Fanna Fi Bahoo فَنا فِی بَاھُو

Fanna Fi Bahoo فَنا فِی بَاھُو یہ پیج حضرت سخی سلطان باھُو سرکار سے محبت و عقیدت
رکھنے والے چلاتے ہیں۔

06/08/2026

آمین ثم آمین

06/08/2026
31/07/2026

Shenshah e faqar Hazrat Sahibzada Najeeb Sultan Bahoo 10th Gaddi Nasheen Darbar Hazrat Sakhi Sultan Bahoo

شہنشاہ فقر حضرت سخی محمد نجیب سلطان باھُو دامت برکاتہم موجودہ گدی نشین دربار حضرت سخی سلطان باھُو قدس سرہ العزیز        ...
28/07/2026

شہنشاہ فقر حضرت سخی محمد نجیب سلطان باھُو دامت برکاتہم موجودہ گدی نشین دربار حضرت سخی سلطان باھُو قدس سرہ العزیز

شہنشاہ فقر حضرت سخی محمد نجیب سلطان باھُو دامت برکاتہم موجودہ گدی نشین دربار حضرت سخی سلطان باھُو قدس سرہ العزیز
15/07/2026

شہنشاہ فقر حضرت سخی محمد نجیب سلطان باھُو دامت برکاتہم موجودہ گدی نشین دربار حضرت سخی سلطان باھُو قدس سرہ العزیز

حضور حضرت سخی محمد نجیب سلطان باھُو دامت برکاتہم موجودہ گدی نشین دربار حضرت سخی سلطان باھُو قدس سرہ العزیز کی کلرکہار در...
14/07/2026

حضور حضرت سخی محمد نجیب سلطان باھُو دامت برکاتہم موجودہ گدی نشین دربار حضرت سخی سلطان باھُو قدس سرہ العزیز کی کلرکہار دربار آہو باہو آمد کے موقع پر بنائی گئی زیارات ❤️

اصل فاسق، فاجر اور مردود کون؟خبردار! دینِ خدا کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ اپنی گدی کی خاطر کسی مردِحق کو ’’فاسق، فاجر اور ...
13/07/2026

اصل فاسق، فاجر اور مردود کون؟
خبردار! دینِ خدا کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ اپنی گدی کی خاطر کسی مردِحق کو ’’فاسق، فاجر اور مردود‘‘ کے سرٹیفکیٹ بانٹے جائیں۔

جو شخص یہ اعلان کرتا ہے کہ صاحبزادہ منیب سلطان کے علاوہ خود کو گدی نشین کہنے والا ہر شخص فاسق، فاجر اور مردود ہے، اسکو بتاتے چلیں کہ مردود وہ ہوتا ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وآل وسلم کی نبوت سے انکار کرے اور اللّٰہ کا حکم نہ مانے، تو کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ منیب سلطان معاذاللہ ثم معاذ اللہ نبی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآل وسلم سے بھی معتبر ہیں یا وہ خدا کی کرسی پر براجمان ہیں؟

کسی کے ایمان کے بارے ہر وہ دعویٰ جو قرآن و سنت سے متصادم ہو باطل اور کفر ہے۔

قرآن سورۃ الحجرات میں کہتا ہے ”وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ” 49:11 یعنی “ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکارو۔”

اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا “سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ” یعنی “مسلمان کو برا بھلا کہنا خود فسق ہے”صحیح بخاری: 48، صحیح مسلم: 64)

لہٰذا دوسروں کو فاسق قرار دینے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ کہیں رسول اللہ ﷺ کا یہی فرمان خود ان کے طرزِ عمل پر تو صادق نہیں آ رہا!

صاحبزادہ نجیب سلطان صاحب کی عزت، کردار اور روحانی مقام کسی خود ساختہ پوسٹر، کسی جذباتی اعلان اور کسی ایسے انسان کے جاری کردہ فتوے کے محتاج نہیں جو خود فسق کا مجرم ہے۔ نیک نامی اور قبولیت کے فیصلے زمین پر بیٹھے انسان نہیں، عرش کا مالک کرتا ہے۔

گدی کا دعویٰ دلیل سے ثابت ہوتا ہے، گالی سے نہیں؛ حق دستاویز سے ثابت ہوتا ہے، بہتان سے نہیں؛اور روحانیت کرداروگفتار سے پہچانی جاتی ہے، دوسروں کو فاسق، فاجر اور مردود کہنے سے نہیں۔

گدی کا دعویٰ آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں کیونکہ نہ آپکے پاس دلیل تھی اور نہ ہی ثبوت۔

یاد رکھیے! دستار سر پر رکھی جا سکتی ہے، مگر وقار خریدا نہیں جا سکتا؛ گدی پر قبضہ کیا جا سکتا ہے، مگر دلوں پر نہیں؛ اور کسی مردِ خدا کو اپنی زبان سے ’’مردود‘‘ کہہ دینے سے وہ اللہ کے ہاں مردود نہیں ہو جاتا، البتہ ہر شخص کو اپنے ایک ایک لفظ کا حساب ضرور دینا ہوگا۔

دربارسلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو(قدس اللہ) پرہاتھ رکھ کر صلح نہ کی ہوتی تو یاد رکھو،ہمیں حساب لینا بھی آتا ہے اور سبق سکھانا بھی۔فی الحال یہ معاملہ حضرت سلطان باھو پر چھوڑتے ہیں کہ کس نے پہل کی اور کون حد سے بڑھ رہا ہے۔

اختلاف کرو، مگر اپنی اوقات میں رہ کرخدا بن کر بندوں کی قبولیت اور مردودیت کے فیصلے مت بانٹو کیونکہ آسمان پرتھوکا اپنے ہی منہ پر آتا ہے۔

بشکریہ محمد عامر حنیف صاحب

Address

Darbar Pak Mai Bap
Shorkot
35010

Telephone

+923116984867

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fanna Fi Bahoo فَنا فِی بَاھُو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share