Al-Bayan Ul Fareed

Al-Bayan Ul Fareed Al-Bayan Ul Fareed is an organization which provides FREE Online Quranic education to needy and deserving ones.

We charge PKR 1000/- or 10 USD per month from our students. But we strongly appreciate and encourage those who cannot pay the fee FREE of cost.

31/01/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کے لئے نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے.

سنن النسائي: 705

31/01/2021

جمعہ مبارک

حضرت شاہ ولی الله محدث دہلویؒ فرماتے ہیں۔
درودِ شریف میں شفا ہی شفا ہے۔ جسمانی بیماریوں سے شفا، روحانی بیماریوں سے شفا ہے، درود شریف کے بے انتہا فضائل ہیں۔ ان فضائل میں سے دو فضائل یہ ہیں کہ درود شریف کا پڑھنے والا دنیا کی رسوائی سے محفوظ رہتا ہے اور اس کی آبرو میں کوئی کمی نہیں آتی۔ ایک بزرگ کا قول ہے ہم نے جو کچھ بھی اس دنیا میں پایا خواہ وہ دنیاوی انعامات ہوں خواہ اخروی انعامات ہوں سب کا سب درود شریف کی برکت سے پایا ہے
القول الجمیل عربی صفحہ ۱۰۳

25/01/2021

مجالس ذکر کی فضیلت - ایک خوبصورت حدیث مبارکہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے کچھ زائد فرشتے ایسے بھی ہیں جو پھرتے رہتے ہیں اور ذکر کی مجالس کو تلاش کرتے ہیں کہ جب وہ ایسی مجلس پالیتے ہیں جس میں ذکر ہو تو ان کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں یہاں تک کہ ان سے لے کر آسمان دنیا کے درمیان کا خلا بھر جاتا ہے پس جب وہ (اہل مجلس) متفرق ہوجاتے ہیں تو (یہ فرشتے آسمان کی طرف چڑھ جاتے ہیں) اللہ رب العزت ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ بخوبی جانتا ہے کہ تم کہاں سے آئے ہو وہ عرض کرتے ہیں کہ ہم زمین میں تیرے بندوں کے پاس سے آئے ہیں جو تیری تسبیح تکبیر تہلیل اور تعریف اور تجھ سے سوال کرنے میں مشغول تھے اللہ فرماتا ہے وہ مجھ سے کیا سوال کر رہے تھے وہ عرض کرتے ہیں وہ تجھ سے تیری جنت کا سوال کر رہے تھے اللہ فرماتا ہے کیا انہوں نے میری جنت کو دیکھا ہے وہ عرض کرتے ہیں نہیں اے میرے پروردگار، اللہ فرماتا ہے اگر وہ اس کو دیکھ لیتے تو ان کی کیا کیفیت ہوتی وہ عرض کرتے ہیں اور وہ تجھ سے پناہ بھی مانگ رہے تھے اللہ فرماتا ہے وہ مجھ سے کس چیز سے پناہ مانگ رہے تھے فرشتے عرض کرتے ہیں اے رب تیری جہنم سے اللہ فرماتا ہے کیا انہوں نے میری جہنم کو دیکھا ہے وہ عرض کرتے ہیں نہیں اللہ فرماتا ہے اگر وہ میری جہنم کو دیکھ لیتے تو ان کی کیا کیفیت ہوتی فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اور وہ تجھ سے مغفرت بھی مانگ رہے تھے تو اللہ فرماتا ہے کہ تحقیق میں نے معاف کردیا اور انہوں نے جو مانگا میں نے انہیں عطا کردیا اور میں نے انہیں پناہ دے دی جس سے انہوں نے پناہ مانگی فرشتے عرض کرتے ہیں اے رب ان میں فلاں بندہ گناہ گار ہے وہ وہاں سے گزرا تو ان کے ساتھ بیٹھ گیا تو اللہ فرماتا ہے میں نے اسے بھی معاف کردیا اور یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھنے والے کو بھی محروم نہیں کیا جاتا۔
(صحیح مسلم حدیث نمبر: 6839)

25/01/2021

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

روزِ قیامت اللہ زمین کو مٹھی میں لے لے گا اور آسمانوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا ، پھر فرمائے گا : میں بادشاہ ہوں ، زمین کے بادشاہ کہاں ہیں ؟
(صحیح البخاری: 4812)

24/01/2021

رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:

اگر کوئی اپنی رسیوں کو سنبھالے اور ان میں لکڑی باندھ کر لائے تو وہ اس سے بہتر ہے جو لوگوں سے مانگتا پھرتا ہے.

صحیح بخاری 2075 کتاب البیوع

17/01/2021

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-
اپنے آپ سے ابتدا کرو اور اس پر خرچ کرو ، اگر کچھ زیادہ ہو تو اپنے گھر والوں پر خرچ کرو ، اگر گھر والوں کی ضرورت سے بھی زائد ہو تو اپنے قریبی رشتہ داروں پر خرچ کرو اور اگر قریبی رشتہ داروں سے بھی زائد ہو تو پھر اس طرح اور اس طرح (یعنی اپنی دائیں بائیں اور سامنے کے لوگوں پر ) خرچ کرو -
(مسلم: 997 )

17/01/2021

سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دعا کیا کرتے تھے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ
اے اللہ ! میں فکر و غم ، عاجزی اور سستی ، بزدلی اور بخل ، قرضے کے بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ چاہتا ہوں.
(صحیح البخاری: 6396)

16/01/2021

جس کسی کو اپنے رب سے جا ملنے کی امید ہو، اسے چاہئے کہ وہ نیک عمل کرے ،اور اپنے رب کی عبادت میں کسی اور کو شریک نہ ٹھہرائے۔
(القرآن)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھاکرو، ک...
15/01/2021

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھاکرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے۔

(مسند احمد، ابوداوٴد، ابن ماجہ، صحیح ابن حبان)

15/01/2021

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :

رحمن کی عبادت کرو ، کھانا کھلاؤ اور سلام عام کرو ، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے ۔ (سنن ترمذی)

13/01/2021

بہنوں اور بیٹیوں کی پرورش:

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں، یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں اور وہ ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور ان کے ساتھ احسان کرے، یہاں تک کہ وہ اس سے جدا ہو جائیں یا فوت ہو جائیں تو وہ اس کے لئے جہنم سے پردہ ہوں گی۔"
(مسند امام احمد بن حنبل)

13/01/2021

ہو سکتا ہے دنیا میں منافق بازی لے جائے مگر آخرت سچے لوگوں کی کامیابی کا دن ہے!
ابن العربی

Address

Wah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Bayan Ul Fareed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Al-Bayan Ul Fareed:

Share