RTJ Branch Rahooja Shikarpur

RTJ Branch Rahooja Shikarpur RTJ BRANCH RAHOOJA
DISTRICT SHIKARPUR SINDH ZONE1
Mehmood طاہری Rahoojo
(1)

16/02/2026

Alhumdulliah

14/02/2026

fans

14/02/2026
روحانی طلبہ جماعت برانچ راھوجہ کا سلیکشن اجلاس برائے سال 2026روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ کا سلیکشن اجل...
23/01/2026

روحانی طلبہ جماعت برانچ راھوجہ کا سلیکشن اجلاس برائے سال 2026
روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ کا سلیکشن اجلاس برائے سال 2026 آج بروز جمعۃ المبارک منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت برانچ کے سرپرست خلیفہ سائیں خلیل احمد راھوجو طاہری بخشی نے فرمائی۔
اجلاس میں ضلع شکارپور کی ضلعی باڈی کی جانب سے محترم جناب نور احمد راھوجو طاہری صاحب اور محترم جناب عبیداللہ سبایو طاہری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبت سے کیا گیا۔ بعد ازاں محترم جناب عبیداللہ سبایو طاہری صاحب نے برانچ راھوجہ کی سال 2026 کے لیے نئی باڈی کا اعلان فرمایا۔
نوٹ:
اس موقع پر انجمنِ نونہال طاہریہ کی نئی برانچ کے قیام کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا، جسے شرکاء نے خوش آئند قرار دیا۔
آخر میں اختتامی دعا خلیفہ سائیں خلیل احمد طاہری صاحب نے فرمائی۔
جاری کردہ:
حافظ محمد انس راھوجو طاہری
جنرل سیکرٹری
روحانی طلبہ جماعت برانچ راھوجہ
ضلع شکارپور، سندھ زون 1

03/11/2025

حضور قبلہء عالم نے آج زمینوں کا وزٹ کیا گندم سرسوں مکئ کی کاشت اور لیموں کے کام کا جائزہ لیا
وہاں کام کرنے والے ایک ہاری (کسان) ڈنل انڑ کی وفات پر اسکے بیٹوں اور بھائیوں سے تعزیت کی

انکے گاؤں میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے طاہری فاؤنڈیشن کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگانے کا حکم فرمایا
03/11/25

حق محبوب سجن سائیں✨🩷نگاھ ولی میں وہ تاثیر دیکھیبدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
03/11/2025

حق محبوب سجن سائیں✨🩷

نگاھ ولی میں وہ تاثیر دیکھی
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی

03/11/2025

دیدار یار🩷✨

پریس ریلیزروحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ میں گولڈن جوبلی تقریبروحانی طلبہ جماعت کی 50 سالہ گولڈن جوبلی کے...
04/10/2025

پریس ریلیز

روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ میں گولڈن جوبلی تقریب

روحانی طلبہ جماعت کی 50 سالہ گولڈن جوبلی کے سلسلے میں آج برانچ راھوجہ میں ایک پروقار مگر سادہ تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کی صدارت برانچ کے سرپرست خلیفہ سائیں خلیل احمد راھوجو طاہری نے کی، جنہوں نے روحانی طلبہ جماعت کا مختصر اور جامع تعارف پیش کیا۔

تقریب میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع شکارپور کے عہدیداران بھی شریک ہوئے جن میں فقیر حضور بخش طاہری، فقیر اعجاز احمد طاہری، فقیر ظہور احمد طاہری اور سٹی سے فقیر حسیم الدین صدیقی طاہری شامل تھے۔ اس موقع پر ضلع شکارپور کے پریس سیکرٹری محمد عمر طاہری، برانچ عہدیداران و ممبران کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی اور روحانی طلبہ جماعت کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

محمد عمر طاہری
پریس سیکرٹری، روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور

🌸 محفل میلاد النبی ﷺ 🌸الحمدللہ آج روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ میں پرنور محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد ...
19/09/2025

🌸 محفل میلاد النبی ﷺ 🌸
الحمدللہ آج روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ میں پرنور محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

بفیضانِ نظر:
حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی

زیر سرپرستی:
خلیفہ خلیل احمد راھوجو طاہری

زیر صدارت:
مولانا مقصود احمد راھوجو طاہری

خصوصی خطاب:
مولانا سجاد احمد طاہری

🌹 اس پرنور محفل میں جماعت المسلمین ضلع شکارپور کے صدر فقیر علی خان طاہری،
خلیفہ دلمراد طاہری،
معروف نعت خواں اعجاز احمد طاہری،
فقیر حضور بخش طاہری،
فقیر ربنواز طاہری
و دیگر اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

محفل میں نعت خوانی، درود و سلام اور روحانی کلمات سے دلوں کو منور کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین 🤲



#شکارپور
#راھوجہ

#یامحمد
#درودوسلام

#ذکروحمد
#اجتماع

Address

Shikarpur
5555

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTJ Branch Rahooja Shikarpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to RTJ Branch Rahooja Shikarpur:

Share