Sabar O Wafa

Sabar O Wafa سلام علیکم
یا علی ع مدد

امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے اور راہِ امامِ زمان عج میں مصروف عمل ہونگے..

میں اپنی پوسٹ کے ہر لفظِ لفظ کا زمیدار ہوں..

16/03/2023

حضرت عیسیٰ ع عبداللّٰه اور امام حسین ع اباعبداللّٰه

دونوں میں کیا فرق ہے..!!

علی مرتضیٰ مطہری قم المقدسه

25/08/2021

*💐بحثیتِ مولا علی علیہ السّلام کو شافع محشر سمجھ کر گناہ کرنا..💐*

آیت اللّٰه جعفر سبحانی رح نے تفسیر موضوعی میں ایک واقعہ نقل کیا ہے..

*کہ بعض لوگ کہتے ہے کہ گناہ اگر کر بھی لیا تو کیا ہوا ہم علی کے ماننے والے ہے قیامت کے دن امام علی نے ہماری سفارش کرنی ہے وہ ہماری شفاعت کریں گے..*

ایران میں حاجب نامی ایک شاعر تھا اس نے کسی مجلس میں ایک شعر پڑھا کہ:

*حاجب اگر معامله حشر با علیؑ است*
*من ضامنم تو ہر چه بخواهی گناہ کن*

حاجب اگر تیرا عقیدہ یہ ہے کہ مولا علیؑ شافع محشر ہیں تو میں ضامن ہوں دل کھول کر گناہ کرو..

رات کو جب شاعر سوگیا تو عالم خواب میں مولاؑ نے اس فرمایا حاجب تو نے شعر غلط پڑھا ہے شعر کو یوں پڑھ:

*حاجب اگر معامله حشر باعلیؑ است*
*شرم کن از رخ علی و کمتر گناہ کن*

حاجب اگر معاملہ حشر علی کے ہاتھ میں ہے تو شرم کرو کہ ایک گناہ آلود چہرہ لیکر مولا کی بارگاہ میں کیسے جاؤ گے لہذا گناہ مت کرو..

21/08/2021

*💐شبِ عاشور اور روزِ عاشور میں فرق💐*

*امام حسین علیہ السَّلام نے شب عاشور ایک طرح سے بات کی ہے اور روزِ عاشور الگ طریقے سے بات کی ہے..*

🔘 عاشور کی رات کچھ اس طرح کی باتیں ہیں..
*مجھے نہیں چاہیے*
*ضرورت نہیں ہے*
*تم لوگ چلے جاؤ*
*میں نے بیعت اٹھائی ہے وغیرہ*

🔘 جبکہ عاشور کے دن فرماتے ہوئے نظر آتے ہیں..
*آجاؤ میری مدد کرو کیا میرا کوئی یاور ومددگار ہے هل من ناصر ینصرنی..*

*پس مقصد یہ تھا کہ:*

🔘 رات کو اس طرح سے بات کی تاکہ کوئی *"ناپاک"* پاکیزہ لوگوں کے درمیان باقی نہ رہے اور نکل جائے..

🔘 دن کو اس طرح سے بات کی تاکہ کوئی *پاکیزہ فرد* ان ناپاک لوگوں کے درمیان باقی نہ رہے اور نکل آئے..

🔘 پس رات کو چھانٹی کی تاکہ صرف صالحین باقی رہیں..
🔘 دن کو فریاد بلند کی تاکہ صرف اشقیاء ان کے مقابلے میں باقی رہیں..

*✍🏻 آیت اللّٰه حائری*

19/08/2021

پس امتحان حسین ع تمام شد
امتحان زینب س و سجاد ع و باقر ع شروع است😭😭

 #شامِ_غریباں💔😭شہادتِ امام حسین کے بعد اسب وفادار نے اپنی پیشانی امام حسین کے خون میں رنگین کر کے اہل حرم میں خبر شہادت ...
19/08/2021

#شامِ_غریباں💔😭

شہادتِ امام حسین کے بعد اسب وفادار نے اپنی پیشانی امام حسین کے خون میں رنگین کر کے اہل حرم میں خبر شہادت پہنچا دی تھی جس کی وجہ سے خیمہ میں کہرام عظیم برپا ہی تھا دشمنوں نے خیمے کا رُخ کیا اور پہنچتے ہی خیموں میں آگ لگادی اور سامان لوٹنا شروع کردیا اہل بیت رسول ص فریاد کی آوازیں بلند کر رہے تھے اور کوئی فریاد رس اور پرُسان نظر نہ آتا تھا تمام بیبیوں کے سروں سے چادریں چھین لی گئیں حضرت زینب و ام کلثوم کے کانوں سے گوشوارے کھینچ لیے گئے غرضیکہ ایک ایسا حشر برپا کردیا گیا جو نہ کسی ساتھ ہوا تھا نہ ہی سُںننے آیا تھا..
بعض روایتوں میں ہے کہ ایک بچّے کے کُرتے میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ باہر کی طرف بھاگ رہا تھا جیسے جیسے ہوا لگتی تھی آگ بھڑکتی جاتی تھی یہ حال دیکھ کر ایک دشمن نے ترس کھایا اور بڑھ کر دامن سے اگ بُجھادی نونہال نے جب اسے اپنے اوپر مہربان دیکھا تو پوچھنے لگا کہ اے شیخ نجف کا راستہ کدھر ہے اس نے کہا اے بچے اس کم سنی میں نجف کا راستہ کیوں پوچھتے ہو فرمایا میں اپنے نانا کے پاس جاکر ان کے سامنے فریاد کروں گی مقتل کی کتابوں میں یہ واقعہ جنابِ سکینہ سے منسوب ہے الغرض ظلم و جور کی انتہا ہو رہی تھی کسی بیبی کی پُشت پر تازیانے لگائے جارہے تھے کسی کے رُخسار پر طمانچے لگ رہے تھے جب سب کچھ لوٹا جاچکا خمیے جل چکے اور شام آگئی تو وہیں بروایت حُر کی بیوی دانہ پانی لائی اور فاقہ شکنی کی گئی اس کے بعد حضرت زینب نے جناب ام کلثوم سے فرمایا کہ بہن اب رات ہو چکی ہے تاریکی چھائی ہوئی ہے تم سب عورتوں اور بچوں کو ایک جگہ جمع کریں ان کی حفاظت میں رات بھر پہرہ دُوں گی حضرت کلثوم نے سب بیبیوں بچوں بچیوں کو جمع کیا لیکن انھیں سکینہ نہ ملیں آپ نے علیا جناب زینب مقتل کی طرف حضرت سکینہ کو تلاش کرنے کے لیے نکلیں ایک طرف سے سکینہ کے رونے کی آواز آئی جاکر دیکھا کہ سکینہ باپ کے سینے سے لپٹی ہوئی گریہ کر رہی ہیں جناب زینب انھیں خیمہ میں لے آئیں جناب سکینہ کا بیان ہے کہ اس وقت بابا کی کٹی ہوئی گردن سے یہ آواز آرہی تھی..

*(ترجمعہ) اے میرے شعیو جب ٹھنڈا پانی پینا تو مجھ یاد کرنا اور جب کسی غریب یا شہید کے واقعات سُننا تو مجھ پر گریہ کرنا اے میرے دوستوں سنو میں رسول کا وہ مظلوم نواسہ ہوں جسے بلا جُرم و خطا کے دشمنوں نے قتل کر دیا اور پھر قتل کے بعد اس لاش پر کھوڑے دوڑا دئیے اے میرے شعیو کاش تم آج عاشور کے دن ہوتے تو یہ روح فرسا منظر دیکھتے کہ میں اپنے پیاسے بچے کے لیے کس طرح پانی مانگ رہا تھا اور یہ سنگ دل کس دلیری اور بے باکی سے انکار کر رہے تھے..*

اسرار الشھادہ صفحہ ۳۴۷
چودہ ستارے صفحہ ۲۴۱ تا ۲۴۳

 💔😭رات گُذری صبح کاذب کا ظہور ہوا تو یزیدی کاذبوں اور جھوٹوں نے اپنے لشکر کی ترتیب دے لی اور صبح صادق کا طلوع ہوا تو صاد...
19/08/2021

💔😭

رات گُذری صبح کاذب کا ظہور ہوا تو یزیدی کاذبوں اور جھوٹوں نے اپنے لشکر کی ترتیب دے لی اور صبح صادق کا طلوع ہوا تو صادقین نے نماز صبح ادا کرنے کا ارادہ کیا حضرت علی اکبر نے اذان کہی امام حسین نے نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی اللَّه کے سچے بندے ابھی مصّلے پر ہی تھے کہ ٨٠ ہزار کے لشکر میں حملہ آور ہونے کے آثار ظاہر ہونے لگے امام مصلے سے اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ نے ٧٢ جانبازوں پر مشتمل لشکر کی جنگی تنظیم یُوں فرمائی میمنہ ٢٠ بہادر میسرہ ٢٠ بہادر بقیہ قلب لشکر میمنہ کے سردار زہیر ابن قین میسرہ کے حبیب ابن مظاہر اور علمدار لشکر حضرت عباس کو قرار دیا اس کے بعد حضرت عباس سے فرمایا کہ جنگ شروع ہونے والی ہے بھّیا ایک دفعہ پانی کی اور کوشش کرلو اور سنو صرف اپنے بھائی بھتیجوں کو جمع کر کے کنواں کھودو یعنی اصحاب کو زحمت نہ دو حضرت عباس نے کمال جانفشانی سے کنواں کھودا لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا پھر دوسرا کنواں کھودا وہ بھی فائدہ مند نہ ہوا امام حسین خیمہ میں تھے اور بقول علماء کے ٹھیک ١٠ بجے لشکر والوں کو عمر ابن سعد کی طرف سے سخت حکم ملتا ہے کہ حسین کو قتل کرنے کے لیے آگے بڑھو فوج نے حرکت کی اور تین دن کے بھُوکے پیاسے مسافروں کو قتل کرنے کے لیے آگے بڑھے مولا نے جب گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز سُنی رسول خدا ص کی زرہ زیب تن کی اور خندق میں آگ دینے کا حکم دیا اتنے میں دُشمنوں نے خیموں کو گھیر لیا بریر ابنِ خضیر نے باہر نکل کر انھیں سمجھایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا پھر آپ خود دشمن کے سامنے آئے اور اپنا تعارف کرایا اور بروایت یہ بھی فرمایا کہ مجھ چھوڑ دو میں یہاں سے ہند یا کسی اور طرف کو چلا جاؤں مگر انھوں نے ایک نہ سنی پھر آپ نے فرمایا کہ یہ بتاؤ کہ مجھےکس جرم کی بنا پر قتل کرنا چاہتے ہو اُنھوں نے جواب دیا ہم تمہیں تمھارے باپ کی دشمنی میں قتل کر رہے ہیں پھر آپ نے قرآن مجید کو حکم قرار دیا لیکن انھوں نے ایک نہ مانی پھر آپ نے بارگاہِ خداوندی میں دستِ دعا بلند کیا اور آخر میں بروایت الدمعته الساکبه صفحہ ٣٢٨ عرض کی خدایا ان پر قبیلہ ثقیف کے ایک غلام مختار کو مسلط کر کے انھیں ظلم آفرینی کا مزہ چکھائے امام حسین کے موعظ کا اثر صرف جناب حُر پر پڑا انھوں نے ابن سعد کے پاس جاکر آخری ارادہ معلوم کیا پھر اپنے گھوڑے کو لیا اور امام کی خدمت میں حاضر ہوگئے اس کے بعد گھوڑے سے اُتر کر امام حسین کی رکاب کو بوسہ دیا امام نے حُر کو معافی دے کر جنت کی بشارت دی حُر کے ساتھ اس کا بیٹا (علی) بھی تھا حمید ابن مسلم کا بیان ہے کہ عمر سعد نے لشکر حسینی پر سب سے پہلے تیر چلایا اس کے بعد تیروں کی بارش شروع ہوئی روضتہ الاحباب میں ہے کہ جناب حُر کو قصور ابن کنانہ اور الارشاد میں ہے کہ ایّوب مشرح نے ایک کوفی کی مدد سے شہید کیا *(مکمل شہادات کے لیے مُلاحظہ ہو کتاب چودہ ستارے بہتّر ستارے)*

جلاالعیون صفحہ ٢٠١
الاخبار الطوال صفحہ ٢٠٣
الدمعته الساکبہ صفحہ ۳۲۸ تا ۳۳۰
ناسخ‌التواریخ جلد ۶ صفحہ ٢٤٥
ینابیع المودۃ صفحہ ۲۴۶

*شبِ عاشُور💔😭*نویں کا دن گزرا شب عاشُور آئی التوائے جنگ کے بعد امام حسین کو جس چیز کی زیادہ فکر تھی وہ یہ تھی کہ اپنے اص...
18/08/2021

*شبِ عاشُور💔😭*

نویں کا دن گزرا شب عاشُور آئی التوائے جنگ کے بعد امام حسین کو جس چیز کی زیادہ فکر تھی وہ یہ تھی کہ اپنے اصحاب کو موت سے بچالیں آپ نے رات کے وقت اپنے اصحاب کو جمع کر کے فرمایا اس میں شک نہیں کہ تم سے بہتر اصحاب کسی کو نصیب نہیں ہوئے لیکن دیکھو چونکہ یہ صرف مجھ ہی کو قتل کرنا چاہتے ہیں اس لیے میں تمھاری گردنوں سے بیعت کے طوق اتارے لیتا ہوں تم رات کی تاریکی میں اپنی جان بچا کر نکل جاؤ یہ سننا تھا کہ حضرت عباس فرزندانِ مسلم بن عقیل مسلم ابن عوسجہ زہیر ابن قین سعد ابن عبداللّٰه یکے بعد دیگرے کھڑے ہوگئے اور عرض کرنے لگے مولا آپ نے یہ کیا فرمایا ارے لعنت ہے اس زندگی پر جو آپ کے بعد باقی رہے خطبہ کے بعد آپ نے حضرت عباس کو پانی لانے کا حکم دیا آپ ٣٠ سواروں اور ٢٠ پیادوں سمیت نہر پر تشریف لے گئے اور بڑی دیر جنگ کرنے کے باوجود پانی نہ لاسکے اس کے بعد امام حسین موقع جنگ دیکھنے کے لیے میدان کی طرف تشریف لے گئے واپسی میں خیمہ جنابِ زینب میں ورُود فرمایا زینب نے پوچھا بھّیا آپ نے اصحاب کا امتحان کر لیا ہے یا نہیں آپ نے اطمنان دلایا پھر ہلال ابنِ نافع نے بیبی زینب کو مطمئن کیا بیبی زینب سے گفتگو کے بعد آپ نے پھر ایک خطبہ فرمایا اور اعزا و اصحاب سے مثل سابق کہا کہ یہ لوگ میری جان چاہتے ہیں تم لوگ اپنی جان نہ دو یہ سن کر اصحاب نے بڑا دلیرانہ جواب دیا اس کے بعد امام حسین نے اپنے اصحاب کو جنّت دِکھلا دی علامہ کنتوری لکھتے ہیں کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے خیمے میں شدید اضطراب پیدا ہو گیا اور جناب زینب کے گرد ٢٠ بچے اور بچیاں جمع ہو کر فریاد کرنے لگیں یہ حالت بریر ہمدانی کو معلوم ہوگئی وہ چند ساتھیوں کو لے کر نہر پر پہنچے زبردست جنگ ہوئی حضرت عباس مدد کو بھیجے گئے چند جان باز کام آگئے غالباً اسی موقع پر حضرت عباس کے ایک بھائی عباس الاصغر بھی شہید ہوئے ہیں الغرض بریر بڑی دقت و دوشواری کے بعد ایک مشک خیمہ تک لے ہی آئے بچے بے تابی کی وجہ سے اس مشک پر جاگرے دھانہ کھل گیا پانی بہہ گیا ہائے آلِ محمد کی پیاس بجھ نہ سکی علامہ کاشفی لکھتے ہیں کہ پانی کی جدو جہد کی ناکامی کے بعد امام حسین نے حکم دیا کہ سب اپنے اپنے خیموں میں جا کر عبادت میں مشغول ہو جائیں امام حسین اور آپ کے اصحاب مشغولِ عبادت ہیں سفیدہ سحری نمودار ہونے کو ہے زندگی کی آخری سحر طالع ہونے والی ہے ناگاہ امام حسین کی آنکھ لگ گئی آپ نے خواب میں دیکھا کہ بہت سے کُتے آپ پر حملہ آور ہیں اور انِ کتوں میں ایک ابلق مبروص کُتّا ہے جو بہت ہی سختی کر رہا ہے علامہ دمیری لکھتے ہیں کہ امام حسین کو شمر نے شہید کیا ہے جو مبروص تھا علامہ کاشفی کا بیان ہے کہ جب صبع کا ابتدائی حصّہ ظاہر ہوگیا تو آسمان سے آواز آئی (یاخیل اللَّه ارکبی) اے اللَّه کے بہادر سپاہیوں تیار ہو جاؤ موقعہ امتحان اور وقت موت آرہا ہے اس کے بعد صبح ہوگئی..

الدمعته الساکبه صفحہ ٣۲۴ تا ٣٢۶
جلاالعیون صفحہ ١٩٩
انسانیّت موت کے دروازے صفحہ ٧٢
ناسخ التواریخ جلد ۶ صفحہ ٢٢٧ ٢٨٩

نویں محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭کی شب کو امامِ حسین اور عمر بن سعد میں آخری گفتگو ہوئی آپ کے ہمراہ حضرت عباس اور علی اکبر بھی ...
17/08/2021

نویں محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭

کی شب کو امامِ حسین اور عمر بن سعد میں آخری گفتگو ہوئی آپ کے ہمراہ حضرت عباس اور علی اکبر بھی تھے آپ نے گفتگو میں ہر قسم کی حجت تمام کر لی نویں کی صبح کو آپ نے حضرت عباس کو پھر کنواں کھودنے کا حکم دیا لیکن پانی برآمد نہ ہوا تھوڑی دیر کے بعد امام حسین نے بچوں کی حالت کے پیش نظر پھر حضرت عباس سے کنواں کھودنے کی فرمائش کی آپ نے سعی بلیخ شروع کردی جب بچوں نے کنواں کھودتا ہوا دیکھا تو سب کُوزے لے کر آپہنچے ابھی پانی نکلنے نہ پایا تھا کہ دشمنوں نے آکر اُسے بند کر دیا (فھربت الاطفال الخیام) دُشمنوں کو دیکھ کر بچے خیموں میں جا چُھپے پھر تھوڑی دیر بعد حضرت عباس نے کنواں کھودا وہ بھی بند کر دیا گیا حتیٰ (حفرا اربعاً) یہاں تک کے چار کنویں کھودے اور پانی حاصل نہ کر سکے *بروایت* پانچویں مرتبہ پانی بر آمد ہوا بیبی سکینہ نے پانی بھی بھرا اور دشمن کے خوف سے خیمہ کی طرف بھاگیں طناب خیمہ میں پاؤں الجُھے اور آپ گرپڑیں پانی جاتا رہا اور دشمن نے کنواں بند کر دیا سکینہ پیاسی کی پیاسی ہی رہی اس کے بعد امام حسین ایک ناقہ پر سوار ہو کر دشمن کے قریب گئے اور اپنا تعارف کرایا لیکن کچھ نہ بنا مورخیں لکھتے ہیں کہ نویں تاریخ کو شمر کوفہ واپس گیا اور اس نے عمر ابنِ سعد کی شکایت کر کے ابن زیاد سے ایک سخت حکم حاصل کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ اگر حسین بیعت نہیں کرتے تو انھیں قتل کر کے ان کی لاش پر گھوڑے دوڑا دے اور اگر تجھ سے یہ نہ ہوسکے تو شمر کو چارج دے دے ہم نے اُسے حکمِ تعمیل حکم یزید دے دیا ہے ابن زیاد کا حکم پاتے ہی ابن سعد تعمیل پر تیار ہوگیا اسِی نویں تاریخ کو شمر نے حضرت عباس اور ان کے بھائیوں کو امان کی پیش کش کی انھوں نے بڑی دلیری سے اُسے ٹھکرا دیا اسی نویں کی شام آنے سے پہلے شمر کی تحریک سے ابن سعد نے حملہ کا حکم دے دیا امام حسین خیمہ میں تشریف فرما تھے آپ کو حضرت زینب پھر حضرت عباس نے دشمن کے آنے کی اطلاع دی حضرت نے فرمایا کے مجھ پر ابھی غنودگی طاری ہوگئی تھی میں نے آنحصرت کو خواب میں دیکھا اُنھوں نے فرمایا کہ حسین تم کل میرے پاس پہنچ جاؤ گے جناب زینب رونے لگیں اور امام حسین نے حضرت عباس سے فرمایا کہ بھّیا تم جا کر دشمون سے ایک شب کی مہلت لے لو حضرت عباس تشریف لے گئے اور لڑائی ایک شب کے لیے مُلتوی ہوگئی جنگ کے التوا کی غرض کیا تھی اس کے لیے *(ملاحظہ ہو ذکر العباس صفحہ ١٨٦)*

الدمعته الساکبہ صفحہ ٣٢٣
ناسخ التواریخ جلد ۶ صفحہ ٢٤٥
طبری جلد ۶ صفحہ ٢٣٧
تاریخِ اسلام صفحہ ٢٧٢
چودہ ستارے صفحہ ٢٤٢

آٹھویں محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭کی شب کو خیمہ آلِ محمد ص سے پانی بالکل غائب ہو گیا اس پیاس کی شدّت نے بچّوں کو بے چین کر دیا...
16/08/2021

آٹھویں محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭

کی شب کو خیمہ آلِ محمد ص سے پانی بالکل غائب ہو گیا اس پیاس کی شدّت نے بچّوں کو بے چین کر دیا ہے امام حسین ع نے حالات کو دیکھ کر حضرت عباس علمدار کو پانی لانے کا حکم دیا آپ چند سواروں کو لے کر تشریف لے گئے اور بڑی مشکلوں سے پانی لائے (ولذالك سمی العباس السقاء) اس سقائی کی وجہ سے عباس کو ”سقاء“ کہا جاتا ہے رات گزرنے کے بعد صبح ہوئی تو یزید ابن حصین صحرائی نے باجازت امام حسین ابن سعد کو سفارش کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا اس نے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں حسین کو پانی دے کر حکومت رے کو چھوڑ دوں یہ رے ایک جگہ کا نام جو بہت ہی زرخیز جگہ تھی جہاں کی فصلوں کی پیداوار اچھی تھی امام شبلنجی لکھتے ہیں کہ ابن حصین اور ابن سعد کی گفتگو کے بعد امام حسین نے اپنے خیموں کے گرد خندق کھودنے کا حکم دیا اس کے بعد حضرت عباس کو حکم دیا کہ کنواں کھود کر پانی برآمد کرو آپ نے کنواں تو کھودا لیکن پانی نہ نکلا..

اخبار الطوال صفحہ نمبر ٢٥٣
الدمعته الساکبہ صفحہ نمبر ٣٢٣
نُورالابصار صفحہ نمبر ١١٧
چودہ ستارے صفحہ نمبر ۲۴۱
مقتل ابی مخنف صفحہ نمبر ٢٧

ساتویں محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭عمر ابنِ حجاج کو پانچ سو سواروں سمیت نہر فرات پر اِس لیے مقرر کر دیا گیا کہ امام حسین ع کے خ...
15/08/2021

ساتویں محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭

عمر ابنِ حجاج کو پانچ سو سواروں سمیت نہر فرات پر اِس لیے مقرر کر دیا گیا کہ امام حسین ع کے خیمہ تک پانی نہ پہنچنے پائے پھر مزید احتیاط کے لیے چار ہزار کا لشکر دے کر حجر کو ایک ہزار کا لشکر دے کر شبث ابنِ ربعی کو روانہ کیا گیا اور پانی کی بندش کر دی گئی پانی بند ہو جانے کے بعد عبداللہ ابنِ حصین نے نہایت سخت لفظوں میں طعنہ زنی کی جس سے امام حسین کو سخت صدمہ پہنچا پھر ابنِ حوشب نے طعنہ زنی کی جس کا جواب حضرت عباس نے دیا آپ نے غالبًا طعنہ زنی کے جواب میں خیمہ سے ١٩ قدم کے فاصلہ پر جانبِ قبلہ ایک ضرب تیشہ سے چشمہ جاری کر دیا اور یہ بتا دیا کہ ہمارے لیے پانی کی کمی نہیں ہے لیکن ہم اس مقام پر معجزہ دکھانے نہیں آئے بلکہ امتحان دینے آئے ہیں..

ناسخ التواریخ جلد ۶ صفحہ نمبر ٢٣٧
مقتل ابی مخنف صفحہ نمبر ٣
نورالعین صفحہ نمبر ٣١
چودہ ستارے صفحہ نمبر ۲۴۱

چھٹی محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭کو خولی ابنِ یزید اصبحی کو دس ہزار کعب ابن الحُر کو تین ہزار حجاج ابنِ حرُ کو ایک ہزار کا لشکر...
14/08/2021

چھٹی محرم الحرام ۶۱ ھجری💔😭

کو خولی ابنِ یزید اصبحی کو دس ہزار کعب ابن الحُر کو تین ہزار حجاج ابنِ حرُ کو ایک ہزار کا لشکر دے کر روانہ کیا گیا ان کے علاوہ چھوٹے بڑے اور کئی لشکر ارسال کرنے کے بعد ابنِ زیاد نے عمر ابنِ سعد کو لکھا کہ اب تجھے ٨٠ ہزار کا کُوفی لشکر بھیج چکا ہوں ان میں حجازی اور شامی شامل نہیں ہیں اب تجھے چاہیے کہ بلا حیلہ حوالہ حسین کو قتل کردے اس تاریخ کو یعنی 6 محرم کو خولی ابن یزید نے ابن زیاد کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں عمر ابنِ سعد کےلئے لکھا یہ امامِ حسین سے رات کو چھپ کر ملتا ہے اور ان سے بات چیت کیا کرتا ہے ابنِ زیاد نے اس خط کو پاتے ہی عمر سعد کے نام خط لکھا کہ مجھے تیری تمام حرکتوں کی خبر ہے تو چھپ کر باتیں کرتا ہے دیکھ میرا خط پاتے ہی حسین پر پانی بند کر دے اور انھیں جلد سے جلد موت کے گھاٹ اُتار نے کی کوشش کر..

ناسخ التواریخ جلد ۶ صفحہ نمبر ٢٣۶
الدمعته الساکبه صفحہ نمبر ٣٢٢
چودہ ستارے صفحہ نمبر ٢٤٠ / ٢٤١
طبری جلد ١ صفحہ نمبر ٢١٢

*💐وطن سے وفاداری مومن کی نشانی ہے💐*ہمارا سلام ہو اس مظلوم امام پر جسے غریب الوطنی کی حالت میں پیاسا شہید کیا گیا..💔😭ظلم ...
14/08/2021

*💐وطن سے وفاداری مومن کی نشانی ہے💐*

ہمارا سلام ہو اس مظلوم امام پر جسے غریب الوطنی کی حالت میں پیاسا شہید کیا گیا..💔😭

ظلم کے سامنے نہ جھکنے اور حریت کا درس حسین ع کی اسی کربلا نے دیا ہے وہ جو بے وطن شہید ہوا تا قیامت ہر آزاد قوم اور آزاد ملک کی اساس وہی حسین ع اور حسینی فکر ہے..

خدا ہمارے وطن عزیز کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے..🤲🏻🤲🏻

Address

Talhar

Telephone

+923482069812

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabar O Wafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Sabar O Wafa:

Share