25/03/2026
سرحدی علاقہ گلتری خاص کا ایک عظیم سپوت حولدار یاسین شہید کو ان کی جراتمندی، وطن سے بے لوث محبت، اور عظیم قربانی کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تیئس مارچ یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ بسالت سے نوازا. یاد رہے حوالدار یاسین شہید نے پچھلے سال دوران آپریشن فتنہ الخوارج کے خلاف جذبہ ایمانی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا. ان کی بہادری نے نہ صرف دشمن کو پسپا کیا بلکہ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطن کے یہ بہادر اور عظیم سپاہی اپنی مٹی کی خاطر جان نچھاور کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں.ہمین ان کی شہادت پر فخر ہے اور ان کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
التماس دعا بنام حوالدار یاسین شہید و دیگر شہداء ملت.