05/06/2026
جمعیت طلباء اسلام یونٹ شاہ ولی اللّٰہ رح
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
رپورٹ: تعارفی اجلاس مجلسِ عاملہ
الحمدللہ! جمعیت طلباء اسلام یونٹ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ، گاؤں حاجی خواستی بروہی کی مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس آج 5 جون 2026ء بروز جمعۃ المبارک بعد نمازِ جمعہ، مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم محمودیہ میں زیرِ صدارت محترم جناب عبدالسمیع درخواستی صاحب منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز محترم جناب سراج احمد صاحب کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اجلاس کی کارروائی محترم جناب محمد سلیم صاحب نے چلائی۔
اجلاس میں نگران سمیت یونٹ کے نومنتخب عہدیداران نے بھرپور شرکت کی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
🔹 سینئر نائب صدر: محترم جناب عبدالحنان صدیقی
🔹 نائب صدر: محترم جناب نذیر احمد
🔹 نائب صدر: محترم جناب عباس علی
🔹 ڈپٹی جنرل سیکریٹری: محترم جناب سراج احمد
🔹 پریس سیکریٹری: محترم جناب عبدالسمیع دؤم
🔹 جوائنٹ سیکریٹری: محترم جناب محمد موسیٰ
🔹 فائنانس سیکریٹری: محترم جناب محمد عامر
🔹 رابطہ سیکریٹری: محترم جناب بابا عبد الرحیم
🔹سوشل میڈیا انچارج دؤم: محترم جناب شیر محمد
🔹 سوشل میڈیا انچارج: محترم جناب محمد یاسین
🔹 ڈپٹی جنرل سیکریٹری دؤم: محترم جناب جلیل احمد
🔹 جوائنٹ سیکریٹری دؤم: محترم جناب زہیب احمد
اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق نومنتخب عہدیداران کا
تعارف کروایا گیا، تنظیمی استحکام اور فروغِ دعوت کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ فنڈ ریزنگ کے لیے مفید تجاویز پیش کی گئیں اور دیگر اہم تنظیمی معاملات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
صدرِ اجلاس محترم جناب عبدالسمیع درخواستی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اخلاص، اتحاد، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔
آخر میں ملکِ اسلام، جمعیت طلباء اسلام کی ترقی، مدارسِ دینیہ کے استحکام اور امتِ مسلمہ کی فلاح و کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
منجانب:
شعبۂ نشر و اشاعت
جمعیت طلباء اسلام یونٹ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
گاؤں حاجی خواستی بروہی، تحصیل و ضلع شکارپور سندھ پاکستان۔
Jamiat Talaba e Islam Pakistan Jamiat Talba -e- Islam Sindh