Iqra Online Quran Academy

Iqra Online Quran Academy Iqra Online Quran Academy offers one-on-one Quran classes with Tajweed for kids & adults. Learn anytime, anywhere with expert male & female teachers.

Flexible timings, personalized learning & free trial class available!

الحمدللہ…إقرأ آن لائن قرآن اکیڈمی کے لیے یہ لمحہ بے حد خوشی،اور شکر کا لمحہ ہے کہ ہماری قابلِ فخر اسٹوڈنٹ، جو لندن (UK) ...
08/05/2026

الحمدللہ…إقرأ آن لائن قرآن اکیڈمی کے لیے یہ لمحہ بے حد خوشی،اور شکر کا لمحہ ہے کہ ہماری قابلِ فخر اسٹوڈنٹ، جو لندن (UK) سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنا مبارک سفرِ قرآن مکمل کر لیا۔

الحمد سے والناس تک…
ایک ایسا سفر جس میں صرف حروف نہیں پڑھے جاتے بلکہ دل سنورتے ہیں، روحیں جاگتی ہیں اور بندہ اپنے رب کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے۔

کل جب ان کا ختمِ قرآن ہو رہا تھا اور وہ آخری سورتیں تلاوت کر رہی تھیں تو خوشی، کیفیت اور محبتِ قرآن کے غلبے سے ان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ وہ اپنے جذبات کو روک نہ سکیں۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ کلام ہی ایسا ہے… دلوں کو بدل دینے والا، روحوں کو نرم کر دینے والا۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

اللّٰهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَىٰ ذِكْرِ اللّٰهِ

اللہ نے بہترین کلام نازل فرمایا… جس سے خوفِ الٰہی رکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، پھر ان کے جسم اور دل اللہ کے ذکر کی طرف نرم پڑ جاتے ہیں۔

اور فرمایا:

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ

سچے ایمان والے تو وہ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل لرز اٹھتے ہیں۔

یہ وہی قرآن ہے کہ اگر پہاڑ پر نازل ہوتا تو وہ بھی اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہو جاتا:

لَوْ أَنزَلْنَا هَٰذَا الْقُرْآنَ عَلَىٰ جَبَلٍ لَّرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ

تو پھر ایک نرم دل انسان اس کے سامنے کیسے نہ پگھلے؟

اور پھر جب ختمِ قرآن کے بعد دعا کا لمحہ آیا تو کئی لوگ اس بابرکت مجلس میں شریک تھے۔ سب اپنے رب کے حضور امیدیں لیے بیٹھے تھے، ہاتھ اٹھے ہوئے تھے، دل جھکے ہوئے تھے، آنکھیں نم تھیں۔ کیونکہ اہلِ علم فرماتے ہیں کہ ختمِ قرآن کے موقع پر مانگی جانے والی دعا قبولیت کے بہت قریب ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مجلس میں مانگی جانے والی ہر دعا کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

فرشتوں نے جب پہلی بار اس وحیِ الٰہی کی نورانی صدا سنی تو گویا آسمانوں میں یہ مبارک صدا گونجی:
“مبارک ہے وہ سینہ جو اس کلام کو محفوظ کرے گا… مبارک ہے وہ زبان جو اسے پڑھے گی…”

إقرأ آن لائن قرآن اکیڈمی کی ہمیشہ یہی کوشش ہے کہ قرآن صرف زبانوں تک محدود نہ رہے بلکہ دلوں میں اترے، آنکھوں کو نم کرے، روحوں کو جگائے اور زندگیوں کو بدل دے۔

ہم اپنی اس قابلِ فخر اسٹوڈنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے اس سفر کو قبول فرمائے، قرآن کو ان کے لیے دنیا و آخرت کی روشنی بنائے، اور انہیں اہلِ قرآن میں شامل فرمائے۔ آمین۔

ختمِ قرآن… دراصل ایک اختتام نہیں،
بلکہ اللہ کے کلام کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز ہے۔

قرآن کے سائے میں ایک باپ کی صبح      فجر کی نرم روشنی جب افق پر بکھرتی ہے اور رات کی خاموشی آہستہ آہستہ رخصت ہونے لگتی ہ...
03/05/2026

قرآن کے سائے میں ایک باپ کی صبح

فجر کی نرم روشنی جب افق پر بکھرتی ہے اور رات کی خاموشی آہستہ آہستہ رخصت ہونے لگتی ہے، تب کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کی ہر مصروفیت سے قیمتی محسوس ہوتے ہیں۔ انہی لمحوں میں ایک چھوٹا سا منظر دل میں اتر جاتا ہے—ایک باپ اور اُس کا بیٹا، اور درمیان میں کھلا ہوا قرآنِ مجید۔

دن کا آغاز کاروبار اور درس و تدریس وکالج سے پہلے اس معصوم آواز کو سن کر کرتا ھوں۔۔۔ جو ابھی لفظوں کو سنوار رہی ہے، مگر جذبے میں خلوص اور دل میں نور رکھتی ہے۔ بیٹا محمد میرے سامنے بیٹھتا ہے، قرآن پڑھتا ہے، اور میں سنتا ہوں… کبھی استاد کی حیثیت سے، کبھی ایک طالبِ علم کی طرح۔
پھر کچھ دیر بعد، جب یہ بابرکت لمحے مکمل ہوتے ہیں، تو میں اپنے مدرسے کی طرف روانہ ہو جاتا ہوں جہاں قرآن پڑھانے کا سلسلہ آگے بڑھتا ہے۔

وہ ابھی ناظرہ کے مراحل میں ہے، الفاظ کبھی ٹھہرتے ہیں، کبھی بہہ جاتے ہیں… مگر اُس کی ہر کوشش میں ایک سچائی ہے جو دل کو چھو لیتی ہے۔ میں اُسے دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ تربیت صرف الفاظ درست کروانے کا نام نہیں، بلکہ دلوں کو جوڑنے کا عمل ہے۔

چاہے مدرسے کی درسگاہ ہو یا کالج کی کلاس، یا آن لائن اسباق کا سلسلہ—تجربہ یہی سکھاتا ہے کہ علم اُس دل میں ٹھہرتا ہے جسے نرمی نصیب ہو۔ سختی وقتی نظم تو پیدا کر سکتی ہے، مگر شوق اور محبت نہیں جگا سکتی۔

ابتداء میں ایک خواہش دل میں ضرور تھی کہ کب روانی آئے گی، کب لہجہ سنورے گا… مگر وقت نے سکھایا کہ ہر پودا اپنی رفتار سے بڑھتا ہے۔ اگر اُس کی جڑوں کو محبت ملے، تو شاخیں خود بخود سایہ دینے لگتی ہیں۔

اسی لیے میں نے جلدی کے بجائے صبر کو اپنایا، اور سختی کے بجائے شفقت کو۔
اور آج جب اُس کی تلاوت میں روانی کی ایک جھلک نظر آتی ہے، تو دل شکر سے بھر جاتا ہے۔

ایسے ہی لمحوں میں وہ خوبصورت واقعہ یاد آتا ہے جب نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی تلاوت کو سنا۔ آپ ﷺ رک گئے، سنا… اور پھر تعریف فرمائی کہ تمہیں آلِ داؤد جیسی خوش الحانی عطا ہوئی ہے۔

یہ صرف تعریف نہ تھی، یہ ایک اسلوبِ تربیت تھا—
ایسا اسلوب جس میں دل کو تھاما جاتا ہے، نہ کہ دبایا جاتا ہے۔

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کا جواب بھی کتنا دلنشین تھا کہ اگر معلوم ہوتا، تو اور بھی خوبصورت پڑھتا۔
گویا محبت اور قدر، انسان کے اندر چھپی صلاحیتوں کو جگا دیتی ہے۔

یہی سبق دل میں بسا کر جب بچوں کو پڑھایا جائے—چاہے وہ اپنے ہوں یا کسی اور کے—تو تعلیم صرف سبق نہیں رہتی، ایک اثر بن جاتی ہے۔

کچھ تجربات جو بار بار سچ ثابت ہوئے:

بچے ڈانٹ سے نہیں، توجہ سے سیکھتے ہیں

تعریف اُن کے اعتماد کو پروان چڑھاتی ہے

تھوڑا وقت، مگر مستقل مزاجی—یہی اصل سرمایہ ہے

اور سب سے بڑھ کر، استاد کا لہجہ ہی اصل درس ہوتا ہے

قرآن کو اگر بوجھ بنا دیا جائے تو دل دور ہو جاتے ہیں،
اور اگر محبت بنا دیا جائے تو یہی الفاظ زندگی سنوار دیتے ہیں۔

آج بھی سیکھنے کا سفر جاری ہے—کبھی طلبہ سے، کبھی اپنے ہی گھر کے ایک چھوٹے سے قاری سے۔
اور یہ احساس ہر دن تازہ ہوتا ہے کہ قرآن صرف پڑھایا نہیں جاتا… جیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے گھروں کو قرآن کی آوازوں سے آباد رکھے،
اور ہماری نسلوں کے دلوں میں اس کی محبت کو راسخ فرما دے۔ آمین۔

سلامت رہیں
محمد ادریس
فاضل بنوری ٹاؤن کراچی

میرا عمانی سٹوڈنٹ 'الحمدللہ، اس مہینے کے آغاز میں مجھے واٹس ایپ پر عمان سے ایک ہندوستانی مسلمان بھائی کا پیغام موصول ہوا...
30/04/2026

میرا عمانی سٹوڈنٹ '

الحمدللہ، اس مہینے کے آغاز میں مجھے واٹس ایپ پر عمان سے ایک ہندوستانی مسلمان بھائی کا پیغام موصول ہوا۔
میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کسی عرب ملک سے کوئی شخص مقاماتِ قرآن اور عربی لہجے کے ساتھ تلاوت سیکھنے کے لیے رابطہ کرے گا۔

انہوں نے مجھے لکھا:

"I watched your videos on YouTube and I want to learn Maqamat-ul-Quran from you, In shaa Allah."

میں نے انہیں خوش آمدید کہا اور عرض کیا کہ
ان شاء اللہ، میں آپ کو ضرور سکھاؤں گا۔

اب الحمدللہ ایک مہینہ مکمل ہونے کو ہے، اور اللہ کے فضل سے انہوں نے مقامِ بیات کے پانچ سے زیادہ اہم باریکیاں سیکھ لیے ہیں۔
اب وہ باقاعدہ مقامِ بیات میں تلاوت کرنے لگے ہیں، اور اس پیش رفت سے وہ بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

گزشتہ رات انہوں نے مجھے ایک نہایت خوبصورت بات کہی:

"اب جب میں حرمین کے ائمہ کرام یا کسی قاری کو سنتا ہوں تو مجھے فوراً سمجھ آ جاتا ہے کہ یہ مقامِ بیات میں پڑھ رہے ہیں، پہلے مجھے یہ سمجھ نہیں آتا تھا۔"

ایک طالب علم کے اندر قرآن کے لیے ایسا ذوق دیکھ کر مجھے نبی کریم ﷺ کی یہ احادیث یاد آگئیں:

قال رسول الله ﷺ:
"اقرؤوا القرآن بلحون العرب وأصواتها"
"قرآن کو عرب کے لہجوں اور ان کی آواز کے انداز میں پڑھو۔"

اور

قال رسول الله ﷺ:
"اقرؤوا القرآن فإنه يأتي يوم القيامة شفيعًا لأصحابه"
"قرآن پڑھا کرو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا۔"

اللہ تعالیٰ ہمیں بھی قرآنِ مجید کو خوبصورت انداز میں سیکھنے، سمجھنے اور پڑھنے کا ذوق عطا فرمائے۔ آمین۔

ان شاء اللہ، آئندہ کبھی بھائی عبداللطیف کی مقامِ بیات میں تلاوت کی ایک جھلک بھی آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔


سلامت رہیں

جو بچہ چھوٹی عمر میں قرآن سیکھتا ہے،وہ ساری زندگی اس کے نور کے ساتھ جیتا ہے۔والدین اپنے بچوں کو سب سے قیمتی تحفہدنیا نہی...
29/04/2026

جو بچہ چھوٹی عمر میں قرآن سیکھتا ہے،
وہ ساری زندگی اس کے نور کے ساتھ جیتا ہے۔

والدین اپنے بچوں کو سب سے قیمتی تحفہ
دنیا نہیں،
بلکہ اللہ کا کلام دے سکتے ہیں۔

🌿 اپنے بچوں کو قرآن سکھائیں،
اس سے پہلے کہ دنیا انہیں ہر چیز سکھا دے۔

13/03/2026

musl

11/03/2026

ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورہ یٰسٓ ہے (حدیث)

13/02/2026

Address

Village Nabi Tehsil Lahore
Swabi
23590

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share