AFI Anjman Fida-E-Islam Chak no 25/Wb Vehari

AFI Anjman Fida-E-Islam Chak no 25/Wb Vehari اپنے اندر نیکی کرنے کا جذبہ پیدا کریں �

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌​�
دُوستوں انجمن فدائے اسلام ایک غیرسیاسی تنظیم ہے جس کو نوجوان نسل کے تعاون سے بنایا گیا ہے جس کا منشور ہے کہ
1» نماز کی پابندی کرنا
2»کثرت سے دُرود پاک پڑھنا
3»آپس میں اتفاق واتحاد پیدا کرنا
4»غریب اورمستحق لوگوں کی مدد کرنا
5»بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت کرنا
6»اخلاق و کردار میں بہتری کی کوشش کرنا
7»گاؤں کی سطح پر فلاحی کاموں میں دلچسپی ل

ینا
8»غوروفکر کیلئے ماہانہ دو(2)اجتماع کا انقعاد کرنا
اور پہلے اجتماع میں حصولِ برکت کیلئے ذکرِاِلٰہی
کی محفل کروانا
اور الحمداللہ انجمن فدائے اسلام کے نوجوان اپنے اس مقصد میں کامیاب ہیں
آپ بھی اس نیک کام میں نوجوان نسل کا ساتھ دیں
اپنے اندر نیکی کرنےاور گُناہوں سے بچنے کا جذبہ پیدا کریں
پیج کو زیادہ سے زیادہ دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اسلام کا پیغام پوری دُنیا تک پہنچ جائے ہو سکتا ہے اس کام کی بدولت ہماری آخرت سنور جائے
شکریہ
انجمن فدائے اسلام وہاڑی

🌿 سکون چاہتے ہیں تو کچھ باتیں چھوڑنا سیکھ لیجیے 🌿ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں، اور نہ ہی ہر بات کو دل پر لینا دانشمندی...
02/07/2026

🌿 سکون چاہتے ہیں تو کچھ باتیں چھوڑنا سیکھ لیجیے 🌿

ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں، اور نہ ہی ہر بات کو دل پر لینا دانشمندی ہے۔

جو آپ کے نصیب میں ہے، وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا، اور جو آپ کے نصیب میں نہیں، اس کے لیے بے چین ہونا صرف دل کی تھکن بڑھاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ﴾
"ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو، حالانکہ وہی تمہارے لیے بہتر ہو۔"
(سورۃ البقرۃ: 216)

اس لیے ہر معاملہ اللہ کے سپرد کر دیجیے، لوگوں کے رویوں کو دل پر بوجھ نہ بنائیے، اور جن باتوں سے دل بے چین ہوتا ہو انہیں اللہ کی رضا کے لیے چھوڑ دینا سیکھ لیجیے۔

کم توقعات، زیادہ شکر، مضبوط توکل اور سادہ زندگی ہی حقیقی ذہنی سکون کا راستہ ہیں۔

یاد رکھیں!
جو شخص اللہ پر بھروسہ کر لیتا ہے، اللہ اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔ 🤍🌿

*آج کی حدیثِ مبارکہ**16 محرم الحرام 1448ھ**02 جولائی 2026 بروز جمعرات*
02/07/2026

*آج کی حدیثِ مبارکہ*
*16 محرم الحرام 1448ھ*
*02 جولائی 2026 بروز جمعرات*

*آج کی حدیثِ مبارکہ**15 محرم الحرام 1448ھ**01 جولائی 2026 بروز بدھ*
01/07/2026

*آج کی حدیثِ مبارکہ*
*15 محرم الحرام 1448ھ*
*01 جولائی 2026 بروز بدھ*

"ٹائم آنے دو..." — رشتوں کو خاموشی سے توڑ دینے والی سوچ 🍂آج کے دور میں رشتوں میں ایک خاموش مگر خطرناک سوچ پروان چڑھ رہی ...
29/06/2026

"ٹائم آنے دو..." — رشتوں کو خاموشی سے توڑ دینے والی سوچ 🍂

آج کے دور میں رشتوں میں ایک خاموش مگر خطرناک سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ لوگ کسی کی خوشی میں شریک ہونے کے بجائے اس کے اچھے وقت کا انتظار کرتے ہیں، تاکہ موقع ملے تو اپنی ناراضی دکھائیں، اپنی شرائط منوائیں، یا یہ جتا سکیں کہ "ہم بھی نظرانداز کیے جانے والے نہیں۔"

کسی کی شادی ہو، منگنی ہو یا کامیابی، تو دل بڑا کرنے کے بجائے یہ جملے سننے کو ملتے ہیں:
"ابھی رہنے دو، ہمارا وقت بھی آئے گا..."
"پہلے ہماری بات مانی جائے، پھر دیکھیں گے..."

سوچنے کی بات یہ ہے… کیا رشتے محبت سے بنتے ہیں یا موقع ملنے پر حساب برابر کرنے سے؟

افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ بعض لوگ خوشی کے وقت بظاہر شریک ہوتے ہیں، مگر دل میں پرانی تلخیاں، شکوے اور حساب کتاب لیے بیٹھے رہتے ہیں۔ اور جیسے ہی موقع ختم ہوتا ہے، وہی رویہ، وہی سرد مہری اور وہی فاصلے دوبارہ لوٹ آتے ہیں۔ گویا تعلق زندہ نہیں تھا، صرف رسم ادا ہو رہی تھی۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ رشتے "ٹائم آنے" سے نہیں بچتے، بلکہ دل صاف رکھنے، درگزر کرنے اور مسلسل خلوص دکھانے سے زندہ رہتے ہیں۔

یاد رکھیں!
جو لوگ اپنی انا کی تسکین کے لیے دوسروں کی خوشیوں سے دور رہتے ہیں، وہ وقتی طور پر خود کو مضبوط سمجھ لیتے ہیں، مگر اکثر اپنے ہی رشتوں کی بنیادیں کمزور کر دیتے ہیں۔

زندگی بہت مختصر ہے…
نہ جانے اگلی خوشی میں کون ساتھ ہو اور کون صرف یادوں میں رہ جائے۔

اس لیے رشتوں کو شرطوں، انا اور حساب کتاب سے نہیں، بلکہ خلوص، نرمی اور دل کی صفائی سے سنبھالیں۔ کیونکہ رشتے لفظوں سے نہیں، کردار سے زندہ رہتے ہیں۔

مکافاتِ عمل اور انجامِ ظلممکافاتِ عمل ایک اٹل حقیقت ہے۔انسان اپنے اعمال کو بھول سکتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی عمل...
28/06/2026

مکافاتِ عمل اور انجامِ ظلم

مکافاتِ عمل ایک اٹل حقیقت ہے۔
انسان اپنے اعمال کو بھول سکتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی عمل، کوئی لفظ اور کوئی ظلم پوشیدہ نہیں رہتا۔

جو لوگ دوسروں کے دل دکھاتے ہیں، ان کے حقوق پامال کرتے ہیں، یا اپنی طاقت، زبان اور اختیار سے دوسروں کی زندگیوں کو مشکل بناتے ہیں، انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم کی آہ کو کبھی رد نہیں کرتا۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ﴾
"اور تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ ظالموں کے اعمال سے بے خبر ہے۔"
(ابراہیم: 42)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"مظلوم کی بددعا سے بچو، کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔"
(بخاری، مسلم)

یاد رکھیں!
اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت ضرور دیتا ہے، مگر یہ مہلت غفلت کی دلیل نہیں ہوتی۔ جب اس کی پکڑ آتی ہے تو پھر کوئی طاقت، کوئی تعلق اور کوئی بہانہ کام نہیں آتا۔

اس لیے اگر اللہ نے ہمیں طاقت، اختیار، دولت یا مقام دیا ہے تو اسے لوگوں پر ظلم کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے استعمال کریں۔

ظلم وقتی طور پر کامیاب نظر آ سکتا ہے، مگر اس کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔
اور انصاف بظاہر دیر سے آئے، مگر اللہ کے ہاں کبھی ضائع نہیں ہوتا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ظلم سے بچنے، مظلوموں کا سہارا بننے اور حقوق العباد ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🌿✨

27/06/2026

آج ہم بڑی محبت محبت کرتے ہیں ،دنیا کی محبتوں کی لیے روتے ہیں ،ان کے پیچھے بھاگتے ہیں، ان کے لیے گڑگڑاتے ہیں،مگر کبھی اُس دن کے بارے میں سوچا ہے؟
`وہ دن جب ہر طرف نفسی نفسی کی صدا ہوگی، جب ماں اپنے بچے کو بھول جائے گی، جب بھائی، بھائی کو پہچاننے سے انکار کر دے گا، جب ہر آنکھ صرف اپنی نجات کے لیے ترس رہی ہوگی`۔
اُس ہجوم میں، اُس خوف میں، اُس بے بسی کے عالم میں ، جب ہر دل صرف اپنے انجام سے ڈر رہا ہوگا۔
وہاں ایک ہستی ایسی بھی ہوگی۔
جو پکار رہی ہوگی:
*یا ربِ اُمتی، یا ربِ اُمتی*
اُس روز تمہیں دنیا کی ہر محبت جھوٹی لگے گی۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ10 محرم الحرام کے موقع پر، شہدائے کربلا بالخصوص سیدنا امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں...
26/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

10 محرم الحرام کے موقع پر، شہدائے کربلا بالخصوص سیدنا امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے، انجمن فدائے اسلام کے نوجوانوں نے قبرستان کے داخلی راستے پر پانی کا چھڑکاؤ کیا اور راہگیروں و زائرینِ قبرستان کیلئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا۔

یہ معمولی سی کاوش خدمتِ خلق اور ایصالِ ثواب کی نیت سے انجام دی گئی۔

اللہ تعالیٰ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت سے ہمیں حق، صبر اور قربانی کا درس حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲

حُر کے لشکرِ یزید سے نکل کر لشکرِ حسین میں شامل ہونے تک یہ جو رات ہے یہ بڑی کشمکش کی رات رہی ہو گی۔ اسی رات نے حُر کا مق...
25/06/2026

حُر کے لشکرِ یزید سے نکل کر لشکرِ حسین میں شامل ہونے تک یہ جو رات ہے یہ بڑی کشمکش کی رات رہی ہو گی۔ اسی رات نے حُر کا مقدر بدل دیا۔ اسے ذِلتوں سے نکال کر حسینی بنا دیا اور تا قیامت امر کر دیا۔ حُر کا نام جب آئے گا، جہاں آئے گا احترام میں سر جھک جائیں گے۔ آج اس کا نام ضرب المثل بن چکا ہے۔ "مردِ حُر"۔

یہ وہی حُر تھا جس نے 2 محرم کو حسینی قافلے کو زبردستی کربلا میں روک لیا تھا اور قافلے کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ حُر کی کمان میں تین ہزار نفوس پر مشتمل لشکر تھا۔ امام عالی مقام کے گھوڑے کی نکیل میں حُر نے ہاتھ ڈالا تو امام نے قدرے غصہ فرماتے ہوئے کہا " تیری ماں تیرے غم میں بیٹھے، کیا تو بھول گیا کہ کس کے گھوڑے کو روک رہا ہے ؟ " ۔۔ حُر نے جواب دیا " آپ کی والدہ خاتونِ جنت ہیں، میں جواب میں آپ کو کچھ کہہ کر گستاخی نہیں کر سکتا۔ مجھے حکم ہے کہ جہاں آپ کو پا لوں وہیں روک لوں۔"

اور یہ وہی حُر ہے جو صبحِ عاشور فجر سے ذرا پہلے اپنے بیٹے کے ہمراہ امام کے پاس آیا اور بولا کہ میرے گناہوں کی کوئی معافی ہے ؟ ۔ یہ وہی ہے جو کربلا کا پہلا شہید ہے۔ اسی نے عرض کی تھی کہ آپ کو سب سے پہلے روکا بھی میں نے تھا اور اب سب سے پہلے جنگ کو بھی میں جاؤں گا۔

یہ جو نو اور دس محرم کی درمیانی رات ہے جسے تاریخ شبِ عاشور لکھتی ہے۔ یہ حُر کے لئے بہت بے چین رات رہی ہو گی۔ اس کی نگاہیں خیام گاہ حسینی پر ٹکی رہی ہوں گی۔ اسی شب امام عالی مقام نے اپنے اصحاب کو خیمے میں جمع کیا اور چراغ گُل کر کے مکمل اندھیرا کرتے ہوئے کہا " صبح موت یقینی ہے۔ میں تم سب سے اپنی بیعت اٹھاتا ہوں۔ اس اندھیرے میں جو جانا چاہے ابھی چلا جائے۔ سپاہ یزید کی دشمنی مجھ سے ہے۔ وہ میرے اور میری اولاد کے خون کے پیاسے ہیں۔ تم سب کو وہ بخوشی جانے دیں گے۔ دیکھو اگر تم کو میرے منہ پر رخصت ہوتے شرم آتی ہے تو میں نے چراغ بجھا دیئے ہیں۔ اور دیکھو، اگر تم اس وجہ سے برائے مروت رکے ہو کہ بروزِ محشر میرے نانا کو کیا منہ دکھاؤ گے تو میں حسین ابن علی تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ تمہاری وفا کی گواہی میں دوں گا۔ میں اپنی رضا سے تم سب سے اپنی بیعت اٹھاتا ہوں۔"

جب خیمہ گاہ سے کوئی بھی رخصت نہ ہوا اور چراغ دوبارہ روشن ہو گئے تو شاید یہی وہ فیصلہ کن گھڑی رہی ہو جس نے حُر کی قسمت لکھ دی۔ اس نے اپنے بیٹے کو جب اپنا فیصلہ سنایا تو وہ اپنے باپ کے ہمراہ ہو لیا۔

حُر بننا آسان تھوڑی ہوتا ہے۔ اک طرف دنیا ، دولت، عیش و عشرت، تین ہزار نفوس پر مشتمل دستے کی سپہ سالاری۔ دوسری جانب نری موت، پکی موت، یقینی موت۔۔۔ فیصلہ تو حق و باطل کا تھا۔ اس نے کیا خوب فیصلہ لیا۔

ساڑھے چودہ صدیاں بیتیں ، حُر ایک کردار تھا، جیتا جاگتا کردار۔ جب موت یقینی ہو اور بالکل سامنے ہو تو کوئی نہیں مرتا صاحب ! حُر بننا آسان نہیں، بہت کٹھن ہے بہت کٹھن ۔۔۔ میرا سلام ہو حُر پر۔

ہم جیسے روزگارِ دنیا میں ڈھلے لوگ تو بس یہی شعر دل کی تشفی کو گنگنا سکتے ہیں۔

میرا حسین ابھی کربلا نہیں پہنچا
میں حُر ہوں اور لشکرِ یزید میں ہوں

زندگی کیا ہے؟ 🌿زندگی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک مختصر سی امانت ہے۔ نہ ہمیں اپنے اگلے لمحے کا علم ہے اور نہ ہی یہ معلوم ...
24/06/2026

زندگی کیا ہے؟ 🌿

زندگی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک مختصر سی امانت ہے۔ نہ ہمیں اپنے اگلے لمحے کا علم ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ ہماری آخری سانس کب ہوگی۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ﴾
"ہر جان نے موت کا مزہ چکھنا ہے۔"
(آل عمران: 185)

اس لیے دلوں سے نفرتیں، کینے اور بدگمانیاں نکال دیجیے۔ رشتوں کو جوڑیے، لوگوں کو معاف کیجیے اور سب سے حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آئیے۔ کیا معلوم آج جس سے ملاقات ہو رہی ہے، کل وہ یا ہم اس دنیا میں نہ ہوں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔"
(بخاری، مسلم)

یاد رکھیے!
یہ دنیا عارضی ہے، اصل زندگی آخرت کی ہے۔ یہاں نہ مال ساتھ جائے گا، نہ منصب اور نہ شہرت؛ ساتھ جائیں گے تو صرف ہمارے اعمال، ہمارا اخلاق اور لوگوں کے حقوق۔

ہم آج "ہیں"، کل "تھے" بن جائیں گے۔
لہٰذا کوشش کریں کہ جب ہمارا ذکر ہو تو لوگ ہمارے لیے دعا کریں، شکایت نہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں صاف دل، نرم لہجہ، معاف کرنے والا مزاج اور حسنِ خاتمہ عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤍🌹

افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسینؓ کا۔۔۔نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسینؓ کا۔۔۔اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی۔۔۔صدیاں حسینؓ کی ہ...
22/06/2026

افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسینؓ کا۔۔۔
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسینؓ کا۔۔۔
اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی۔۔۔
صدیاں حسینؓ کی ہیں زمانہ حسینؓ کا۔۔۔

Address

Vehari

Telephone

+923085887903

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AFI Anjman Fida-E-Islam Chak no 25/Wb Vehari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share