NYF Pakistan

NYF Pakistan NYF Pakistan is a religious organization of the Sofia Noorbakhshia Sect in Pakistan.

قراداد :
24/08/2026

قراداد :

پُرتپاک استقبال :گنگ چھے سے تعلق رکھنے والے معزز اراکین اسمبلی حاجی انور صاحب اور ڈاکٹر اسد شفیق صاحب نے مختلف وزارتوں ک...
18/08/2026

پُرتپاک استقبال :
گنگ چھے سے تعلق رکھنے والے معزز اراکین اسمبلی حاجی انور صاحب اور ڈاکٹر اسد شفیق صاحب نے مختلف وزارتوں کا حلف اٹھانے کے بعد جب خپلو واپسی کی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

روحانی پیشوا صوفیہ نوربخشیہ، فرزندِ مرشد بوا عارف عرفانی صاحب نے دونوں رہنماؤں کا دلی گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر فرزندِ مرشد نے نئے اہم عہدوں پر حلف اٹھانے پر دونوں معز اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کے عوامی مسائل، خپلو کی ترقی و خوشحالی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

#سکریٹری اطلاعات و نشریات این وائی ایف پاکستان

انجمن صوفیہ نوربخشیہ سکردو کے ساتھ ایک اہم نشست .سکردو کی خاموش وادیوں میں جب روحانیت کی خوشبو بکھری تو انجمن صوفیہ نورب...
15/08/2026

انجمن صوفیہ نوربخشیہ سکردو کے ساتھ ایک اہم نشست .

سکردو کی خاموش وادیوں میں جب روحانیت کی خوشبو بکھری تو انجمن صوفیہ نوربخشیہ کے چراغ ایک بار پھر ایک ہی محفل میں جمع ہوئے۔
روحانی پیشوا بوا عارف عرفانی صاحب کی آمد نے اس مجلس کو نور سے بھر دیا۔ درویشوں، علم کے پروانوں اور مذہبی کارکنوں کی آنکھوں میں عقیدت اور دلوں میں منتظر سکون تھا۔

نشست کا آغاز ذکرِ وفا سے ہوا۔ بوا عارف صاحب نے اپنے لہجے کی نرمی اور الفاظ کی گہرائی سے نامور محقق و عالمِ دین بوا غلام حسن حسنو کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کی زندگی کو اس پاک مذہب کے لیے ایک روشن مینار قرار دیا گیا۔ پھر سب نے سر جھکا کر مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی، فاتحہ کی خوشبو نے محفل کو اور معطر کر دیا۔

دوران خطاب فرزند مرشد نے کہا:
"مولا علیؑ یعسوب الدین کے حقیقی وارث، جناب غلام محمد صاحب کی اچانک جدائی ہمارے لیے صرف ایک ذاتی صدمہ نہیں، یہ اس پاک مذہب کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔"

انہوں نے سب کو خبردار کیا کہ ایسی عظیم ہستیوں کے چلے جانے سے عقائد پر سائے گہرے ہو جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خوابِ غفلت سے جاگیں اور آنے والے کل کے لیے ایک مضبوط، عملی لائحہ عمل ترتیب دیں، تاکہ نور کی یہ شمع بجھنے نہ پائے۔

مجلس کے اختتام پر ایک بار پھر ہاتھ دعا کے لیے اٹھے۔ دونوں عظیم محافظوں اور حضرت علی ع یعسوب الدین کے حقیقی وارثوں کے لیے مغفرت طلب کی گئی اور دلوں نے عہد کیا کہ ان کے چھوڑے ہوئے چراغ کو ہمیشہ روشن رکھا جائے گا۔
اس دعا کے ساتھ محفل برخاست ہوئی، مگر ان دونوں کے اس پاک مذہب کے لئے کی جانے والی خدمات کی گونج تاقیامت تک سنائی دیتی رہے گی۔

منجانب : #سکریٹری اطلاعات و نشریات این وائی ایف پاکستان

دس روزہ اعتکاف نشینی پروگرام ، خپلو بروق :  تصوف کے پروانوں اور مرشد اعظم رح کے حقیقی مریدوں پر مشتمل  پہلا قافلہ نفس کش...
14/08/2026

دس روزہ اعتکاف نشینی پروگرام ، خپلو بروق :
تصوف کے پروانوں اور مرشد اعظم رح کے حقیقی مریدوں پر مشتمل پہلا قافلہ نفس کشی و جہاد اکبر کے لئے روانہ ۔

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو ۔14 اگست 2026 ، پاکستان ذندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد
14/08/2026

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو ۔
14 اگست 2026 ،
پاکستان ذندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد

تمام مومنین کو  شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
11/08/2026

تمام مومنین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

مسجدِ ولی مرشد بوا فقیر محمد ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ، سپانگ ری، براہِ پائین، بروق :انجمنِ براہِ پائین، تنظیمِ غازیان، نمب...
06/08/2026

مسجدِ ولی مرشد بوا فقیر محمد ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ، سپانگ ری، براہِ پائین، بروق :

انجمنِ براہِ پائین، تنظیمِ غازیان، نمبردارِ براہِ پائین اور براہِ پائین کے عوام الناس کے مشترکہ فیصلے کے تحت مسجد کا بورڈ خود تیار کر کے مسجد پر نصب کیا گیا ہے۔

اتحاد و اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا میں، تمام صوفیۂ نوربخشیہ کے عوام الناس بالخصوص براہِ پائین کے نوجوانوں کی محنت سے پایۂ تکمیل کو پہنچنے والی اس مقدس مسجد کا افتتاح روحانی پیشوا فرزندِ مرشد بوا عارف عرفانی صاحب نے اپنے مبارک ہاتھوں سے فرمایا۔

دعا و سلام کی گونج میں افتتاحی تقریب منعقد ہونے کے بعد بزرگانِ تصوف نے نمازِ شکر ادا کی اور یک روزہ اعتکاف نشینی سے مسجد کو رونق بخشی۔

ہم مرشدِ اعظم سے نسبت رکھنے والی اس عظیم مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام احباب کے مشکور ہیں جنہوں نے اتنے قلیل وقت میں صوفیۂ نوربخشیہ کے عوام کے لیے ایک عمدہ تحفہ پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے تعاون کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین

Address

Markaz-e-Tasawoof , Astany-e-Aleeya Bow Faqeer (r. A) Khansar , Khaplu, Ghanche
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NYF Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share