15/08/2026
الکرم فرینڈز ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام مشاورتی و دعوتی اجلاس
13 آگست بروز جمعرات
دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت اور موجودہ دور میں علماء کرام کی علمی و فکری تربیت کے پیشِ نظر جامعہ مدرسہ ضیاء القرآن محمدیہ غوثیہ (مہدی پور) میں ایک بوقار اور اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ اجلاس جامعہ کے سربراہ حضرت علامہ محمد اعظم قادری صاحب کی سرپرستی اور زیرِ قیادت منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر کے جید علماء کرام اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت حضرت علامہ پیر سید ذیشان الحسن شاہ صاحب نے فرمائی اور علماء کرام کے سامنے تربیتی نشستوں کی اہمیت و افادیت پر گرانقدر گفتگو فرمائی اور اس بات پر زور دیا کہ دورِ حاضر کے چیلنجز سے نپٹنے کے لیے علماء کرام کی مسلسل تربیت اور علمی بیداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
اپنے صدارتی خطاب کے دوران پیر سید ذیشان الحسن شاہ صاحب نے تمام علماء کرام، فضلاء اور اساتذہ کو خصوصی دعوت دیتے ہوئے اعلان فرمایا کہ:
آنے والے ماہِ ستمبر کی 7 تاریخ (7 ستمبر) کو علماء کرام کے لیے ایک عظیم الشان 'تربیتی سیشن' کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے ممتاز سکالر، ممتاز علمی شخصیت اور ترجمان، حضرت علامہ ڈاکٹر نعیم الدین الازہری صاحب خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں۔
انہوں نے تمام علماء کرام سے زور دے کر اپیل کی کہ وہ 7 ستمبر کے اس تربیتی سیشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، تاکہ ڈاکٹر نعیم الدین الازہری صاحب کے علمی و فکری افکار اور الازہر یونیورسٹی و بھیرہ شریف کے علمی تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر ناظمِ اعلیٰ حضرت علامہ محمد اعظم قادری صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پیر سید ذیشان الحسن شاہ صاحب کی آمد اور سرپرستی پر ان کا ممنون و مشکور ہونے کا اظہار کیا۔
اخیر میں ملک و ملت کی سلامتی، دینِ اسلام کی سربلندی اور علماء کرام کے اتحاد کے لیے بالخصوص دعا کی گئی۔
ازقلم: عدنان خالد شامی