14/05/2026
🔰 *مولا علی علیہ الصلٰوۃ والسّلام کی ولایت دِلوں کو پاک کرتی ہے* 🔰
💕 *کتاب سلیم بن قیس میں مذکور ہے کہ سلیم کہتے ہیں کہ: میں نے مقدادؓ سے کہا کہ اللہ آپؓ پر اپنی رحمت بھیجے آپؓ نے علی علیہ الصلٰوۃ والسّلام کے متعلق پیغمبر (ص) سے جو بہترین بات سُنی ہے وہ میرے سامنے بیان فرمائیں:*
🙇🏻♂️ *مقدادؓ نے فرمایا: میںؓ نے رسول اللہ (ص) سے سُنا کہ آپ (ص) نے فرمایا:* 🙇🏻♂️
💞 *بےشک اللہ اپنی بادشاہت میں یکتا ہے۔ پس اللہ نے اپنے انوار (ص) کے ذریعے اپنی معرفت کروائی ، پھر اپنا امر ان (ص) کے حوالے کردیا اور بہشت کی ملکیت ان (ص) کے سپرد کردی۔ اللہ جن و انس میں سے جس کے دل کو پاک کرنا چاہتا ہے اسے ولایتِ علی علیہ الصلٰوۃ والسّلام کی معرفت عطا کردیتا ہے۔ اور جس کے دل پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے اسے حضرت علی علیہ الصلٰوۃ والسّلام کی ولایت کے قریب نہیں آنے دیتا*
🌳 *ولاية علي عليه السلام تطهير للقلب*
💕 *قال سليم: ثم سألت المقداد فقلت: حدثني ۔ رحمك الله ۔ بأفضل ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وآله يقول في علي بن أبي طالب. قال: سمعت من رسول الله صلى الله عليه وآله يقول : إن الله توحد بملكه ، فعرف أنواره نفسه ، ثم فوض إليهم أمره وأباحهم جنته. فمن أراد أن يطهر قلبه من الجن والأنس عرفه ولاية علي بن أبي طالب ، ومن أراد أن يطمس على قلبه أمسك عنه معرفة علي بن أبي طالب.*
📚 *حوالہ جات:*
📕كتاب سليم بن قيس الهلالي، سليم بن قيس الهلالي، صفحه 382
📗مناقبِ اہلبیتؐ (ترجمہ القطرہ من بحار)، سید احمد مستنبط، جلد 3، صفحہ 342۔