ImamBargah Qasar Abu Talib a.s Chitti Sheikhan

ImamBargah Qasar Abu Talib a.s Chitti Sheikhan Imam Bargah Chitti Sheikhan sialkot

28/06/2025

کربلا میں ورود کی تاریخ:

امام حسینؑ 2 محرم 61 ہجری کو کربلا میں داخل ہوئے۔

دشمن کی طرف سے حر بن یزید ریاحی نے امامؑ کا راستہ روکا تھا اور مجبوراً قافلہ اسی مقام پر رُک گیا

شیخ مفیدؒ فرماتے ہیں:

"جب امام حسینؑ نے کربلا میں پڑاؤ ڈالا تو پوچھا: ما اسم ھٰذہ الأرض؟
جواب ملا: کربلا
فرمایا: پروردگار! میں تجھ سے کرب اور بلا سے پناہ مانگتا ہوں۔
پھر فرمایا: یہ خوفناک و بلاوں کی جگہ ہے، یہاں پر اترو۔ یہی ہمارے مرنے کی جگہ ہے، اور ہمارے خون بہنے کی جگہ یے،اور ہماری قبور کا مقام ہے،اس خبر کو میں نے اپنے جد بزرگوار سے سنا تھا، اس کے بعد سب اترگئے، حر اور اس کا لشکر بھی ایک کنارے پے اترا اور اپنے خیمے نصب کر لیے۔

26/06/2025

🌙 محرم کا چاند امام حسینؑ نے کہاں دیکھا؟

امام حسینؑ نے محرم 61 ہجری کا چاند منزلِ "شط الفرات" کے قریب دیکھا تھا۔

محرم کا چاند نظر آنے کے وقت امام حسینؑ اور ان کا قافلہ کربلا کے قریب پہنچ چکے تھے، مگر ابھی زمین پر اترے نہیں تھے۔

یعنی امامؑ نے محرم الحرام کا چاند راہِ کربلا میں دیکھا، جب دشمن کے لشکر نے پانی کے کنارے ان کے خیمے لگانے سے پہلے ہی انہیں روک دیا تھا۔

01/06/2025
19/02/2023

" میرا خروج نہ تو خود پسندی کی غرض سے ہے، اور نہ فساد اور ظلم و ستم میرا مقصد ہے، میں تو صرف اس لئے نکلا ہوں کے اپنے نانا رسول اللہ (ص) کی اُمت کی اصلاح کر سکوں "

امام حسین (ع) نے 28 رجب سن 60 ھجری کو مدینہ سے نکلتے ہوئے اپنے بھائی حضرت محمدِ حنفیہ کو یہ وصیت نامہ سپرد کیا جس میں امام حسین علیہ السلام نے اپنے مدینہ سے نکلنے کے مقصد بیان فرمایا۔

01/08/2022

امام حسین علیہ السلام 2 محرم 61 ھ کو کربلا پہنچے اور کچھ دیر توقف کے بعد اپنے اصحاب اور اہل بیت کے سامنے یہ خطبہ ارشاد فرمایا:

امابعد، معاملات نے ہمارے ساتھ جو صورت اختیار کر لی ہے ، وہ آپ کے سامنے ہے۔
یقیناً دنیا نے رنگ بدل لیا ہے اور بہت بری شکل اختیار کر گئی ہے۔
اس کی بھلائیوں نے منھ پھیر لیا ہے اور نیکیاں ختم ہوگئی ہیں اور اب اس میں اتنی ہی اچھائیاں باقی رہ گئی ہیں جتنی کسی برتن کی تہہ میں باقی رہ جانے والا پانی۔
اب زندگی ایسی ہی ذلت آمیز اور پست ہوگئی ہے جیسا کہ کوئی سنگلاخ اور چٹیل میدان۔
آپ دیکھ رہے ہیں کہ حق پر عمل نہیں ہو رہا،
اور کوئی باطل سے روکنے والا نہیں ہے۔ ان حالات میں مرد مومن کو چاہیے کہ وہ خدا سے ملنے کی آرزو کرے۔
میں جانبازی اور شجاعت کی موت کو ایک سعادت سمجھتا ہوں
اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنا میرے نزدیک ذلت اور حقارت ہے۔
لوگ دنیا کے غلام ہیں اور دین صرف ان کی زبانوں پر رہتا ہے ۔ یہ بس اس وقت تک دین کے حامی ہیں جب تک ان کی زندگی آرام اور آسائش سے گزرے، اور جب امتحان میں ڈالے جائیں تو دیندار بہت کم رہ جاتے ہیں۔"
(تحف العقول، ص 174۔ تاریخ طبری، ج7، ص300، لہوف ،ص 69)

15/08/2021

کربلا 6 محرم الحرام

6 محرم الحرام کو خولی ابن یزید اصبحی کو دس ہزار کعب ابن الحروکوتین ہزار،حجاج ابن حرکوایک ہزار کا لشکر دے کر روانہ کر دیا گیا۔ان کے علاوہ چھوٹے بڑے اور کئی لشکر ارسال کر نے کے بعد ابن زیاد نے عمر ابن سعد کو لکھا کہ اب تک تجھے اسی ہزار کا کوفی لشکر بھیج چکا ہوں،ان میں حجازی اور شامی شامل نہیں ہیں۔تجھے چاہئے کہ بلاحیلہ و حوالہ حسین کو قتل کر دے۔ اسی تاریخ کو خولی ابن یزید نے ابن زیاد کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں عمر ابن سعد کے لیے لکھا کہ یہ امام حسینؑ سے رات کو چھپ کر ملتا ہے۔اور ان سے بات چیت کیاکرتا ہے۔ابن زیاد نے اس خط کو پاتے ہی عمر سعدکے نام ایک خط لکھا کہ مجھے تیری تمام حرکتوں کی اطلاع ہے تو چھپ کر باتیں کرتا ہے۔دیکھ میرا خط پاتے ہی امام حسینؑ پر پانی بند کر دے اور انھیں جلد سے جلد موت کے گھاٹ اتار نے کی کوشش کر۔

Address

Mohala East, Chitti Sheikhan
Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ImamBargah Qasar Abu Talib a.s Chitti Sheikhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share