Deen & Duniya

Deen & Duniya I Never dreamed about success. I worked for it.

10/10/2024

اپنی غلطیاں آپ کو ہر صورت ماننی پڑینگی
اگر دنیا میں مان لیں تو معافی مل جائیگی

وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے، پھر مسکراتا ہوا آتا ہے خود ہی جوڑ دیتا ہے۔"وَاَنَّهٝ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰى" وہ ہن...
05/10/2024

وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے،
پھر مسکراتا ہوا آتا ہے خود ہی جوڑ دیتا ہے۔
"وَاَنَّهٝ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰى"
وہ ہنساتا ہے وہی رلاتا ہے (القرآن)
پہلے میری آنکھوں میں عجب نمی سی بھرتا ہے،
پھر ان میں ہنستی قوس قزح چھوڑ دیتا ہے۔
'فاِنَ مَعَ الْعُسرِ یُسرَا ، اِنَ مَعَ الْعُسرِ یُسرَا"
میں خوفزدہ ہوں تو مجھ میں یقین بھرتا ہے،
گر بدگماں ہوں تو پکڑ، جھنجھوڑ دیتا ہے۔
"امن یجیب المضطر، وھو معکم این ما کنتم"
کبھی عطا کرتا ہے عجب سکون کا عالم
کبھی شور اک عجب سا وہ چھوڑ دیتا ہے
"الا بذکر اللہ تطمئن القلوب"
کبھی اپنی چاہ میں مجھے بے حد تھکاتا ہے
پھر مجھے اس کو پانے کی نئی دوڑ دیتا ہے
"واِلٰی ربک فارغب، ففروا الی اللہ"
میں اسی کی تھی، بس اسی کی ہوں ،
یہ مجھ سے جب سنے امتحاں اور دیتا ہے۔
"انا للہ وانا الیہ راجعون"
کبھی بت بنواتا ہے مجھ سے میری آزمائش کو
پھر خود جلوہ گر ہو، روبرو اسے پھوڑ دیتا ہے۔
"لا الہ الا اللہ..الھکم الہ واحد لا الہ الاھو الرحمن الرحیم"
اشک میرے وہ، بڑی محبت سے چنتا ہے
میں تھک اگر جاﺅں، اک نیا موڑ دیتا ہے
"رب انی مغلوب فانتصر۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولی و نعم النصیر۔ ولسوف یعطیک ربک فترضی"
جب تھاما ہے میرا ہاتھ تو بھلا فکر ہو کیسی
بس اس بات پر وہ، ہمیشہ زور دیتا ہے۔
"ان اللہ مع الصابرین۔ واللہ یحب المتوکلین"

23/09/2024

‏جانتے ہو ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔..؟
ہم ان کے سامنے"بڑے" بن جاتے ہیں
"سیانے" ہو جاتے ہیں
اپنے تحت بڑے "پارسا نیک اور پرہیزگار" بن جاتے ہیں ...
وہی ماں باپ جنہوں نے ہمیں سبق پڑھایا ہوتا ہے ۔.
انھیں "سبق" پڑھانے لگتے ہیں ...
ابا جی یہ نہ کرو یہ غلط ہے ۔.
آماں جی یہ آپ نے کیا کیا ..
آپ کو نہیں پتا ایسے نہیں کرتے ...
ابا جی آپ یہاں کیوں گیے۔.
اماں جی پھر گڑبڑ کر دی آپ نے ..
سارے کام خراب کر دیتی ہیں آپ ..
اب کیسے سمجھاؤں آپ کو ...
جانتے ہو ...
ہمارا یہ "بڑا پن یہ سیانا پن" ہمارے اندر کے "احساس" کو مار دیتا ہے ...
وہ احساس جس سے ہم یہ محسوس کر سکیں ...
کہ ہمارے ماں باپ اب بالکل بچے بن گئے ہیں۔..
وہ عمر کے ساتھ ساتھ بے شمار ذہنی گنجلگوں سے آزاد ہوتے جا رہے ہیں ...
چھوٹی سی خوشی ...
تھوڑا سا پیار...
ہلکی سی مسکراہٹ ...
انھیں نہال کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے ...
انھیں "اختیار" سے محروم نہ کریں ....
"سننے" کا اختیار ...
"کہنے" کا اختیار ...
"ڈانٹنے" کا اختیار ...
"پیار" کرنے کا اختیار ...
یہی سب انکی خوشی ہے ..
چھوٹی سی دنیا ہے ...
ہمارے تلخ رویوں سے وہ اور کچھ سمجھیں یا نہ سمجھیں ...
یہ ضرور سمجھ جاتے ہیں ک اب وقت انکا نہیں رہا ...
وہ اپنے ہی خ*ل میں قید ہونے لگتے ہیں ...
اور بالآخر رنگ برنگی ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہونے لگتے ہیں ...
اس لئے ...
اگر ماں باپ کو خوش رکھنا ہے ..
تو ان کے سامنے زیادہ "سیانے" نہ بنیں ...
"بچے" بن کے رہیں ..
تا کے آپ خود بھی "بچے" رہیں ...
❤میں ان کو خانوں میں کیسے بانٹوں جو میری عمر ِرواں کے دن ہیں
تمام دن میرے باپ کے دن' تمام دن میری ماں کے دن ہیں❤

اور جب تم روح کے سکون کی بات کروگے تو یہ سارے لوگ جنہیں تم دوست اور ساتھی کہتے ہو تمہیں چھوڑ جائیں گے! ..
30/08/2024

اور جب تم روح کے سکون کی بات کروگے تو یہ سارے لوگ جنہیں تم دوست اور ساتھی کہتے ہو تمہیں چھوڑ جائیں گے! ..

24/08/2024

وہ جو تمہارے گناہوں کو تمہارے چہرے پر ظاہر نہیں کرتا
کیا تمہیں لگتا ہے اُس سے زیادہ کوئی تم سے پیار کر سکتا ہے

21/08/2024
20/08/2024

نماز ادا کرو اس سے پہلے کہ تمہاری نماز ادا کی جائے.

26/07/2024

To be in someone's gallery is cool but to be in someone's prayer is priceless!!

Ameen
19/07/2024

Ameen

💕
15/07/2024

💕

17/06/2024

قربانی کا مطلب اگر کسی کو معلوم نہیں تو
اپنی خواہشوں کی قبر پر پھول چڑھانا کوئی عورت سے سیکھے 🍁

17/06/2024

ابراہیم علیہ السلام اور اسمٰعیل علیہ السلام کے واقع سے ایک بہت خوبصورت بات سمجھ آتی ہے کہ : رب اکثر اوقات آزمائش کے لیے قربانی تو مانگتا ہے لیکن لیتا نہیں.
"صرف دیکھتا ہے کہ دینے کےلیے تیار کون ہے"

Address

Tulamba Town

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen & Duniya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Deen & Duniya:

Share