19/08/2026
نمازِ جنازہ (نمازِ میت) کا آسان اور مختصر طریقہ
اکثر لوگ جنازے میں کھڑے تو ہو جاتے ہیں لیکن دعائیں یاد نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ فقہِ جعفریہ کے مطابق نمازِ میت میں 5 تکبیریں ہیں اور یہ مختصر اذکار پڑھنا کافی ہے:
پہلی تکبیر کے بعد:
اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ
دوسری تکبیر کے بعد:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
تیسری تکبیر کے بعد:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
چوتھی تکبیر کے بعد:
مرد کے لیے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِھٰذَا الْمَیِّتِ
عورت کے لیے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِھٰذِہِ الْمَیِّتَۃِ
پانچویں تکبیر: کہ کر نماز مکمل کریں۔ (اس کے بعد کوئی دعا یا ذکر واجب نہیں ہے)
خود بھی یاد کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔