20/09/2026
ٹھیکیدار محمد عمران کی طرف سے ایک پرتكلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بزمِ تاجدار حرم میلاد پارٹی کے اراکین اور جناب زاہد رفیق (انمول سٹیج ڈیکوریشن) ان کی پوری ٹیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
یہ باوقار تقریب ٹھیکیدار محمد عمران کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں و انعقاد میں ان شخصیات کی بے مثال کاوشوں، انتھک محنت اور شاندار خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے جذبے کو سراہا گیا۔
دعا گو: بزمِ تاجدارِ حرم میلاد پارٹی تلہ گنگ