28/10/2024
از تحریر ( تجلیات حروف صوامت) (فیس بک پیج )
ماہر حروف حروف صوامت حکیم و ڈاکٹر اقبال حسن
حروف کے طلسماتی و کرشماتی عمل سے من پسند جگہ شادی واقع ہونے میں تاخیر و تمام رکاوٹوں کو باندھنا (تاکہ آپس میں جلدی شادی ہو جائے )
( تجربات اقبال )
حروف صوامت کی طاقت و تاثیر سے عاملین حروف صوامت بخوبی واقف ہیں ۔اگر حروف صوامت سے صحیح قواعد و ضوابط سے کیا جانے والا ہر عمل تیر بہدف کی طرح فوری نتائج دکھاتا ہے۔ حروف صوامت سے تیار کیا ہوا عمل ہوکر رہتا ہے ۔ کبھی ناکامی نہیں ہوتی۔ بشرط مقصد نیک و جائز ہو تو اللہ کا کرم و فضل ہوتے ہوئے دیر نہیں لگتی۔ ایسے مرد و خواتین جن کا رشتہ ہو چکا ہے ۔ جن کی شادی تاخیر اور رکاوٹوں کا شکار ہے ۔ شادی کی تقریب مسلسل رکاوٹوں اور تاخیر کی وجہ سے طے ہونے میں نہ آرہی ہو ۔ انشاءاللہ اس عمل کی روحانی و طلسماتی قوت سے جلد از جلد شادی واقع ہو جائے گی۔ انشاءاللہ العزیز یہ عمل کرنا بہت مفید ثابت ہو گا۔ اس عمل کے ذریعے شادی کے درمیان حائل شدہ رکاوٹوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔ جن کو رشتہ ٹوٹنے کا خدشہ ہو ۔ اللہ کے حکم سے ٹوٹنے سے بچ جائے گا اور حسب منشاء جگہ پہ شادی ہوجائے گی ۔ آئیے اب عمل کی طرف چلتے ہیں۔ سب سے پہلے مقصد کی عبارت تحریر کریں گے۔ مثلاً بستم تاخیر و تمام رکاوٹیں مابین شادی فلاں بن فلاں وبین فلاں بنت فلاں کی آپس میں شادی واقع ہونے میں ہرگز تاخیر و تمام رکاوٹیں نہ رہیں بحق یاحراکیل العجل الساعت الوحا ۔۔۔ اس مقصد کی عبارت کو سطر اول میں الگ الگ حرفوں میں لکھ لیں۔ اب دوسری سطر میں حروف صوامت کو مقصد کے حرفوں کے برابر الگ الگ حرفوں میں تحریر کریں۔ اس کے بعد سطر اول کے حرفوں کو سطر دوم کے حرفوں کے ساتھ ایک ایک حرف سے امتزاج دیتے جائیں ۔ کہ تیسری سطر امتزاج کی مکمل تیار ہو جائے ۔اب اس تیسری سطر کےامتزاجی حرفوں کی گنتی کر لیں۔اگر حروف تعداد میں طاق ہیں تو تین تین کے الفاظ کو آپس میں جوڑ کر طلسمی کلمات بناتے جائیں سطر کے آخر تک۔ اگر سطر میں جفت حروف ہیں ۔ تو چار چار الفاظ کو آپس ممیں جوڑ کر طلسمی کلمات بناتے جائیں ۔اب اس عمل کے تمام طلسمی کلمات بن گئے ۔ اب ان تمام طلسمی کلمات کے ابجد شمسی سے اعداد نکال کر چار عدد مثلث نقوش اربع عناصر کے مطابق ( آتشی ۔آبی۔بادی۔خاکی) ایک ایک نقش تیار کرلیں ۔اب ان چاروں نقشوں کے اردگرد چاروں طرف طلسمی کلمات تحریر کریں ۔اب آپ کا مکمل ہو گیا۔طریقہ استمال ۔۔ 1_نقش مثلث آتشی کو لپیٹ کر حرارت والی جگہ میں دفن کریں تاکہ ہلکی ہلکی تپش ملتی رہے ۔2_ نقش مثلت آبی کو لپیٹ کر پانی کے کنارے نم دار جگہ میں دفن کریں۔تاکہ مناسب نمی ملتی رہے۔3_نقش بادی کو لپیٹ کر کسی پھل دار درخت پہ لٹکائیں تاکہ ہوا میں ہلتا رہے۔4_نقش خاکی کو لپیٹ کر کسی پرانی قبر میں دفن کریں یا وزن کے نیچے دبائیں تاکہ وزن کا دباوٴ پڑتا رہے۔اب اپنے مقصد میں کامیابی کےلیے اللہ کی بارگاہ مسلسل دعاء کرتے رہیں ۔انشاءاللہ بہت جلد اللہ کے کرم و فضل سے شادی کے مابین حائل رکاوٹوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اور تاخیر دور ہو کر جلد از جلد آپ کے اس نیک و جائز مقصد میں یقینی کامیابی حاصل ہوجائے گی۔ حسب منشاء جگہ جلد از جلد شادی واقع ہو جائے گی ۔اب اللہ کا شکر بجا لائیں اور میرے حق دعاء خیر کر دیجئے گا۔ جن احباب کو میری یہ کاوش پسند آئی ہو وہ میری اس پوسٹ اور میرے پیج تجلیات صوامت کو بھی لائق کردے۔اور میری اس پوسٹ دوسرے گروپوں میں بھی شیئر کردیا کریں تاکہ کسی کا بھلا ہوسکے ۔ اگر کوئی سائلین مجھ سے یہ عمل تیار کروانا چاہیں تو وہ مجھ سے رابطہ کرکے اپنا کام کروا سکتے ہیں ۔ فقط طالب دعاء ماہر حروف صوامت حکیم و ہومیو ڈاکٹر اقبال حسن ۔۔ رابطہ وٹس اپ و کال ۔۔03007758594 _03457074288