اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان

اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان اسلامی پوسٹ اور وڈیو بیانات کے لئے ہمارے پیج کو فالو کیجیے
جزاک اللہ
(408)

اشاعت التوحید والسنہ پاکستان ایک خالص دینی جماعت ہے جس کا منشورقرآن و سنت کی ترویج اور شرک و بدعات کے در ہے ، درس قرآن مجید اس جماعت کا طرہ امتیاز ہے

سب سے پہلے تو اس سوال کا جواب دیجئے کہ : کسی صاحبِ حق کو اس کا حق دینا عدل (انصاف) ہے یا ظلم ؟ آپکا جواب یقیناً یہی ہوگا...
30/05/2026

سب سے پہلے تو اس سوال کا جواب دیجئے کہ : کسی صاحبِ حق کو اس کا حق دینا عدل (انصاف) ہے یا ظلم ؟

آپکا جواب یقیناً یہی ہوگا کہ یہ عین عدل یعنی انصاف کی بات ہے۔

اچھا اور کسی کا حق مار کر کسی دوسرے کو دے دینا کیا ہے ؟ یعنی حق کسی اور کا ہو ۔۔۔ اور ہم دے کسی اور کو دیں ؟ تو آپ مانتے ہیں نا کہ یہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

جی مانتا ہوں!
اچھا ، جب یہ اصول طے پا گیا تو اب ہم بھی اسی اصول پر قائم ہیں اور آپ نے بھی اسی اصول پر قائم رہنا ہے ۔

اور ہماری اگلی بات توجہ سے سننی ہے ۔۔۔ ہمارے نزدیک اللہ تعالیٰ موجود ہے ، وہ ہمارا خالق و مالک ہے اور ہم اس کے بندے اور غلام ہیں ۔۔۔ چونکہ وہ آقا ہے ، اس لیے ہمارے جان ، مال اور وقت پر پہلا حق اسی کا ہے اور شریعت کے مطابق عیدِ قربان پر قربانی کا جانور ذبح کرنا اللہ کا وہی حقِ بندگی ادا کرنا ہے ۔۔۔ پس ، جب ہم خدا کا حق خدا کو دے رہے ہیں تو تمہاری منطق کے مطابق بھی یہ عین عدل ہے ۔۔۔ پھر اس پر ظلم یا ناانصافی کا اعتراض کیسے بن گیا ؟

آسان کرتا ہوں مزید ۔۔۔ ابھی آپ نے تسلیم کیا کہ کسی کا حق اٹھا کر زبردستی کسی اور کو دینا یہ " ظلم " ہے ۔

اب بتائیے ۔۔۔ " قربانی " کے بجائے " واٹر کولر " لگانا خود تمہارے اس طے شدہ اصول کے تحت ظلم کہلانا چاہئے کہ نہیں ؟

باالکل کہلانا چاہئے ۔

فلہٰذا ، اگر تمہیں کسی کا حق اسے دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو عیدِ قربان کے اس شعار پر بھی تمہارا اعتراض عقلی طور پر باطل ہو جاتا ہے ۔ اور اگر تمہارا اصل مسئلہ قربانی نہیں بلکہ یہ ہے کہ تم خدا کے وجود یا اس کی شریعت کو ہی نہیں مانتے تو پھر منافقت چھوڑو اور سیدھے راستے سے آؤ ہم سے قربانی پر نہیں، پہلے خدا کے وجود (Existence of God) پر مناظرہ کرو۔

سمجھنے والے کیلئے تو اتنی ہی بات کافی ہے لیکن تم پھر بھی کہہ سکتے ہو کہ ٹھیک ہے ۔۔ اگر خدا کا حق ہے بھی تو ۔۔۔ خدا کو جانور کی جان لینے کی کیا ضرورت ہے ؟ وہی پیسہ غریبوں کو دے کر بھی تو خدا کا حق ادا کیا جا سکتا ہے نا ؟
جواب سنو بھی اور سوال کا جواب بھی دو : قربانی یہ حق کس کا ہے ؟ اللہ کا۔
تو یہ طے کرنے کا اختیار بھی کس کا ہوا کہ وہ حق کیسے ادا ہوگا ؟ ظاہر ہے اللہ کا ۔ بتاؤ ، اگر تمہارا کوئی مقروض تمہارا حق مار کر تمہاری مرضی کے بغیر وہ پیسہ کسی تیسرے بندے کو دان کر دے اور کہے کہ "میں نے آپ کا حق ادا کر دیا تو کیا تم اسے انصاف مانو گے؟ ہرگز نہیں۔ جب مال اور جان اللہ کی ہے تو وہ جیسے حکم دے گا ، ویسے ہی حق ادا ہوگا ۔ شریعتِ الٰہی نے زکوٰۃ کا مال غریب کا حق طے کیا ہے اور عید پر جانور کا خون بہانا اللہ کا حق طے کیا ہے تم ایک کا حق اٹھا کر دوسرے کو دے کر "انصاف" کے ٹھیکیدار نہیں بن سکتے۔

رہا یہ اعتراض کہ آپ جانور کا گلا کاٹ کر معصوم مخلوق پر ظلم کر رہے ہیں ، جانور کا بھی تو جینے کا حق ہے!

میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں کہ بھئی ۔۔۔ اگر جانور کا جینے کا حق ہے اور اسے مارنا ظلم ہے تو پھر پورا سال جو کے ایف سی ، میکڈونلڈز اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں اربوں ٹن چکن اور بیف اڑایا جاتا ہے ، اس وقت تمہاری یہ رحم دلی کہاں منہ چھپا کر سو رہی ہوتی ہے ؟ تب تو کوئی لبرل وہاں جا کر واٹر کولر لگانے کا بھاشن نہیں دیتا ۔۔ تو کیوں ؟

پرلے درجے کی منافقت ، اسے کہتے ہیں!

اور تم لوگ ہو پرلے درجے کے منافق!

Copied

افسوس کی بات ہے کہ جب سفید ریش بزرگ بھی "عملیات" کے نام پر غیر شرعی طریقے اپنانے لگیں، تو پھر عام لوگوں سے کیا شکوہ کیا ...
29/05/2026

افسوس کی بات ہے کہ جب سفید ریش بزرگ بھی "عملیات" کے نام پر غیر شرعی طریقے اپنانے لگیں، تو پھر عام لوگوں سے کیا شکوہ کیا جائے۔ جب بڑے ہی گمراہی کی طرف لے جائیں گے تو جاہل ملنگوں سے گلہ کرنا بے فائدہ ہے۔ وہ تو اپنی مرضی سے دھونیاں، تعویذ اور ٹونے دے کر لوگوں کی جان، مال اور ایمان سے کھیل رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے
اسلام میں "جادو، جنات اور آسیبی اثرات" سے بچاؤ کا علم موجود ہے، لیکن وہ علم وہ نہیں جو یہ عامل حضرات سکھانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ نبی رحمت ﷺ نے ہمیں جو قرآنی وظیفے، مسنون دعائیں اور اذکار سکھائے ہیں، وہی اصل حفاظت ہیں۔ سورۃ الفلق، سورۃ الناس، آیت الکرسی، صبح و شام کے اذکار - یہی نبوی طریقہ ہے۔

لیکن آج ہم نبی ﷺ کے بتائے ہوئے آسان، خالص اور یقینی وظیفوں کو چھوڑ کر ان عاملوں کے گھڑے ہوئے، من گھڑت اور مشکوک وظیفوں پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ یہ ایمان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

میری عاجزانہ درخواست
1. اللہ کے کلام اور نبی ﷺ کی دعاؤں پر یقین رکھیں۔ وہی کافی ہیں۔
2. کوئی بھی عمل، وظیفہ یا تعویذ لینے سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا وہ قرآن و سنت سے ثابت ہے؟
3. اگر کوئی "سفید ریش" بھی غیر شرعی بات کرے تو دلیل سے اس کی اصلاح کریں، اندھا تقلید نہ کریں۔
4. جادو، نظرِ بد، جنات سے حفاظت کے لیے مسنون اذکار کو روزانہ کا معمول بنائیں۔

یاد رکھیں! شفاء دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ تعویذ، دھونی، دھاگہ، عدد - یہ سب اسباب ہیں۔ اگر سبب ہی شرعی نہ ہو تو برکت کیسے ہو گی؟

اللہ تعالیٰ ہمیں بدعات سے بچائے اور سنت پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین


سرمایہ اشاعتعلامہ عطاء اللہ بندیالوی صاحب  ❤️
29/05/2026

سرمایہ اشاعت
علامہ عطاء اللہ بندیالوی صاحب ❤️

جعلی نوٹوں کے ذریعے اس بابا جی کے ساتھ بڑا دھوکا ہوا تھا، کسی نے قربانی کا جانور خرید کر انہیں 55 ہزار روپے کے جعلی نوٹ ...
29/05/2026

جعلی نوٹوں کے ذریعے اس بابا جی کے ساتھ بڑا دھوکا ہوا تھا، کسی نے قربانی کا جانور خرید کر انہیں 55 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے تھے۔ 💔
لیکن پھر پاکستانیوں نے مل کر وہ کر دکھایا جس نے بابا جی کے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لوٹا دی ❤️
سوشل میڈیا پر لوگوں کی محبت اور تعاون سے مجموعی طور پر 92,500 روپے بابا جی کے حوالے کیے گئے۔
اللہ تعالیٰ ہر عطیہ اور ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 🤲

کاپی پوسٹ

29/05/2026
28/05/2026

السلام و علیکم
تمام احباب کو عید الاضحٰی مبارک

Address

Talagang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان:

Share