیار نہیں تھا اٹھارہ سال کے بعد آہستہ آہستہ لوگ آنے لگے اور حضرت آفندی سے فیضیاب ہوتے گئے ۔
آج جب اسی مسجد میں اذان ہوتی ہے تو جوق درجوق لوگ نماز کیلئے اس مسجد میں آنا اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں جو حضرت آفندی جیسے علماء کی محنت اور اخلاص کا نتیجہ ہے
-
ترکی سے جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو وہاں کے بانی کمال اتا ترک نے عربی کتب اور دینی علوم پر مکمل پابندی لگادی ۔
اس وقت حضرت مولانا شیخ محمود آفندی نقشبندی نے اپنے طلباء کو انگلیوں کے اشاروں پر صرف اور نحو کے اسباق پڑھائے حج اور نماز کے مسائل بھی ہاتھوں کے اشاروں سے سمجھائے اللہ تعالی نے حضرت آفندی کے ہاتھوں پر مکمل دینی نصاب رکھ دیا تھا.

شیخ محمود آفندی کے ساٹھ لاکھ سے زائد شاگرد اور مریدین اس وقت دنیا بھر میں ان کی تعلیمات کو عام کرکے اسلام کا نام روشن کررہے ہیں ،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سمیت حکمران طبقے سے تعلق رکھنے والے بیسیوں وزرا اور اعلی افسران ان کی تعلیمات سے متاثر ہوکر فروغ اسلام کے لئے کوشاں ہیں ،معرفت وطریقت کا یہ تابناک سورج زندگی کی 95بہاریں دیکھنے کے بعد آج غروب ہوگیا.

‏حضرت علی بن ابی طالب ؓ فرماتے ہیں:دنیا گزر رہی ہے جبکہ آخرت آ رہی ہے، اور انسانوں میں دنیا و آخرت دونوں کے طلبگار ہیں. ...
30/10/2022

‏حضرت علی بن ابی طالب ؓ فرماتے ہیں:

دنیا گزر رہی ہے جبکہ آخرت آ رہی ہے، اور انسانوں میں دنیا و آخرت دونوں کے طلبگار ہیں. تم آخرت کے طلبگار بنو اور دنیا کے طلبگار نہ بنو، کیونکہ آج عمل (کا وقت) ہے اور حساب نہیں، جبکہ کل حساب ہوگا اور عمل نہیں ہوگا.

مشکوٰۃ 5215
(بخاری 6417)

ILAM💙
30/10/2022

ILAM💙

اس بگلے (Heron) نے جلد بازی میں خطرناک قسم کیمچھلی(American Eel) کا شکار کیا، اور اسے سالم نگللینے کے بعد آسمانوں میں اڑ...
26/10/2022

اس بگلے (Heron) نے جلد بازی میں خطرناک قسم کی
مچھلی(American Eel) کا شکار کیا، اور اسے سالم نگل
لینے کے بعد آسمانوں میں اڑتا بنا.
لیکن بہت جلد اسے احساس ہوا کہ مچھلی پیٹ پھاڑ کر
باہر نکل رہی ہے.
چنانچہ اب یہ پرندہ ہمیشہ کے لئے زمین پر آ رہا ہے.
لہذا رزق کے حصول میں عجلت سے کام لیتے ہوئے اپنے لئے
غلط لقمے اور غلط راستے کا انتخاب نہ کریں.
کیا خبر کہ رزق کا وہ لقمہ، معاش کا وہ ذریعہ آپ سے
بطور قیمت آپ کی زندگی ہی وصول کر لے۔

ALLAH
25/10/2022

ALLAH

22/10/2022

Endereço

Lisbon
7495

Website

Notificações

Seja o primeiro a receber as novidades e deixe-nos enviar-lhe um email quando Al Madina Al Murawara publica notícias e promoções. O seu endereço de email não será utilizado para qualquer outro propósito, e pode cancelar a subscrição a qualquer momento.

Compartilhar

Categoria