اشاعت میڈیا کالوخان

اشاعت میڈیا کالوخان ہمارا مقصد رب کے قرآن اور رسول اللہ کے فرمان کی اشاعت کرنا۔
اتحاد موحدین کی نمائندہ پیج

26/07/2026
26/07/2026

🌿 اعلیٰ ظرفی، بصیرت اور قائدانہ حکمت کا عملی نمونہ 🌿
صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان، حضرت شیخ القرآن والحدیث علامہ مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ (امیر اشاعت التوحید والسنۃ العالمیہ) نے مکہ مکرمہ سے اپنے نہایت حکیمانہ اور مخلصانہ پیغام کے ذریعے یہ واضح کر دیا کہ ایک سچا قائد اختلافات کو ہوا نہیں دیتا بلکہ امت کے اتحاد، اخلاص اور دین کی خدمت کو مقدم رکھتا ہے۔
آپ کی اعلیٰ ظرفی، دور اندیشی، حکمت عملی اور قائدانہ بصیرت قابلِ تحسین ہے کہ اختلافی حالات میں بھی مخالفت کے بجائے محبت، تحمل اور اتحاد کا درس دیا، اور توحید و سنت کے عظیم مشن کو ذاتی معاملات پر ترجیح دینے کی تلقین فرمائی۔
اللہ تعالیٰ حضرت شیخ القرآن والحدیث علامہ مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ کو صحت، عافیت، برکت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، ان کے عمرۂ مبارک کو شرفِ قبولیت بخشے، اور ہمیں بھی اخلاص، اتحاد اور دینِ حق کی خالص خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

14/05/2026
14/05/2026

🌿 نورِ علم کی روشن محفل 🌿
الحمد للہ!
جامعہ جواھرالقرآن والسنۃ کالوخان (ملحقہ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان) میں درسِ نظامی اور دینی و عصری علوم کی تعلیم نہایت خوبصورت انداز میں جاری ہے۔
طلبہ کرام پوری محنت، ادب اور شوق کے ساتھ علمِ دین حاصل کر رہے ہیں، جبکہ اسکول و کالج کے کثیر طلبہ و طالبات کی شمولیت اس بات کی روشن دلیل ہے کہ امت میں دینی تعلیم کا جذبہ زندہ ہے۔
📚 یہ کتابیں، یہ محنت، یہ خاموش محفلیں…
کل کے علماء اور رہنماؤں کی تیاری کا ذریعہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲
منجانب :خادم جامعہ جواھرالقران والسنۃ کالوخان

18/03/2026

✨ دعوتِ شرکت — تکمیلِ دورۂ تفسیر القرآن ✨
ان شاء اللہ
بروز بدھ، 28 رمضان المبارک (18 مارچ) سہ پہر 3 بجے
بمقام: مسجد اکو خیل منان خیل کالوخان
📖 تکمیلِ دورۂ تفسیر القرآن
🎙️ خدماتِ درس:
فخرِ اشاعت، سرپرستِ اعلیٰ اشاعت التوحید والسنۃ ضلع صوابی،
خطیب کالوخان حضرت مولانا لیاقت علی خان حفظہ اللہ
(جانشین شیخ القرآن والحدیث علامہ مولانا حافظ ولی سید رحمہ اللہ)
🌙 تمام اہلِ اسلام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر قرآنِ کریم کی برکات سے مستفید ہوں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
📌 منجانب: انتظامیہ مسجد اکو خیل منان خیل کالوخان

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اشاعت میڈیا کالوخان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share