Astana Alia Hameedia Saifia Sheikhupura

Astana Alia Hameedia Saifia Sheikhupura آستانہ عالیہ حمیدیہ سیفیہ ہیڈ روشن دین نواں کوٹ شیخوپورہ

07/07/2025
ترکیہ کے عظیم صوفی بزرگ شیخ محمود آفندیؒ کے سالانہ عرس مبارک کی باوقار تقریبترکیہ کے جلیل القدر صوفی و مجدد، حضرت شیخ مح...
23/06/2025

ترکیہ کے عظیم صوفی بزرگ شیخ محمود آفندیؒ کے سالانہ عرس مبارک کی باوقار تقریب

ترکیہ کے جلیل القدر صوفی و مجدد، حضرت شیخ محمود آفندی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی پُروقار روحانی تقریب کا انعقاد مفتی اعظم ترکیہ، معروف اسلامی اسکالر اور Lalegul TV کے سرپرست اعلیٰ حضرت محمد احمد عرف جبقہ خوجہ دامت برکاتہم العالیہ کی میزبانی میں نہایت شان و شوکت سے منعقد ہوا۔

اس عظیم الشان عالمی روحانی اجتماع میں مجددِ دوراں، قیومِ زماں، محبوبِ سبحان حضرت اخندزادہ پیر سیف الرحمٰن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کے جانشین، شیخ الحدیث و التفسیر حضرت مولانا محمد حمید جان سیفی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں آپ نے نہایت فصیح و بلیغ عربی زبان میں ایمان افروز خطاب فرمایا، جس کا ترجمہ ترکی زبان میں شیخ جبقہ خوجا صاحب نے بنفسِ نفیس کیا۔ یہ منظر حاضرینِ مجلس کے لیے ایک روحانی کیف و سرور کا باعث بنا۔

آپ کے ہمراہ آپ کے فرزندِ ارجمند، جناب عبدالالہ صاحب بھی شریکِ مجلس رہے۔

تقریب میں شریک دیگر عظیم المرتبت شخصیات میں:

حضرت شیخ حبیب عمر الجیلانی الیمنی مدظلہ العالی، جو حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی مبارک نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

حضرت شیخ محمد ہارون خان عثمانی، سلطنتِ عثمانیہ کے آخری فرمانروا سلطان عبدالحمید خان ثانی رحمہ اللہ کے نواسے۔

یہ تقریب نہ صرف ترکیہ بلکہ عالمِ اسلام کی ممتاز علمی، روحانی اور صوفی شخصیات کی شرکت سے ایک عظیم الشان عالمی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی، جس میں مصر، شام، سوریا، یمن، ایران، افغانستان، پاکستان اور دیگر ممالک سے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شریک ہوئے۔

اللہ تعالیٰ اس روح پرور محفل کو عالمِ اسلام کے لیے باعثِ رحمت و برکت بنائے، اور ہمارے اکابرینِ دین کے فیوضات سے ہمیں سیراب فرمائے۔ آمین۔

Turkey
20/06/2025

Turkey

Admissions open now
20/06/2025

Admissions open now

06/05/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ تمام احباب کے علم میں ہے کہ سلسلہ نقشبندیہ سیفیہ کی خانقاہیں سلوک و تصوف کی ترویج و اشاعت کے لیے پوری دنیا کے مختلف خطوں میں کام کر رہی ہیں۔
اسی سلسلے کو مزید بڑھاتے ہوئے سالکین و متوسلین کے اسرار پر اب الحمدللہ اولاد امام خراسانی صاحبزادگان کے زیر سرپرستی راولپنڈی میں سلسلہ سیفیہ کا ایک عظیم الشان مٓرکز قائم ہونے جا رہا ہے جس کی افتتاحی تقریب ان شاءاللہ العزیز *11 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے ڈھوک خسالہ میرا کلاں چکری روڈ نزد نیو رنگ روڈ راولپنڈی* انعقاد پزیر ہوگی ۔
خیبر پختونخواہ ۔پنجاب ۔ بلخصوص راوالپنڈی و مضافات کے تمام خلفاء کرام ، سالکین ، متوسلین و محبین کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تمام احباب اس عظیم الشان پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

06/05/2025

Iftitah

MashaAllah
03/03/2025

MashaAllah

Address

Head Roshan Din Stop, Nawan Kot
Sheikhupura

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astana Alia Hameedia Saifia Sheikhupura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share