Deen Islam

Deen Islam It's All About Islam. It is a Way of life. We will try to provide you perfect learning ways about Islam.

22/02/2023
21/06/2022

*_خواہشِ حج_*

_یونہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ اگر اپنی گاڑی پر پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کیا جائے تو اس سفر کیلئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا۔ ریاضی سے لگاؤ تو ہے ہی ، ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ٹھہری ، پھر دونوں سے استفادہ کیا اور نتیجہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔_

_گوگل میپس (Maps) کا کہنا ہے کہ میانوالی سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ 5000 کلومیٹر ہے۔ اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ دس ہزار کلومیٹر ہؤا، مدینہ طیبہ اس سفر میں راستے میں ہی آتا ہے۔_
_اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی دس کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، بعض کاریں بارہ ، پندرہ ، اٹھارہ کلومیٹر کی ایوریج بھی دیتی ہیں۔ اگر دس کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل 1000 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔_
_پیٹرول اس وقت پاکستان میں مل ملا کر 240 روپیہ لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے 1000 لٹر پیٹرول ہوا 2٫40٫000 روپے کا بنتا ہے۔ یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے۔ اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً مزید کم آئے گا۔_
_باقی رہی بات وقت کی ، تو گوگل ہی کے مطابق اس سفر میں ایک طرف کیلئے تقریباً 60 گھنٹے کا وقت درکار ہے یعنی اگر مسافر روز صرف 10 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام ، ادائیگی فرائض میں گزاریں تو بھی چھے دن میں آرام و سکون سے حرم شریف کے دروازے پر پہنچ سکتے ہیں۔_
_ٹول ٹیکس ، کھانا ، رہائش ، آئل چینج وغیرہ وغیرہ کی مد میں ہم آنے جانے کا دو لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ ڈال لیتے ہیں تو اس حساب سے پانچ لاکھ روپے میں کم از کم چار افراد حج کا سفر کر سکتے ہیں یعنی قریب قریب سوا لاکھ روپیہ فی کس میں۔ اگر گاڑی میں پانچ افراد بیٹھیں یا سیون سیٹر گاڑی لے کر جائیں تو خرچ اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔_
_اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے اور یہ اربابِ اختیار زمینی راستے کھول دیں میں تو بائیک پر ہی چلا جاؤں گا ۔ ۔ ۔_

_خواہش کنندہ_
*_اَلِف اَلِف خان_*

01/04/2022

بہترین انداز میں ترتیب دی گئی

ہر 30 دن میں قرآن کریم مکمل کرنے کا طریقہ
‎‏- الفجر : 4 صفحات
‎‏- الظهر : 4 صفحات
‎‏- العصر : 4 صفحات
‎‏- المغرب : 4 صفحات
‎‏- العشاء : 4 صفحات
‎‏
ہر 15 دن میں قرآن کریم مکمل کرنے کا طریقہ
‎‏- الفجر : 8 صفحات
‎‏- الظهر : 8 صفحات
‎‏- العصر : 8 صفحات
‎‏- المغرب :8 صفحات
‎‏- العشاء : 8 صفحات
‎‏
ہر 12 دن میں قرآن کریم مکمل کرنے کا طریقہ
‎‏- الفجر : 10 صفحات
‎‏- الظهر : 10 صفحات
‎‏- العصر : 10 صفحات
‎‏- المغرب : 10 صفحات
‎‏- العشاء : 10 صفحات

ہر 10 دن میں قرآن کریم مکمل کرنے کا طریقہ

‎‏- الفجر : 12 صفحة
‎‏- الظهر : 12 صفحة
‎‏- العصر : 12 صفحة
‎‏- المغرب : 12 صفحة
‎‏- العشاء : 12 صفحة
‎‏
بلند عزم و ہمت والے احباب کے لیے
ہر 6 دن میں قرآن کریم مکمل کرنے کا طریقہ
‎‏- الفجر : 20 صفحة
‎‏- الظهر : 20 صفحة
‎‏- العصر : 20 صفحة
‎‏- المغرب : 20 صفحة
‎‏- العشاء : 20 صفحة
‎‏اپنے دوست احباب کیساتھ بھی شیر کیجئیے کیوں کہ جتنے لوگ قرآن مجید مکمل کرتے جائیں گے ان کے ثواب
میں آپ کا بھی حصہ ہوگا.
ان شاء اللہ ۔
طالب دعا۔
حافظ آفتاب احمد رضوی
♥️

25/10/2021

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں🙏🏻

18/06/2021

13/04/2021

Listen 👂 this voice of and Share it.

26/03/2021

Address

Chak No 449GB
Samundri
37300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Deen Islam:

Share