Kami E Karbala - Sukkur

Kami E Karbala - Sukkur Only Official Page of Kami E Karbala - Sukkur
(1)

Eid e Ghadeer Mubarak to all Momneen
03/06/2026

Eid e Ghadeer Mubarak to all Momneen

29/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللّٰہم صلِّ علیٰ محمد و آلِ محمدﷺ

الحمدللہ ❤️
آج ٹیم Kami e Karbala سپاہِ عباس سکھر کو ماتم کی پٹی کا نشان مل گیا ہے۔
یہ نشان سید اذر شاہ رضوی کربلائی کی جانب سے عطا کیا گیا۔

ہم دل کی گہرائیوں سے سید اذر شاہ رضوی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 🌹

یا حسینؑ ✋
اللہ پاک ہماری پوری ٹیم کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی ڈیوٹی اچھے طریقے سے، اخلاص اور محبتِ اہلِ بیتؑ کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔

اور اللہ پاک ہماری ٹیم کو مولا کی ڈیوٹی دینے کے لیے ہمت، جذبہ اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین 🤲

❤️ یاحسینؑ ❤️

15/05/2026
26/12/2025
مرحب ایک بہادر جنگجو اور شاعر تھا، قد میں لمبا اور شجاعت میں مشہور تھا۔ اسے "سیدُ اليهود" (یہودیوں کا سردار) کہا جاتا تھ...
27/11/2025

مرحب ایک بہادر جنگجو اور شاعر تھا، قد میں لمبا اور شجاعت میں مشہور تھا۔ اسے "سیدُ اليهود" (یہودیوں کا سردار) کہا جاتا تھا اور وہ بے حد مالدار تھا۔ وہ نطاة میں ایک قصر میں رہتا تھا۔ اس کی تلوار پر یہ عبارت نقش تھی: "یہ مرحب کی تلوار ہے، جو اسے چکھے گا، ہلاک ہو جائے گا۔

حافظ ابن حجر نے زینب بنت الحارث (جو مرحب کی بہن یا بعض روایات کے مطابق اس کے بھائی کی بیٹی تھی) کے ترجمہ میں ذکر کیا ہے کہ وہ اسرائیلی النسب تھی۔ اس بنیاد پر مرحب کا نسب بنی اسرائیل سے ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ابن ہشام کا کہنا ہے کہ مرحب کا تعلق حمیر قبیلے سے تھا۔

مرحب نے غزوہ خیبر میں مسلمانوں کے خلاف زبردست قوت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور جنگ میں انتہائی جوش و خروش سے لڑا۔

عرط میں مشہور تھا کہ مسلمانوں اور دیگر لشکروں کے کسی بھی شخص میں اس کے مقابلے کی طاقت نہ تھی۔ اس بات کو تاریخ لکھنے والے شیعہ سنی علماء نے بھی نقل کیا۔

روایت ہے کہ مرحب کی مرضعہ (دودھ پلانے والی) یا بعض روایات کے مطابق اس کی ماں ایک کہانت (غیب گوئی) جاننے والی خاتون تھی۔ اس نے مرحب سے کہا تھا: "اے مرحب! کسی ایسے شخص کے ساتھ جنگ میں نہ نکلنا جو اپنی کنیت سے پکارے اور شیروں کے نام سے رجزیہ اشعار کہے، کیونکہ وہی تیرا قاتل ہوگا۔"
بعد مخں3یہ پیشگوئی غزوہ خیبر میں امام علی ع کے مقابل پوری ہوئی۔

علامہ ہاشم رضا غدیری
ایک اور روایت کے مطابق، مرحب نے اپنی موت سے پہلے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شیر اسے چیر پھاڑ رہا ہے۔ الحلبي نے ذکر کیا: "مرحب نے اسی رات خواب میں دیکھا کہ ایک شیر اسے پھاڑ رہا ہے۔" جب مرحب مارا گیا تو الخوئی کے مطابق، اس کی ماں اس کے لاشے کے پاس آ کر نوحہ کر رہی تھی۔

اہل سنت کتاب صحیح مسلم میں مرحب کے قتل کی روایت
مسلم نے حدیث نمبر 3599 میں سلمہ بن اکوعؓ سے روایت نقل کی ہے، جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ: > "ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حدیبیہ پہنچے۔۔۔"

یہاں تک کہ وہ فرماتے ہیں:
> "پھر نبی ﷺ نے مجھے حضرت علی ع کے پاس بھیجا، جو آنکھوں کے درد میں مبتلا تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’میں ایسے شخص کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول بھی اس سے محبت کرتے ہیں۔‘ میں حضرت علیؓ کے پاس گیا اور انھیں (تکلیف کی حالت میں) لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا۔ نبی ﷺ نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب مبارک ڈالا اور وہ شفایاب ہو گئے۔ پھر آپ ﷺ نے انھیں جھنڈا عطا کیا۔ مرحب باہر نکلا اور رجز پڑھتے ہوئے کہنے لگا: ’خیبر جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں۔۔۔ زرہ پہنے، جنگ کا ماہر، تجربہ کار سپاہی ہوں۔۔۔ جب جنگ کی آگ بھڑکتی ہے تو میں دشمن پر ٹوٹ پڑتا ہوں۔‘

حضرت علی نے جواب میں رجز پڑھا:
’میری ماں نے میرا نام حیدر (شیر) رکھا۔۔۔ میں جنگل کے شیر کی طرح خوفناک اور دبنگ ہوں۔۔۔ میں اپنے دشمن کو مکمل بدلہ دے کر نیست و نابود کر دیتا ہوں۔‘ پھر حضرت علی ع نے مرحب کے سر پر تلوار ماری اور اسے قتل کر دیا اور اسی کے بعد خیبر کی فتح مکمل ہوئی۔

Address

Imam Bargah Shah E Iraq, Rohri
Sukkur
65200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kami E Karbala - Sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Kami E Karbala - Sukkur:

Share