Jamia Masjid Bagh Wali جامع مسجد باغ والی

Jamia Masjid Bagh Wali  جامع مسجد باغ والی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Masjid Bagh Wali جامع مسجد باغ والی, Religious organisation, Sangla.

05/08/2026
الحمدللہ! جامع مسجد اہلِ حدیث، باغ والی میں امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب “اربعینِ نووی” کی کلاس کا آغاز ہو چکا ہے۔ماشاءال...
25/07/2026

الحمدللہ! جامع مسجد اہلِ حدیث، باغ والی میں امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب “اربعینِ نووی” کی کلاس کا آغاز ہو چکا ہے۔

ماشاءاللہ، اب تک 10 احادیثِ مبارکہ مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ کلاس ہر جمعہ کی رات نمازِ عشاء کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ہوتی ہے۔

تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس بابرکت سلسلے میں ضرور شریک ہوں اور نبی کریم ﷺ کی احادیثِ مبارکہ کو سیکھنے، سمجھنے اور اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں۔

آئیں! اللہ کے دین کو سیکھیں، نبی کریم ﷺ کی احادیث سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور اپنی زندگی کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق سنوارنے کی کوشش کریں۔

مقام: جامع مسجد اہلِ حدیث، باغ والی
وقت: ہر جمعہ، نمازِ عشاء کے بعد
دورانیہ: ایک گھنٹہ

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 03006600003

اللہ تعالیٰ ہمیں دین کو سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

17/07/2026

دل کی تبدیلی ہی حقیقی کامیابی کی ابتدا ہے، اور مقصدِ حیات کو سمجھنا ہی زندگی کی اصل پہچان ہے۔ 🤍

🎙️ موضوع: دل کی تبدیلی اور مقصدِ حیات
📖 بیان: حضرت حافظ مولانا محمد اسحاق صاحب

آئیے اس بابرکت جمعہ کو اپنے دلوں کو اللہ کی یاد سے منور کریں اور اپنی زندگی کے اصل مقصد کو سمجھنے کی کوشش کریں

16/07/2026

🎙️ **موضوع: روحانی تربیت کا مبارک دن**
📖 خصوصی بیان: **حضرت مولانا حافظ محمد اسحاق صاحب**

اللہ تعالیٰ ہمیں دین کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

**جمعۃ المبارک**

صحابہ کرام اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین پر بعض لوگوں کے بے جا اعتراضات اور اشکالات جس سے سادہ لوح مسلمان اپنے عقی...
13/07/2026

صحابہ کرام اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین پر بعض لوگوں کے بے جا اعتراضات اور اشکالات جس سے سادہ لوح مسلمان اپنے عقیدے اور منہج کو خراب کر بیٹھتے ہیں اپنے ذہنوں کو فتنوں سے بچانا چاہتے ہیں تو آئیں درس میں شرکت کیجئے

28/06/2026

محبتِ اہلِ بیت ایمان کا حصہ ہے، اور سیدنا حضرت حسینؓ سے محبت ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔

“ہم حضرت حسینؓ سے محبت کیوں کرتے ہیں؟”

آئیے قرآن، سنت اور سیرت کی روشنی میں اس اہم موضوع کو سمجھتے ہیں، اور جانتے ہیں کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی، صبر، استقامت اور دینِ اسلام کے لیے ان کی خدمات ہمیں کیا سبق دیتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیتِ اطہار سے سچی محبت، ان کے نقشِ قدم پر چلنے اور دین پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

📍 مرکزی جامع مسجد باغوالی، الحدیث، سانگلہ ہل

21/05/2026

آئیں “اسلام کے سنہری دن” یاد کریں،
اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے نور سے روشن کریں،
اور اس مبارک دن کو عبادت، دعا اور درودِ پاک سے سجائیں۔

قاری عویمر ابراہیم میر محمدی صاحب

13/05/2026

جامع مسجد کی جانب سے 8 مئی بروز جمعہ

“فتنوں کے دور میں کیسے بچا جائے”

کے موضوع پر ایک ایمان افروز بیان کا اہتمام کیا گیا، جسے طٰہٰ ابنِ جلیل صاحب نے نہایت خوبصورت انداز میں بیان فرمایا۔

اللہ تعالیٰ تمام حاضرینِ مجلس کو دین پر ثابت قدم رکھے اور ہر فتنے سے محفوظ فرمائے۔ آمین ✨

12/05/2026

الحمدللہ ❤️
8 مئی بروز جمعہ جامع مسجد باغوالی سانگلہ ہل میں ہونے والے بابرکت اجتماع اور خطبۂ جمعہ میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا دل سے شکریہ۔
آپ سب کی محبت، وقت اور تعاون ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے۔

خصوصی شکریہ طٰہٰ ابنِ جلیل صاحب کا، جنہوں نے خوبصورت انداز میں دین کی بات لوگوں تک پہنچائی۔
اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول فرمائے اور ہم سب کو دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍

Address

Sangla

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Bagh Wali جامع مسجد باغ والی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share