MSO Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MSO, Religious organisation, Sialkot.

01/12/2022
مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ الاقدس کی سوشل میڈیا کے بارے میں اہم تحریر ۔سوشل میڈیا، فتنہ الحاد، اور ہماری نئی نسل--------...
28/05/2021

مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ الاقدس کی سوشل میڈیا کے بارے میں اہم تحریر ۔

سوشل میڈیا، فتنہ الحاد، اور ہماری نئی نسل
----------------------------------------------
نہایت اہم تحریر جسے خود بھی پڑھیں اور شئیر بھی کریں
----------------------------------------------

ایک مسلمان کیلئے اولاد صرف ایک دنیوی نعمت ہی نہیں بلکہ آخرت کا سرمایہ اور بہترین صدقہ جاریہ ہے۔

بشرطیکہ کہ وہ صاحبِ ایمان ہو۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں ایمان کے ڈاکو کس طرح خاموشی سے ہماری آئندہ نسلوں کو الحاد یا Atheism (خدا کے وجود سے انکار) کی طرف دھکیل رہے ہیں، اس کی تفصیل اس تحریر میں پیش کی جائیگی۔

بظاہر پڑھائی اور اینٹرٹینمنٹ کیلئے اپنی ناسمجھ اولادوں کو اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ تک غیر محدود رسائی دینے والے والدین بالخصوص اس تحریر کو پڑھیں

ممکن ہے کہ خدا ناخواستہ آپکی اولاد اس فتنے کی زد میں آکر ایمان سے ہاتھ دھونے کے قریب ہو اور آپ بالکل لاعلم ہوں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں اس وقت ملحدین (خدا کے وجود سے انکاری) کی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے بڑھ رہی ہے

اور اسکا شکار عام مسلمان گھرانوں کے 15-25 سال کے بچے بچیاں ہو رہے ہیں.

اسکی ایک دو نہیں سینکڑوں مثالیں ہیں اور علماء کرام دن رات اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں

معاملہ یہ ہے کہ۔۔۔۔۔
دین اسلام اتنی تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ دیگر تمام مذاہب سخت پریشان ہیں۔ان کے ہر حربے اور سازش ناکام اور بودی ثابت ہوتی ہے ۔ جب بھی اللہ کے آخری نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ اور قرآن کی تعلیمات کسی دوسرے مذہب کے فرد یا گروہ تک پہنچتی ہیں تو اللہ کا نور سینوں کو منور کردیتا ہے۔اور لوگ جوق در جوق حلقہ اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں۔
ہر تبلیغی محاذ پر شکست کھا کر دشمنوں نے مسلمان گھروں میں نقب لگانے کی سازش کی ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں۔ سو کالڈ روشن خیالی اور ماڈرن ازم کے دلدادہ والدین کے دین اسلام کی تعلیمات کی ابجد سے بھی ناواقف بچے جنہیں اس صورت حال کا قطعی ادراک یا سمجھ نہیں ان کا آسان ٹارگٹ ہیں۔ ان بچوں کو ایسی کسی صورت کے پیش نظر تربیت دینا تو دور کی بات ہے کمپیوٹر اور موبایل فون کے ذریعے دشمنوں کے ماہر کارندوں تک ڈایریکٹ رسائ فراہم کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا، بالخصوص فیس بک، انسٹاگرام، اور ٹویٹر پر ایسے سینکڑوں اکاؤنٹس ہیں جنکا کام دن رات سائنسی بنیادوں پر خدا کے وجود سے انکار، دین اسلام کے مختلف احکام کا مذاق اڑانا، حضور اقدسﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر اعتراض، اور علماء کی تضحیک ہے۔

ان میں سے اکثر کا تعلق یورپ اور امریکہ میں قائم مختلف این جی اوز سے ہے جنکا مقصد ہی یہ ہے۔

عام طور سے انکے نام اس انداز کے ہوتے ہیں

Ex-Muslims Together
Atheist Muslims
Muslims Liberated
Muslim Awakening
Islam Exposed

ان کے کارکنان اور انکی تعلیمات سے اتفاق رکھنے والے سینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں (جو انہی ممالک میں مقیم اور جن میں سے اکثر دین سے مکمل ناآشنا اور مغربی تعلیمی نظام کی پیداوار ہیں) پاکستان، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر مسلمان ممالک کے نوجوانوں راغب کرنے میں مصروف رہتے ہیں

یہ بظاہر مسلمانوں کے نام سے اکاؤنٹس رکھتے ہیں مگر فکری طور پر ملحدین ہوتے ہیں

طریقہ واردات کچھ یوں ہوتا ہے کہ۔۔۔۔

- ابتداء اسلام پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا بلکہ مختلف اسلامی احکام کو سائنس اور لاجک کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے۔ جان بوجھ کر ایسے دینی موضوعات پر بات کی جاتی ہے جو سائنس سے بھی ثابت شدہ ہیں.

اس طرح یہ ذہن سازی کی جاتی ہے کہ احکام دین سب کے سب سائنس سے مطابقت رکھتے ہیں اور جس چیز کی تصدیق سائنس کردے وہ یقیناً حق ہے

- اسکے بعد ایسے موضوعات کو کریدا جاتا ہے جو سائنس سے بالاتر ہیں، مثلآ وجود خدا، وحی کا علم، واقعہ معراج، وغیرہ جنکا تعلق خالصتاً ایمان بالغیب سے ہے، جو یقیناً حق ہیں مگر سائنس کی دسترس سے باہر ہیں

مگر چونکہ ذہن سازی یہ کی گئی ہے کہ معیار حق سائنس ہے، چنانچہ ان کلیدی عقائد کو مشکوک کیا جاتا ہے

- اسکے بعد معاملہ آگے بڑھتا ہے۔۔۔۔
-
اور بات حضور اقدسﷺ کی ذاتی زندگی پر آتی ہے

ان معاملات کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے جنکی وضاحت عام ذہنی سطح سے نسبتاً بلند ہو

مثلاً، غلامی کا فلسفہ، مرد عورت میں مساوات، حضور اقدسﷺ کی شادیاں اور باندیاں، تعدد ازدواج، سیدہ عائشہ صدیقہ رض کی بوقت نکاح عمر وغیرہ

ایک راسخ العقیدہ مسلمان کیلئے یہ معاملات واضح ہیں لیکن کچے ذہن کے مسلمان بچے بچیاں جو دین سے لاعلم اور مغربی طرز زندگی سے مرعوب ہیں انکے لئے یہ باتیں نہایت پریشان کن اور ناقابل فہم ہیں

اور چونکہ دین اور علمائے دین سے تعلق ہے نہیں اسلئے قابل تشفی جواب کا کوئی راستہ نہیں

نتیجتاً وہ گوگل اور انٹرنیٹ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں جہاں انہی ملحدین کی مختلف ویب سائٹس انکے شکوک کو یقین میں بدل دیتی ہیں

اس کے بعد ایمان تیزی سے رخصت ہوتا ہے

حج اور قربانی سے لیکر نکاح اور وراثت کے احکام تک اسلام کے ہر ہر حکم کو مغرب کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے اور بالآخر اسے ایک من گھڑت مذہب قرار دیکر خاموشی سے ترک کردیا جاتا ہے (العیاذ باللہ)

- کھلم کھلا اسلام کا مذاق اڑانا، حضورِ اقدسﷺ کی شان میں گستاخی اور خدا کے وجود سے انکار کا مرحلہ اسکے بعد آتا ہے

پھر یہ بچے بچیاں بھی خاموشی سے ایسی تنظیموں کے آلائے کار بن جاتے ہیں اور اپنے دوست احباب کو دین سے متنفر کرتے ہیں

یہ سب کچھ خاموشی سے ہمارے گرد بیٹھے 15-25 سال کے نوجوان Twitter، فیس بک وغیرہ پر کررہے ہیں

لیکن ہم بے خبر ہیں

سوال یہ ہے کہ اپنی اولاد کو اس سے کیسے بچایا جائے

اس سلسلے میں مندرجہ زیل امور کا خیال رکھیں

- اللہ تعالیٰ سے اپنے اور اپنی اولاد کیلئے سلامتی ایمان اور استقامت کی دعا کا اہتمام کریں

- خود بھی اور اولاد کو بھی وقتاً فوقتاً علماء کرام کی مجالس اور بزرگانِ دین کی صحبت میں لے جاتے رہیں تاکہ وہ ان سے مانوس ہوں اور اپنے معاملات میں ان سے رہنمائی حاصل کریں

- اولاد کو خود سے قریب کریں ،پیار دیں، انکے مسائل کو سنیں، سمجھیں اور حل کریں۔ ان سے اپنے معاملات میں مشورہ کریں، انکو اپنا رازدار بنائیں

اگر آپ انہیں دور رکھیں گے تو گمراہکن گروہ ان کو آسانی سے اپنے قریب کرلیں گے

- اپنے دین کو آہستہ آہستہ سیکھیں اور گھر میں اسکا تذکرہ رکھیں

- اگر بچے چھوٹے ہیں تو دنیوی تعلیم کے ساتھ انکی دینی تعلیم و تربیت کی بھی فکر کریں

- بغیر ضرورت شدیدہ بچوں کو اسمارٹ فون نہ دیں اور نہ خود رکھیں

- اگر دینا پڑے، تو شرائط کے ساتھ دیں، بے وقت استعمال پر پابندی رکھیں، رات کو تمام گھر کے فون اپنے کمرے میں جمع کوائیں، انکو اسکے صحیح استعمال کا طریقہ بتائیں

- بے وجہ سوشل میڈیا پر وقت گزارنے خود بھی بچیں اور اولاد کو بھی بچائیں

- بچوں کے سامنے ہر وقت فون استعمال کرنے سے گریز کریں

- کسی بھی شک یا وضاحت طلب معاملے میں انٹرنیٹ کی بجائے مستند علماء دین سے رہنمائی حاصل کریں

ایمان کو سلامتی کے ساتھ قبر میں لے جانا ایک مسلمان کی سب سے بڑی کامیابی ہے

اپنی اولاد کو ایمان کے ڈاکوؤں سے بچائیں تاکہ ہماری آئیندہ نسلوں میں بھی دین باقی رہے

اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے، آمین۔
۔
۔

آئے روز فیس بُک کی بڑھتی بدمعاشیاں اور اسکا سدباب۔بقلم: اظہار الحق درانی (الحیدری میڈیا)آج کل اکثر ساتھی یہ شکایت کر رہے...
26/05/2021

آئے روز فیس بُک کی بڑھتی بدمعاشیاں اور اسکا سدباب۔
بقلم: اظہار الحق درانی (الحیدری میڈیا)

آج کل اکثر ساتھی یہ شکایت کر رہے ہیں کہ فیس بُک آئ ڈی بلاک ہو رہی ہے اسکا کیا حل ہے۔۔۔
آج کل طاغوتی ایپ کی پرائیویسی سخت کر دی گئی ہے جس سے ہم آذادی رائے سے محروم ہو گئے ہیں۔۔۔ معمولی معمولی پوسٹس پر آئ ڈی کو بلاک کر دیتے ہیں۔۔ آج کل تو فلسطین کے بارے میں پوسٹ کرو جماعت کے بارے میں تو بلاک اور ظلم پر ظلم یہ کہ انکا جو تہوار ہے ہولی اسکے خلاف آپ پوسٹ کریں تب بھی بلاک۔۔۔۔۔

اس کیلئے ٹیوٹر پر فیس بُک انتظامیہ کے خلاف ٹرینڈ چلانے کی ترتیب بنا رہے تھے کافی کوشش کے باوجود کوئ اچھی ترتیب نا بنی انشاء اللہ العزیز جلد ہو جائے گا۔۔
فی الوقت سب ساتھی یہ دوکام کریں۔
1) Ratting
2) Review

آپ Play Store میں جائیں وہاں جاکر فیس بُک ایپ سرچ کریں وہاں آپکو نظر آئے گا Rate this App۔
آپ کو وہاں پانچ ستارے نظر آئیں گے۔
پانچ پر کلک کا مطلب کہ آپ نے اسکو 5Star دئیے مطلب بہت ہی اچھی ایپ ہے پہلے پر کلک کیا مطلب 1 star بہت ہی بری ایپ ہے
تو آپ سب ساتھی پہلے ستارے پر کلک کریں۔اس ریٹنگ کے گرنے سے انکا کافی نقصان ہوگا حتی کہ انکی چینخیں نکلیں گی اور یہ پرائیویسی چینج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
2)دوسری چیز Review ہے
مطلب کہ آپ وہاں بھی منفی ریویو دیں
Review
کا مطلب کہ آپکو فیس بُک کیسی لگی کیا تاثرات ہیں کیا شکایات ہیں مزید بہتری کیسے ہوگی۔
وہاں نیچے describe your expert لکھا ہوگا
آپ منفی ریویو دیں لیکن اسکے لئیے چند چیزیں ہیں

Review آپ کسی بھی زبان میں دے سکتے ہیں مگر کوشش کریں اپنا مدعی اردو میں لکھ کر ڈکشنری dictionary یا گوگل ٹرانسلیٹ google translate سے انگلش میں کردیں اس سے ذرا اچھا ہو جائے گا۔

دیگر منفی ریویو کو لائک وغیرہ کریں

اسمیں آپ دیگر شکایات کہ نامناسب ایڈز چلاتے ہیں وغیرہ لکھ لیں
کوشش کریں کہ سادہ الفاظ میں بات کریں کوئ نفرت آمیز بات سیاسی مذھبی بات ایسے نا کریں۔

Tell us more جہاں لکھا ہو وہاں بھی ایک سٹار دیں
آخر میں اوپر post کے بٹن پر کلک کریں بس آپکا کام ختم اور انکا انجام شروع۔۔

آپ آئیں قدم اٹھائیں انشاء اللہ العزیز قدم قدم ملیں گے تو کارواں بنے گا اور اپ احباب کی محنت ہوگی تو انشاء اللہ العزیز آئندہ ہم پھر سوشل میڈیا پر ڈٹ کر کام کر سکیں گے وگرنہ آئندہ اس سے بھی مزید سخت رویوں کا انتظار فرمائیں
والسلام
آپکا بھائ
اظہار الحق درانی
الحیدری میڈیا ٹیم

22/05/2021
بھائیوں غور کرو
06/05/2021

بھائیوں غور کرو

Address

Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share