23/08/2026
انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت
بارکھان میں شہر کی خوبصورتی کے نام پر سڑک پر یہ انتہائی قابلِ اعتراض اقدام کیا گیا ہے۔ یہ لکیریں اور ڈیزائن ہو بہو پرچمِ نبوی ﷺ اور اسلامی مقدس جھنڈوں سے ملتے جلتے ہیں، جن پر سے عام ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کا گزرنا پرچم کی کھلم کھلا بے حرمتی ہے 😭
ہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دلآزار اور شرمناک حرکت کا فوری نوٹس لیا جائے، اس ڈیزائن کو فوراً مٹایا جائے اور اس غفلت اور بے حرمتی کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔