01/10/2026
سانحہ مسجدِ زینبیہ س کے شہداء کو ہمارا سلام
1 اکتوبر 2004 ،15 شعبان 1425ھ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازی اپنی صفوں میں بیٹھے امامِ جمعہ سے اپنے زمانے کے مولا کا ذکر سن رہے تھے کہ اچانک پانچویں صف میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ دھویں اور خون نے مسجد کی دیوار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہر طرف انسانی اعضاء بکھر گئے جس میں 34 مومنین شہید جبکہ 70 کے قریب شدید زخمی ہوئے۔یہ سانحہ کراچی کی مسجدِ حیدری اور مسجدِ علی رضا کے سانحات کے تقریبا 6 ماہ بعد رونما ہوا۔
حسینیت کا چودہ صدیوں سے آج تلک قائدہ یہی ہے
بدن سے تیروں کو توڑ دینا،گلے سے خنجر کو کاٹ دینا
مولا ع تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے، التماس سورہ فاتحہ برائے بلندی درجات شہدا مسجد زینبیہ مستری محمد عبداللہ سیالکوٹ