Minhaj-ul-Quran International Jiwan Gondal

Minhaj-ul-Quran International Jiwan Gondal Minhaj-ul-Quran International (MQI,MWL, MYL, MSM) Jiwan Gondal Official Page

حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پوری انسانیّت کے لیے محبّت، شفقت اور خیر خواہی کا عملی نمونہ ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالق...
26/08/2026

حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پوری انسانیّت کے لیے محبّت، شفقت اور خیر خواہی کا عملی نمونہ ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب

لاہور: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں منعقدہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اخلاقِ حسنہ اور سیرتِ نبوی ﷺ کے جمالیاتی پہلو نرم مزاجی، ملنساری، سہل طبعی اور لوگوں سے قربت و انسیّت کو مومن کے لیے نجات کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی شخصیت ایسی ہونی چاہیے کہ لوگ اس سے ملنے جلنے میں آسانی محسوس کریں۔ مومن وہ ہے جو دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرے، مشکلات میں سہارا دے اور اپنے رویے سے کسی کے لیے بوجھ نہ بنے۔ ان چاروں صفات کا بیک وقت انسان کی شخصیّت کا حصّہ بننا ضروری ہے اور ان کا عملی اظہار زندگی کے ہر شعبے میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ ہماری ذات سے دوسروں کو سکون، راحت اور آسانی ملتی ہے یا بوجھ اور تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ انسانی محبت کی فصل اسی دل کی سرزمین پر اگتی ہے جو نرم، کشادہ اور ہموار ہو۔ حقیقی قربت صرف جسمانی تعلّق کا نام نہیں بلکہ دلوں کی قربت ہے، اور حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پوری انسانیّت کے لیے محبّت، شفقت اور خیر خواہی کا عملی نمونہ ہے۔

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیامت کے مطابق رحمان کے بندوں کی صفات میں عاجزی اور نرم روی نمایاں ہیں، جبکہ سیرتِ نبوی ﷺ میں بھی نرمی، عفو و درگزر اور انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی بے شمار مثالیں ملتی ہیں۔ آپ ﷺ نے مسجد میں غلطی کرنے والے اعرابی کی اصلاح فرمائی مگر اس کا دل نہیں توڑا اور شدید اذیّت کے باوجود اپنے مخالفین کے لیے بھی ہدایت اور مغفرت کی دعا فرمائی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نرمی اور رفق کو پسند فرماتا ہے، اسی لیے حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام کو فرعون جیسے سرکش شخص کے سامنے بھی نرم گفتگو کا حکم دیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دعوت کا مقصد مخالف کو شکست دینا نہیں بلکہ اس کا دل جیتنا ہے۔ علماء اور داعیان کو اپنے اسلوبِ دعوت میں محبّت، حکمت اور نرمی اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے نوجوان کی تربیت کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ایک نوجوان کی غلط خواہش کو سختی سے رد کرنے کے بجائے حکمت اور محبّت سے اس کے شعور کو بیدار کیا، جس کے نتیجے میں وہ نوجوان ہمیشہ کے لیے سنور گیا۔ یہ نبوی منہجِ تربیّت ہے کہ انسان کی عقل و شعور کو بیدار کرکے اسے صحیح اور غلط کا فرق سمجھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ صرف جلسے، جلوس اور محافل منعقد کرنے کا نام نہیں بلکہ سیرتِ نبوی ﷺ کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا اصل مقصد ہے۔ محبّتِ رسول ﷺ کا حقیقی تقاضا اتباع، اطاعت، حسنِ اخلاق اور کردار کی اصلاح ہے۔ ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیّبہ کے سانچے میں ڈھال کر معاشرے میں محبّت، نرمی، آسانی اور انسانیّت کی خیر خواہی کو فروغ دینا ہوگا۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محیّ الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محیّ الدین قادری، ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویٹس (WAAG) کے نائب صدر ڈاکٹر وائل محمود السید بخیت، اسلامک ریسرچ اکیڈمی الازہر الشریف کے سیکریٹری جنرل فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور محمد عبد الدايم الجندي، ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علمائے کرام و مشائخ عظّام، اعلیٰ سطحی وفود، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دینی و سماجی شخصیات سمیت بزرگوں، خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

26/08/2026

مجددالمئۃ الحاضرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ مینارِ پاکستان پر منعقدہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

26/08/2026

Shaykh-ul-Islam Dr. Tahir ul Qadri: Exclusive Interview with Dr. Kaiser Rafiq | Discover Pakistan

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مینارِ پاکستان لاہور میں منعقدہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں جیون گوندل ٹیم کی شرک...
26/08/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مینارِ پاکستان لاہور میں منعقدہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں جیون گوندل ٹیم کی شرکت

سرگودھا | مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شاہ پور A کا تنظیمی اجلاسمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) شاہ پور A کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد...
08/08/2026

سرگودھا | مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شاہ پور A کا تنظیمی اجلاس
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) شاہ پور A کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسامہ مشتاق، مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ تنظیمی استحکام، مراکزِ علم، رفاقت سازی اور سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینارِ پاکستان کے حوالے سے اہم بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئندہ کے لیے نئے اہداف بھی طے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصل الرحمن، صدر MSM ضلع سرگودھا ساؤتھ سمیت مختلف یونین کونسلز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
یہ اجلاس نوجوانوں کو منظم کرنے، فکری و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تنظیمی جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Mustafavi Students Movement [Official]

گزشتہ شب منعقد ہونے والا "پہلا درسِ عرفانِ القرآن" اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت کامیابی اور روحانیت کے ساتھ مکمل ہو...
22/07/2026

گزشتہ شب منعقد ہونے والا "پہلا درسِ عرفانِ القرآن" اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت کامیابی اور روحانیت کے ساتھ مکمل ہوا۔
اس بابرکت محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علمی و فکری پیغام کو علامہ محمد احسان قادری صاحب نے انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا، ہم تمام شرکائے محفل، منتظمین، معاونین اور بالخصوص تحریکِ منہاج القرآن، یونین کونسل جیون گوندل کی پوری ٹیم کو اس کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس عظیم کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام خدمت گزاروں کو بہترین اجر عطا فرمائے، اور ہمیں دینِ اسلام کی خدمت اور قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
Minhaj-ul-Quran International [Official]

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل شاہ پور اے (جیون گوندل) کے زیر اہتمام حلقہ درود و فکر کا انتظام کیا گیا ۔
31/05/2026

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل شاہ پور اے (جیون گوندل) کے زیر اہتمام حلقہ درود و فکر کا انتظام کیا گیا ۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شاہ پور A کے زیراہتمام قائد ڈے اور فروری مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس اسلامک پبلک مڈل سکول جیون گوند...
09/02/2026

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شاہ پور A کے زیراہتمام قائد ڈے اور فروری مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس اسلامک پبلک مڈل سکول جیون گوندل میں ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت *محترم احمد رضا صاحب* صدر MSM شمالی پنجاب اور ان کے ساتھ فیصل الرحمن صدر MSM ضلع سرگودہا ساوتھ نے شرکت کی۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اہداف پر بریفنگ دی گئی ۔

Address

Jiwan Gondal
Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj-ul-Quran International Jiwan Gondal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Minhaj-ul-Quran International Jiwan Gondal:

Shortcuts

Share