Deen e Islam

Deen e Islam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Deen e Islam, Religious organisation, Toba Tek Singh.

19/02/2026
قوم "عاد : قوم عاد ایک ایسی قوم تھی جوبڑے طاقتور تھے 40 ہاتھ جتنا قد800 سے 900 سال کی عمر نہ بوڑھے ھوتےنہ بیمار ھوتے نہ ...
01/08/2025

قوم "عاد :
قوم عاد ایک ایسی قوم تھی جو
بڑے طاقتور تھے
40 ہاتھ جتنا قد
800 سے 900 سال کی عمر
نہ بوڑھے ھوتے
نہ بیمار ھوتے
نہ دانت ٹوٹتے
نہ نظر کمزور ھوتی
جوان تندرست و توانا رہتے
بس انھیں صرف موت آتی تھی
اور کچھ نہیں ھوتا تھا
صرف موت آتی تھی
ان کی طرف اللہ تعالی نے حضرت ھود علیہ السلام کو بھیجا
انھوں نے ایک اللہ کی دعوت دی
اللہ کی پکڑ سے ڈرایا
مگر وہ بولے
اے ھود ! ہمارے خداوں نے تیری عقل خراب کر دی ھے
جا جا اپنے نفل پڑھ
ہمیں نہ ڈرا
ہمیں نہ ٹوک
تیرے کہنے پر کیا ہم اپنے باپ دادا کا چال چلن چھوڑ دیں گے
عقل خراب ھوگئی تیری
جا جا اپنا کام کر
آیا بڑا نیک چلن کا حاجی نمازی
تیرے کہنے پر چلیں تو ہم تو بھوکے مر جائیں
انھوں نے شرک ظلم اور گناھوں کے طوفان سے اللہ کو للکارا
تکبر اور غرور میں بد مست بولے
،
،
فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُ‌وا فِي الْأَرْ‌ضِ بِغَيْرِ‌ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَ‌وْا أَنَّ اللَّـهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ ﴿١٥﴾
اب قوم عاد نے تو بےوجہ زمین میں سرکشی شروع کردی اور کہنے لگے ہم سے زور آور کون ہے؟ (۱) کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے اسے پیدا کیا وہ ان سے (بہت ہی) زیادہ زور آور ہے، (۲) وہ (آخر تک) ہماری آیتوں کا (۳) انکار ہی کرتے رہے۔
کوئی ھے ہم سے ذیادہ طاقتور تو لاو ناں ؟
ہمیں کس سے ڈراتے ھو ؟
اللہ نے قحط بھیجا
بھوک لگی
سارا غلہ کھاگئے
مال مویشی کھا گئے
حرام پر اگئے
چوھے بلی کتے کھاگئے
سانپ کھاگئے
درخت گرا کر اسکے پتے کھا گئے
بھوک نہ مٹی
نہ بارش ھوئی نہ قطرہ گرا نہ غلہ اگا
پھر تنگ آکر اپنا ایک وفد بیت اللہ بھیجا
ان کا دستور تھا جب مصیبت آتی تو اوپر والے کو پکار اٹھتے
جب دور ھوجاتی تو اپنے بتوں کو پوجنے لگتے
بیت اللہ وفد گیا اور کہا کہ ہمارے لئے اللہ سے دعا کرو کہ بارش برسائے
اللہ نے3 بادل پیش کئے
کالا
سفید
سرخ
اللہ نے فرمایا ان میں سے ایک کا انتخاب کرو
انھوں نے آپس میں مشورہ کیا
کہ سرخ میں تو ھوا ھوتی ھے
سفید خالی ھوتا ھے
کالے میں پانی ھوتا ھے
کالا مانگو
اللہ تعالی نے کہا واپس پہنچو بادل بھیجتا ھوں
وہ خوشی خوشی واپس آئے
سب لوگ ایک میدان میں جمع ھوئے
بادل آیا
وہ ناچنے لگے کہ اب بارش ھوگی
قحط مٹے گا
کھانے کو ملے گا
کیا پتا تھا
کہ وہ بارش نہیں اللہ کا عذاب ھے
جو تم ھود سے کہتے تھے کہ
لے آ ! جس سے ہم کو ڈراتا ھے
اس بادل مین ایسی تند و تیز ھوا تھی کہ
جس نے ان کو اٹھا مارا ان کے گھر اڑا دئیے
60 ہاتھ کے قد اور لوگ تنکوں کی طرح اڑ رہے تھے
ھوا ان کے سروں کو ٹکراتی تھی اتنی زور سے ٹکراتی کہ ان کے بھیجے نکل نکل کر منہ پر لٹک گئے
بعض لوگ بھاگ کر غار میں گھس گئے کہ یہاں تو ھوا نہیں آ سکتی
مگر میرے رب کا حکم ھو کر رہتا ھے
ھوا غار میں بگولے کی طرح داخل ھوتی اور انکو باہر اٹھا کر پھینک دیتی
اللہ نے فرمایا
فھل تری من باقیہ
کیا کوئی باقی بچا ھے ؟
اللہ تعالی نے ان کو ہلاک کر کے دکھایا کہ جب تم اللہ کی اس کے رسول کی نافرمانی کروگے
اللہ تم پر ایسی جگہ سے عذاب بھیجے گا جہاں سے گمان بھی نہ ھوگا
جو گناہ قوم عاد نے کیا
کیا وہ ہم نہیں کر رہے
کیا ہم اللہ کی حدوں کا پار نہیں کر گئے
کیا ہم نے اللہ کو اپنی نافرمانی سے نہیں للکارا ھوا ھے
توبہ کرو
اللہ سے ڈرو
قرآن پڑھو
جن گناھوں کو ہم معمولی سمجھتے ہیں اللہ نے ان گناھوں پر پوری پوری قومیں زمین بوس کر دی ہیں
الستغفرا للہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ ,😭😭😭

کوئی مثل مصطفیٰ ﷺ  کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگاکسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگاانھیں خلق کرکے نازاں ہوا خود ہی دست...
12/07/2025

کوئی مثل مصطفیٰ ﷺ کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا
کسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

انھیں خلق کرکے نازاں ہوا خود ہی دستِ قدرت
کوئی شاہ کار ایسا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

کسی وہم نے صدا دی کوئی آپ کا مماثل
تو یقین پکار اٹھا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

مرے طاقِ جاں میں نسبت کے چراغ جل رہے ہیں
مجھے خوف تیرگی کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

میرے دامنِ طلب کو ہے انھی کے در سے نسبت
کسی اور سے یہ رشتہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

میں ہوں وقفِ نعت گوئی کسی اور کا قصیدہ
میری شاعری کا حصہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

سرِ حشر اُن کی رحمت کا صبیح میں ہوں طالب
مجھے کچھ عمل کا دعویٰ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

زِنْدَگی بَھر آپ ﷺ کے در کی گَدائی چھوڑ کرہم نہ جائیں گے کبھی بھی مصطفائی چھوڑ کرساتھ چھوڑا آپ  ﷺ کا اُن ، بد نصیبوں نے ...
11/07/2025

زِنْدَگی بَھر آپ ﷺ کے در کی گَدائی چھوڑ کر
ہم نہ جائیں گے کبھی بھی مصطفائی چھوڑ کر

ساتھ چھوڑا آپ ﷺ کا اُن ، بد نصیبوں نے فقط
ہم نہ جائیں گے کہیں بھی ہمنوائی چھوڑ کر

آپ آقا ﷺ ہیں ہمارے ، اُمَتّی ہم آپ ﷺ کے
اس تعلق کی نہ جاٸیں آشنائی چھوڑ کر

ذکرِ احمد ﷺ سے ہوٸی ہے جو صفائی ، قلب کی
ہم نہ جائیں گے کبھی یہ پارسائی چھوڑ کر

مثلِ دریا اس جہاں میں زندگی کشتی سی ہے
ہم نہ جائیں گے نبی ﷺ کی ناخدائی چھوڑ کر

بعد رب کے ہے جہاں میں بادشاہی آپ ﷺ کی
اُمَتّی بالکل نہ جائیں شہنشائی چھوڑ کر

آپ ﷺ جب ہیں میرے دلبر کہہ دیا صائم نے ،
پھر میں کیوں جاوں کہیں پر دلربائی چھوڑ کر

مسجد نبوی تو ہی بتا کچھ سماں وہ کیسا پیارا تھا✨️ صحن میں آقا بیٹھے ہونگے ، گرد اصحاب کا حلقہ ہوگادو جگ کے مختار کی باتیں...
10/07/2025

مسجد نبوی تو ہی بتا کچھ سماں وہ کیسا پیارا تھا✨️
صحن میں آقا بیٹھے ہونگے ، گرد اصحاب کا حلقہ ہوگا

دو جگ کے مختار کی باتیں دین و دانش کی سوغاتیں💖
اس محفل میں ان پھولوں سے ہر کوئی دامن بھرتا ہو گا

بزم نبوت میں صدیق بھی ، فاروق و عثمان و علی بھی چاروں یار ستارے ہونگے بیچ میں چاند چمکتا ہوگا ❤️

کبھی حضور ﷺ ، کی شفقت ، ہمیں تلاش کرےکبھی حبیب ﷺ ، کی رحمت ، ہمیں تلاش کرےعطا کی رب نے ، انہیں ﷺ چابیاں خزانوں کیتبھی نب...
09/07/2025

کبھی حضور ﷺ ، کی شفقت ، ہمیں تلاش کرے
کبھی حبیب ﷺ ، کی رحمت ، ہمیں تلاش کرے

عطا کی رب نے ، انہیں ﷺ چابیاں خزانوں کی
تبھی نبی ﷺ کی ، سخاوت ہمیں تلاش کرے

ہمیں بلال ، کی راہوں ، پہ رب بُلاتا ہے
اِسی وجہ سے ، تو نعمت ، ہمیں تلاش کرے

ہمیں ہیں پیار ، علی سے ، انہیں ﷺ علی پیارا
نبی ﷺ کی تب ہی ، مَحَبَّت ، ہمیں تلاش کرے

سدا حسین ، ہمارے ، امام ہیں دیکھو
اسی وجہ سے ، شہادت ، ہمیں تلاش کرے

یہی اُمید ، ہے ہمیں ، فقط قیامت سے
وہاں حبیب ﷺ، کی نسبت ہمیں تلاش کرے

ثنا حضور ﷺکی صائم نے رقم کی ہے
لحد میں کاش ، یہ مدحت ، ہمیں تلاش کرے

میری اُلفت مدینے سے یوں ہی نہیںمیرے آقاﷺ کا روضہ مدینے میں ہے..!!💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖
03/03/2024

میری اُلفت مدینے سے یوں ہی نہیں
میرے آقاﷺ کا روضہ مدینے میں ہے..!!
💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖

‏آنکھ  جب  گنبدِ  خضراء  کا  نظارہ  کر  لےدم نِکل جائے میرا کاش درِ یارﷺکے  پاس ✨ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم 💚...
07/03/2023

‏آنکھ جب گنبدِ خضراء کا نظارہ کر لے
دم نِکل جائے میرا کاش درِ یارﷺکے پاس ✨
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم 💚
#رِحمتہُ_اللّعَالمِین_مُحمدﷺ

‏اے عشق نبی ﷺ میرے دل میں بھی سما جانامجھ کو بھی محمّد ﷺ کا دیوانہ بنا جاناجس خواب میں ہو جاۓ دیدار نبی ﷺ حاصلاے عشق کبھ...
24/02/2023

‏اے عشق نبی ﷺ میرے دل میں بھی سما جانا
مجھ کو بھی محمّد ﷺ کا دیوانہ بنا جانا

جس خواب میں ہو جاۓ دیدار نبی ﷺ حاصل
اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سلا جانا
#رِحمتہُ_اللّعَالمِین_مُحمدﷺ
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم 💕
🕌🕋 جمعہ مبارک🕌🕋

خدایا  عشق محمد ﷺ میں  وہ  مقام  آئے کہ سانس بعد میں پہلے نبی ﷺ کا نام آئےمیرا گدا  میرا نوکر  میرا غلام  آئے خدا کرے  ک...
02/02/2023

خدایا عشق محمد ﷺ میں وہ مقام آئے
کہ سانس بعد میں پہلے نبی ﷺ کا نام آئے

میرا گدا میرا نوکر میرا غلام آئے
خدا کرے کہ مدینے سے یہ پیام آئے

غلام بن کے مدینے میں آج تک جو گیا
کبھی یہ ھو نہیں سکتا کہ وہ ناکام آئے

نبی ﷺ کی آل سے الفت انعام قدرت ھے
ھماری آل کی قسمت میں یہ انعام آئے

میں اشکبار ھوا جب تو یہ دعا کی ھے
کہ بروز حشر تیرے نوکروں میں نام آئے

میری حیات کے لمحے بسر ھوں ایسے ضیاء
کبھی درود لبوں پر کبھی سلام آئے

💖💖 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💖💖

Address

Toba Tek Singh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen e Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share