کاروان حسینی مشن مالومہے

Directions

کاروان حسینی مشن مالومہے Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کاروان حسینی مشن مالومہے, Religious organisation, Malomahay Daska, Sialkot.

03/10/2026
 #شبِ_جمعہ 📿🙏اللّٰھُمَّ وَ أَسْأَلُکَ سُؤَالَ مَنِ اشْتَدَّتْ فَاقَتُہُ، وَ أَنْزَلَ بِکَ عِنْدَ الشَّدایِدِ حَاجَتَہُ،🌸...
01/10/2026

#شبِ_جمعہ 📿🙏

اللّٰھُمَّ وَ أَسْأَلُکَ سُؤَالَ مَنِ اشْتَدَّتْ فَاقَتُہُ، وَ أَنْزَلَ بِکَ عِنْدَ الشَّدایِدِ حَاجَتَہُ،🌸🙏😢

یااللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس شخص کی طرح جو سخت تنگی میں ہو، سختیوں میں پڑا ہو اپنی حاجت لے کر تیرے پاس آیا ہوں،

(دعائے کمیل)

#أللَّھُمَ_عجِلْ_لِوَلیِڪْ_ألْفَرَج ♥️🙏

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا تَالِيَ كِتَابِ اللَّهِ وَتَرْجُمَانَهُ📿🌸آپؑ پر سلام ہو! اے کتاب خدا کے پیرو اور اس کے ترجمان!📚...
01/10/2026

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا تَالِيَ كِتَابِ اللَّهِ وَتَرْجُمَانَهُ📿🌸
آپؑ پر سلام ہو! اے کتاب خدا کے پیرو اور اس کے ترجمان!

📚(زیارت آل یٰس)

مختصر شرح 📜
تالی کا مطلب
عربی تَالِي (تالی)، مادہ ت-ل-و سے ہے، جس میں بنیادی مفہوم پیروی کرنا، ساتھ ساتھ چلنا اور کسی کے پیچھے آنا ہے۔ اسی لیے تالیِ کتابِ اللہ کا مفہوم ہے:
وہ ہستی جو کتابِ خدا کی پیروی کرنے والی، اس کی تعلیمات کو اپنے وجود میں ظاہر کرنے والی ہو۔

تالی سے مراد وہ ہستی ہے جو کسی دوسری ہستی کے انتہائی قریب اور اس کی پیروی کرنے والی ہو، یہاں تک کہ اس کے ذریعے اس کی صفات اور خصوصیات کو پہچانا جا سکے۔ اسی مفہوم میں کہا جاتا ہے: «تالی تلو» یعنی ایسی ہستی جو دوسری کے ساتھ اس قدر ہم آہنگ اور قریب ہو کہ وہ اس کا آئینہ بن جائے۔
پس جب ہم یہ جانتے ہیں کہ عالمِ ہستی میں ایک ایسی مقدس ہستی موجود ہے جو کتابِ خدا کی تالی ہے، تو ہمیں اپنی توجہ اس وجودِ مبارک کی طرف کرنی چاہیے؛ کیونکہ وہ قرآنِ کریم کی تعلیمات کا زندہ اور عینی نمونہ ہے۔ اس کے ذریعے ہم کتابِ خدا کے انوار سے آشنا ہوتے اور اس کے مقاصد و معارف تک پہنچنے کا صحیح راستہ پاتے ہیں۔

ذرا غور کیجیے! اگر اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہدایت کے لیے کوئی دستورِ زندگی نازل فرمایا ہو، لیکن اس دستور کو کسی زندہ اور عملی نمونے میں مجسم نہ کیا گیا ہو، تو انسان اس بات کو کیسے سمجھ سکتا ہے کہ ان تعلیمات کو اپنی زندگی میں کس طرح نافذ کرنا ہے؟
اسی لیے جو شخص اللہ اور اس کی کتاب پر ایمان رکھتا ہے اور اپنی زندگی کو قرآن کے مطابق ڈھالنا چاہتا ہے، اسے چاہیے کہ اس عینی نمونۂ قرآن سے رہنمائی حاصل کرے، اس کے انوار سے مدد لے اور اپنی روحانی زندگی کا رخ اسی مقدس ہستی کی طرف کرے۔
پس جب آپؑ کی بارگاہِ نورانی کی طرف متوجہ ہوں تو اس حقیقت کو دل میں تازہ کریں کہ آپؑ کتابِ خدا کے تالی اور اس کے ترجمان ہیں؛ یعنی قرآن کی تعلیمات آپؑ کے وجودِ مبارک میں عملی صورت میں جلوہ گر ہیں اور آپؑ ان کے حقیقی مفہوم کو انسانوں کے لیے آشکار فرماتے ہیں۔

اسی معرفت کے ساتھ عرض کریں:
«اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا تَالِيَ كِتَابِ اللَّهِ وَتَرْجُمَانَهُ»
آپؑ پر سلام ہو! اے اللہ کی کتاب کے تالی اور اس کے ترجمان!

♥️

16/09/2026

بارہ اماموں کی مختصر معلومات





11/09/2026

االسلام عليك يا ابا عبدالله الحسين

Address

Malomahay Daska
Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاروان حسینی مشن مالومہے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share